تازہ ترین

ایک دن میں پہلی بارریکارڈ 62 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کا اضافہ

سرینگر// ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے بیچ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 62538 کیس رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 20 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اس طرح ملک میں کورونا متاثرین کی بڑھ کر2027074 تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم یہ اطمینان کی بات ہے کہ اس عرصہ کے دوران 49769 افراد شفایاب ہونے سے جان لیوا وائرس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 1378106 لاکھ ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں پہلی بار کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد بڑھ کر 2027075 ہوگئی ہے اور886 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 41585 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 67.98 فیصد اور اموات کی شرح 2.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔  

ملک میں کورونا کی خوفناک صورتحال برقرار

 نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 19.64 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 904 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 40699 ہو گئی ۔  مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52050 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے سے متاثرین کی تعداد 1964537 ہوگئی۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹرا میں مریضوں کی تعداد 3810 بڑھنے سے ایکٹو کیسزکی تعداد 146268 ہوگئی اور 334 ہلاکتوں سے ہلاک شدگان کی تعداد 16476 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 1322 بڑھ کر ایکٹو کیسز 80426 ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 1681 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور مجموعی طور پر 104354 افراد صحت یاب ہو

ہند چین سرحدی تنازعہ

مودی جھوٹ بولنے کی وجہ بتائیں:راہل نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی لداخ میں چینی دراندازی کے تیئں سچ نہیں بول رہے ہیں اور انہیں ملک کے عوام کو اس سے متعلق جھوٹ بولنے کی وجہ بتانی چاہئے ۔مسٹر گاندھی نے مسٹرمودی سے کہا کہ وہ ملک کو غلط اطلاع دے رہے ہیں جبکہ خبروں میں کہا جارہا ہے کہ وزارت دفاع کی مئی کی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ چین نے ہندستانی حدود میں دراندازی کی ہے ۔ اس سلسلے میں وزارت کی رپورٹ میں ایک تفصیلی وضاحت دی گئی ہے ۔کانگریسی رہنمانے اس رپورٹ میں دی گئی وضاحت کے بارے میں ایک اخبارمیں شائع خبر پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ‘‘وزیراعظم جھوٹ کیوں بولرہے ہیں’’۔یو این آئی   حقیقی کنٹرول لائن پر فوری کارروائی کی ضرورت:وزارت دفاع نئی دہلی// وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین کے ذریعہ ‘یکطرفہ&r

جوائنٹ ایسوسی ایشن کالجز پنجاب کے انتخابات

چندی گڈھ //طلباء ،کالجوں ،انتظامیہ اور سرکار کے مابین بہتر تال میل بنائے رکھنے کیلئے پنچاب میں 13مختلف ایسوسی ایشنوں کی انجمن جوائنٹ ایسوسی ایشن کالجز (JAC)کے انتخابات پہلی دفعہ عمل میں لائے گئے ۔انتخابات میں چندی گڈھ یونیورسٹی کے چانسلر ایس ستنام سنگھ سندھو (JAC) کے سرپرست اعلیٰ منتخب ہوئے جبکہ نرسنگ کالج ایسوسی ایشن کے چرن جیت سنگھ والیا صدر ،اور ایس منجیت سنگھ سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ۔چنائو میں آرینز گروپ آف کالجز کے چیرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ  جوائنٹ ایسوسی ایشن کالجز کے شریک چیرمین منتخب ہوئے ۔اس کے علاوہ شیمن شو گپتا جنرل سیکرٹری جبکہ اس راجندر دھنوا سیکرٹری منتخب ہوئے۔  

گجرات :نجی ہسپتال میں آتشزدگی

 احمد آباد// گجرات کے احمد آباد میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں کل صبح سویرے پیش آئے آتشزدگی ایک بڑے حادثے میں 3 خواتین سمیت کم از کم آٹھ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔نائب وزیراعلی اور وزیر صحت نتن پٹیل نے بتایا کہ شہر کے قریبی پوش علاقے نورنگ پورہ میں واقع شریئے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں صبح تین بجے کے قریب آگ لگی۔ اسے حکومت نے کورونا مریضوں کے علاج کے لئے وقف کیا ہوا تھا۔ پانچ منزلہ اسپتال کی بالائی منزل پر آگ لگی۔ اس واقعے میں علاج کے لئے وہاں داخل آٹھ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران اسپتال کا ایک پیرا میڈیکل اہلکار بھی زخمی ہوا۔ 41 مریضوں کو سرکاری ایس وی پی اسپتال منتقل کردیا گیا۔    مودی کا اظہار رنج و غم مرنے والوںکے لواحقین اور زخمیوں کو امداد دینے کا اعلان نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی صبح گجرات کے شہر احمد آبا

تازہ ترین