تازہ ترین

اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا میں وقفہ سوال گیارہویں دن بھی متاثر

نئی دہلی//لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے 11 ویں دن بھی آج کوئی کام کاج نہیں ہوا اور اپوزیشن ارکان کا پیگاسز جاسوسی معاملے، کسانوں کے امور اور مہنگائی کے معاملے پر ہنگامہ جاری رہا جس کے سبب وقفہ سوال بھی نہیں چل ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 2 تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ ایک بار التوا کے بعد 12 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ پریزائیڈنگ آفیسر بھرت ہری مہتاب نے ہنگامے کے دررمیان ہی ایوان کی میز پر سبھی ضروری کام کاج رکھے۔  

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 30549 نئے کورونا کیس، 38 ہزار سے زائد مریض صحت یاب

نئی دہلی// گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 38 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہو گئے ہیں اور اس دوران 30549 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ دریں اثنا پیر کو ملک میں 61 لاکھ 9 ہزار 587 افراد کو کورونا کی ویکسین لگا گئی۔ اب تک ملک میں 47 کروڑ 85 لاکھ 44 ہزار 114 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30549 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 26 ہزار 507 ہو گئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 887 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 30896354 ہو گئی ہے۔ ایکٹو معاملے 8760 کم ہوکر چار لاکھ 4 ہزار 958 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 422 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 25 ہزار 195 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر1.31 فیص

پیگاسس جاسوسی معاملہ اور کسان تحریک پر اپوزیشن کا ہنگامہ جاری

 نئی دہلی/پیگاسس جاسوسی معاملہ اور کسان تحریک پر بحث کے لئے بضد اپوزیشن جماعت کانگریس، ترنمول کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں نے راجیہ سبھا میں گزشتہ دو ہفتہ سے چل رہے ہنگامہ کو پیر کو بھی جاری رکھا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔تین بار ملتوی کئے جانے کے بعد پریسڈائنگ افسربھونیش کالیتا نے تین بجکر 36منٹ پر جب ایوان کی کارروائی شروع کی تو کانگریس، ترنمول کانگریس اور بائیں  بازو کی جماعتوں کے اراکین نعرے لگاتے ہوئے کرسی کے نزدیک آگئے۔ کالیتا نے ہنگامہ کررہے اراکین سے واپس اپنی سیٹوں پر جانے اور ایوان کی کارروائی چلانے میں تعاون کی اپیل کی لیکن اپوزیشن کا ہنگامہ جاری رہا۔ اسی شور و غل کے درمیان انہوں نے اپروپریئشن نمبر 3-4بل 2021ایوان میں پیش کرائے۔ اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی تین بجکر 40منٹ پر پورے دن کے لئے ملتوی کردی۔اس سے پہلے ایوان

باشندگانِ وطن قوم کونئی بلندیوں پرلے جانے کے لئے سخت محنت کرینگے:مودی

 نئی دہلی /وزیراعظم نریندرمودی نے پیر کو کہا کہ انہیں توقع ہے کہ 130کروڑ ہندوستانی امرت مہوتسومناتے ہوئے ملک کونئی بلندیوں پرلے جانے کے لئے مسلسل سخت محنت کرتے رہیں گے۔وزیراعظم نے پیرکو سلسلے وارٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ’’ماہ اگست کے ساتھ ہی امرت مہوتسو کی شروعات ہوگئی ہے اوراس مہینے میں ہم نے ایسے کئی واقعات دیکھے ہیں جنہوں نے ہرہندوستانی کو خوش کردیا ہے۔ ریکارڈتعداد میں ٹیکہ کاری ہوئی ہے اورجی ایس ٹی کے اونچے اعدادوشمار سے معاشی سرگرمی میں مضبوطی کے بھی اشارے ملے ہیں۔ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا، ’’نہ صرف پی وی سندھو نے تمغہ جیتا جس کی وہ حقدارہیں، بلکہ ہم نے اولمپک میں مردوخواتین ہاکی ٹیموں کی تاریخی کوشش بھی دیکھی۔ مجھے یقین ہے کہ 130 کروڑ ہندوستانی امرت مہوتسو کے انعقاد کے ساتھ ہندوستان کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے سخت محنت جاری رکھیں گے۔قابل ذکر ہے ک

یو جی سی نے 24 یونیورسٹیوں کو جعلی قرار دیا ، مزید 2 کے متعلق معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے:مرکزی وزیر تعلیم

نئی دہلی/مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے پیر کو کہا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے 24 ’’خود ساختہ‘‘ اداروں کو جعلی قرار دیا ہے اور دو مزید کو ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔  پردھان نے یہ بیان لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں کہا’’طلباء  ، والدین ، عام عوام اور الیکٹرانک پرنٹ میڈیا سے موصول ہونے والی شکایات کی بنیاد پر ، یو جی سی نے 24 خود ساختہ اداروں کو جعلی یونیورسٹیاں قرار دیا ہے۔‘‘تحریری جواب میں کہا گیا کہاس کے علاوہ ، دو اور ادارے جن میں بھارتیہ شکشا پریشد ، لکھنؤ ، یوپی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پلاننگ اینڈ مینجمنٹ (آئی آئی پی ایم) ، قطب انکلیو ، نئی دہلی بھی یو جی سی ایکٹ 1956 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام کرتے پائے گئے ہیں۔ بھارتیہ شکشا پریشد کے معاملات لکھنؤ اور آئی آئی پی ایم ، نئی دہلی

نائیڈونے پنگلی وینکیاکو سلام پیش کیا

نئی دہلی // نائب صدرایم وینکیانائیڈونے مجاہدآزادی اور قومی پرچم کے ڈیزائنرپنگلی وینکیاکوان کی جینتی پرسلام پیش کیا۔مسٹرنائیڈو نے پیر کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ وہ سچے گاندھی وادی اور سرشارمحب وطن تھے۔نائب صدر نے کہا، ’’ہمارے قومی پرچم کے ڈیزائنر، باصلاحیت، گاندھی وادی مجاہدا?زادی مسٹر پنگلی وینکیا جی کی یوم پیدائش پران کی لازوال یادکو سلام پیش کرتاہوں۔‘‘

بھارت میں 40,134 نئے کیس، 422 اموات درج

نئی دہلی//بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 40,134 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد کورونا کیسز کی کل تعداد 3,16,95,958 ہوگئی ہے۔ وہیں، 422 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4,24,773 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40,134 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 422 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,16,95,958 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,24,773 اموات ہوچکی ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 36,946 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,08,57,46 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,13,718 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 47,22,23,639 ہو گئی ہے۔      

تازہ ترین