تازہ ترین

ہنگامہ و شوروغوغا کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی پیر تک کیلئے ملتوی

نئی دہلی// جمعہ کوایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی پیگاسس جاسوسی کیس اور کسانوں کی تحریک پر شوروغل و ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وقفہ صفر اور سوالات نہیں ہو سکے،جس کے بعد پیر کی صبح 11 بجے تک کیلئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔  جیسے ہی ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے صبح 11 بجے وقفہ صفر کا اعلان کیا ، کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان ایوان کے وسط میں آئے اور نعرے لگانے لگے۔ ترنمول کے ارکان ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے۔ بائیں بازو کی جماعتیں ، شرومنی اکالی دل ، راشٹریہ جنتا دل اور شیو سینا کے ارکان اپنی نشستوں کے قریب کھڑے تھے۔  

’سمندری سیکورٹی اور بین الاقوامی تعاون ‘

 نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ 9 اگست کو پہلی بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سمندری سیکورٹی اور بین الاقوامی تعاون کے موضوع پر ایک مباحثے کی صدارت کریں گے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ ہندوستان نے اگست میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی ہے ۔ اس ماہ ہم سمندری سلامتی، امن مشن اور دہشت گردی سے مقابلے کے لئے تین اہم شعبوں میں مباحثوں کا اہتمام کررہے ہیں۔مسٹر باگچی نے کہا کہ نو اگست کی شام وزیر اعظم ایک اعلی سطحی ورچوئل اوپن ڈسکشن کی صدارت کریں گے جس کا عنوان "سمندری سکیورٹی کی توسیع- بین الاقوامی تعاون کا مدا’ہوگا۔ یہ مباحثہ بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے ایجنڈے کے تحت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بارہوگا جب بھارتی وزیراعظم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ترجمان ن

یو پی اسمبلی الیکشن 2022کی تیاریاں شروع

لکھنو// یوپی میں سال 2022 کے انتہائی اہم اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پولنگ بوتھ کی زمرہ بندی کے لئے شیڈول کا اعلان کر کے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ نئے پولنگ بوتھ اور پولنگ سنٹرس کے ناموں کو ترتیب دینے کے لئے کام کا آغاز 17اگست سے ہوگا اور اس پر تمام سیاسی پارٹیوں اور دیگر سے اعتراضات لینے کے بعد پولنگ بوتھ کی حتمی لسٹ 23 اگست کو جاری کی جائے گی۔ ڈی ایم پولنگ بوتھ کے سلسلے میں تمام شکایات کا تصفیہ 7ستمبر تک کریں گے اور اس کے بعد اپنی فائنل لسٹ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پاس 20 ستمبر تک جمع کریں گے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی ڈی ایم کی جانب سے موصول اس لسٹ کو 25 ستمبر کو دہلی میں الیکشن کمیشن کو بھیجے گی۔کورونا وبا کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ 80 سال سے زیادہ عمر والے افراد اور معذورین کو گھر سے ہی ووٹنگ کا موقع ملے گا۔ عمر رسیدہ اور پیروں سے معذور اف

ممتا بنرجی کاوزیر اعظم کو پھر مکتوب

کلکتہ//وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر بنگال میں کورونا ویکسین کی قلت کو لے کر خط لکھا ہے ۔گزشتہ ہفتے وزیرا عظم مودی سے ملاقات کے دوران بھی ممتا بنرجی نے ریاست میں ویکسین کی قلت کا ایشو اٹھاتے ہوئے درخواست کی تھی کہ ریاست میں آباد ی کے لحاظ سے کورونا ویکسین فراہم کیا جائے ۔ممتا بنرجی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بنگال میں کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق ریاستی حکومت نے باربار مرکز کی توجہ مبذول کرائی ہے ۔وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران بھی اس ایشو کو پیش کیا تھا کہ بنگال کی آبادی کے لحاظ سے کورونا ویکسین نہیں مل رہی ہے ۔اس کی وجہ سے ریاست میں کورونا ویکسین کا پروگرام سست روی کا شکار ہوگیا ہے ۔دو صفحات پر مشتمل خط میں وزیر اعلیٰ نے ویکسین سے متعلق تمام ایشوز کا احاطہ کیا ہے ۔