کورونا متاثرین میں52509کا اضافہ، ملک میں مجموعی تعداد19لاکھ سے متجاوز

سرینگر//بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں52509کا اضافہ ہوا ہے جس سے مہلک وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد19لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو جو اعداد و شمار پیش کئے اُن کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران1282215کورونا متاثرین افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک ملک میں کورونا سے1908254افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ857نئے مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد39795تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کی شفایابی 67.19فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح گر کر2,09فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں586244متحرک کورونا کیس ہیں۔  

کورونا کا قہر جاری| ملک میں مرنے والوں کی تعداد 39 ہزار کے قریب پہنچ گئی

 نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18.5 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 803 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے ۔منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں52050 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد مجموعی تعداد بڑھ کر 1855746 ہوگئی۔راحت کی بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران 44306 افرادکورونا سے شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی کل تعداد 1230510 ہوگئی ہے ۔ زیادہ تر ریاستوں میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز میں صرف 6941 عدد کا اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے ان کی تعداد 586298 ہوگئی ہے ۔ اسی دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38938 ہوگئی ہے ۔ملک میں

اجودھیا میں بھومی پوجن کی تقریب آج

بستی//اجودھیا میں کل پانچ اگست کو ہونے والے رام مندر بھومی پوجن پروگرام میں شرکت کرنے وزیر اعظم نریندر مودی تشریف لارہے ہیں۔اس ضمن میں سیکورٹی کے پیش نظر اترپردیش سے نیپال کی منسلک 579کلومیٹر لمبی سرحد پر سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے ۔گورکھپور ڈویژن کے اڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس(اے ڈی جی) دوا شیر پور کی جانب سے مہاراج گنج، سدھارتھ نگر،بلرامپور ،شراوستی،بہرائچ اضلاع کی نیپال سے منسلک سرحدوں کو سیکورٹی کو بڑھادیا گیا ہے ۔نیپال سرحد پر سیکورٹی بلوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ہندوستان ۔نیپال سرحد کو جوڑنے والے سبھی کچے ۔پکے سڑکوں پر سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔ مسٹر شیرپا نے نیپال سرحد کا جائزہ لے کر سیکورٹی اہلکار کو ضروری احکامات دئیے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ رات بستی ضلع سے اجودھیا کو ملنے والی سرحد پر سیکورٹی نظم کا جائزہ لیا اور بستی سرکل کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ال کمار رائے اورسپرنٹنڈنٹ آف

ممبئی میں شدید بارشوں سے سیلاب

ممبئی// ملک کی تجارتی راجدھانی عروس البلاد ممبئی میں رات بھر کی شدید بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے ۔ ممبئی اورچند متصل اضلاع میں پیر،منگل اور بدھ کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی اور اس بھاری بارش کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیاہے ۔ ممبئی کے علاوہ تھانے ، پونے ، رائے گڑھ اور مہاراشٹر کے رتناگری اضلاع کے لئے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کہا ہے کہ شہر میں ضروری خدمات کے علاوہ دیگر تمام دفاتر بند کردیئے جائیں گے ۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی شہر میں پیر کی صبح 8 بجے سے کل صبح 6 بجے تک 230.06 ملی میٹر بارش ہوئی ہے ، مشرقی اور مغربی مضافاتی علاقوں میں بالترتیب 162.83 اور 162.28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے آج ، کل اور جمعرات کو شمالی مہاراشٹر کے ساحل سے تیز ہواؤں کا انتباہ بھی کیا ہے ۔ مانسون کے دوران ممبئی کی گلیوں میں

بھاجپاچین پر انحصار کو فروغ دے رہی ہے :کانگریس

نئی دہلی//کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی پالیسیاں چین پرست ہیں اور اس کی انہی پالیسیوں کی وجہ سے چین پر مسلسل ہمارا انحصار بڑھ رہا ہے جو ملک کو ایک سنجیدہ خطرے کی طرف دکھیل رہی ہیں۔کانگریس نے اپنے سرکاری ٹویتر ہینڈل پر منگل کو کہا‘‘بی جے پی میں چین کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری- ایف ڈی آئی کے ذریعہ سے کھلی سرمایہ کاری کی چھوٹ دے کر اس پر انحصار بڑھانے کا کام کررہی ہے ۔ہندوستان میں چینی سرمایہ کاری میں مسلسل ہوتا اضافہ بی جے پی کے چین پر انحصار کی پول کھول رہا ہے ۔’’پارٹی نے کہا کہ بی جے پی کی چین پرست پالیسیوں کی وجہ سے ہی ملک میں تیزی سے چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور ہر سال اس میں اضافہ ہورہا ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں چینی ایف ڈی آئی 2014 میں 0.54 ارب ڈالر تھا جو 2019 میں بڑھکر 4.14 ارب ڈالر پہنچ گیا ہے

بزرگ شہریوں کی مناسب دیکھ بھال ہو

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے منگل کو مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ 19 وبا کے دوران تنہا رہنے والے بزرگ شہریوں کی مناسب دیکھ بھال کے اقدامات کو یقینی بنائے ۔جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس آر سبھاش ریڈی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے مرکزی وزارت سماجی انصاف اورتفویض اختیار کو ہدایت دی کہ وہ یقینی بنائے کہ ان بزرگ شہریوں کی بڑھاپے کی پنشن بروقت وصول ہو جائے ۔عدالت نے یہ بھی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ کورونا وبا کے دوران تنہا رہنے والے بزرگ شہریوں کی درخواست پر بروقت مدد فراہم کی جانی چاہئے ۔ جسٹس بھوشن نے کہا کہ تنہا رہنے والے بزرگ شہریوں کو ضروری سامان اور خدمات کی فراہمی کے لئے خصوصی خیال رکھنا چاہئے ۔     

تازہ ترین