تازہ ترین

پولیس افسران ایک بھارت، سریشٹھ بھارت کے علمبردار :وزیراعظم

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے کل کہا کہ پولیس افسر ایک بھارت، سریشٹھ بھارت کے علمبردار ہیں، اس لئے ان کے ہر کام میں قوم سب سے پہلے کے جذبے کی عکاسی ہونی چاہئے ۔حیدرآباد پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت انڈین پولیس سروس کے ٹرینیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ‘‘آپ کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا کہ آپ ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت کے علمبردار ہیں۔ اس لئے آپ کے ہر ایکشن، آپ کی ہر سرگرمی میں قوم سب سے پہلے ، ہمیشہ پہلے کا جذبہ جھلکنا چاہیے ’’۔انہوں نے ٹرینی افسران سے کہا کہ وہ ایسے وقت میں پولیس سروس میں شامل ہو رہے ہیں جب ملک میں ہر میدان اور ہر سطح پر تبدیلی کی لہر جاری ہے ۔آزادی کی جدوجہد میں نوجوانوں کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ‘‘1930 سے 1947 کے درمیان ملک میں جو لہر اٹھی ، جس طرح ملک کے نوجوان آگے آئے ، پوری نوجوان نسل ایک مقصد کے لیے متحد

کورونا سے فوت ہوئے 55صحافی

لکھنئو//کووڈ۔19 کی وجہ سے مرنے والے 55 صحافیوں کے اہل خانہ نے ہفتہ کو اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے 10دس لاکھ روپے کی مالی امداد حاصل کی۔وزیراعلیٰ نے کہا ، "ہم نے بہت سے ایڈیٹروں صحافیوں اور میڈیا برادری کے ارکان کو دیکھا ہے کہ وہ اپنا فرض پورا کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ نقصان کی تلافی نہیں کی جا سکتی ، لیکن ہم خاندانوں کو مدد فراہم کر سکتے ہیں۔  

ملک میں ٹیکہ کاری کے اعداد 46 کروڑ کے پار

نئی دہلی//یو این آئی// ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا پر قابو پانے کے اقدامات کے ضمن میں کووڈ- 19 کی ٹیکہ کاری کی تعداد 46 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے ہفتہ کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کی صبح 8 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق کووڈ- 19 کے ٹیکے کی 46 کروڑ 15 لاکھ 18 ہزار 479 خوراکیں 54 لاکھ 94 ہزار 423 سیشن میں مستحق افراد کو دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ٹیکے کی 52 لاکھ 99 ہزار 036 خوراکیں دی گئی ہیں۔بیان کے مطابق اب تک ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 48.78 کروڑ سے زائد ٹیکے کی خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں اور 68 لاکھ 57 ہزار 590 خوراکیں بھیجی جا رہی ہیں۔ اس وقت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 3.14 کروڑ سے زائد ویکسین خوراکیں دستیاب ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے

حکومت کی پالیسیوں سے سرحدیں غیر محفوظ :راہل

نئی دہلی //یو این آئی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ متکبر لوگوں کی حکومت ہے اور اس کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک اور ریاستوں کی سرحدیں غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر بڑھ رہے تنازعہ اور میزورم اور آسام سرحد پر ہوئی جھڑپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کا جو بیج بویا جارہا ہے اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے ۔  

تازہ ترین