کورونا وائرس | ملک کی4ریاستوں میں63فیصد سے زائد ایکٹیو کیسز

 نئی دہلی// ملک کی چار ریاستوں میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے 3.45لاکھ سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں ، جو ملک بھر میں ایسے کیسز کا 63فیصد سے زائد ہیں۔ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹرمیں سب سے زیادہ 148454 کیسز ہیں جبکہ جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں 69708، آندھرا پردیش میں 69252اور تمل ناڈو میں 57962۔ اس طرح ان چار ریاستوں میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 345376ہے جو ملک بھر میں ایکٹیو 545318 کیسزکا 63 فیصد سے زیادہ ہے ۔جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 55،079 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1638871 ہوگئی۔ اب تک ملک میں کوروناوائرس سے 35747افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1057805افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔یو این آئی  

کورونا سے موقع کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت:راہل

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا بحران کو زندگی میں تبدیلی کا لانے کا ایک بڑا موقع قرار دیا ہے اور اسے اپناکر آگے بڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دیہی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے یہ موقع ملاہے جسے ہاتھ جانے نہیں دینا چاہئے ۔مسٹر گاندھی نے گرامین بینک کے بانی اور نوبل امن انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا نے اس سلسلے میں ایک نئے خیال کا موقع دیا ہے اور اب گاؤوں کے ساتھ مساوات کا برتاؤ کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ گاؤں ہی ملک کی روح ہیں۔ کورونا بحران نے ہمیں چیزوں کو دوبارہ جوڑ کر دوبارہ تعمیر کرنے کا موقع دیا ہے اور تعلیم سے لیکر صحت تک چیزوں کو نئے سرے سے تیار کرنے کے ساتھ ہی ٹکنالوجی کو مضبوط بناکر دوبارہ تعمیر کے موقع فراہم کرنے ہوں گے ۔انہوں نے کہا ‘‘کورونا ملک کے لئے ایک بہت بڑا بحران بن کر آیا ہے لیکن اس بحران نے ہر ایک کی زن

یو جی سی امتحانات:سپریم کورٹ میں سماعت 10اگست تک ملتوی

نئی دہلی //سپریم کورٹ نے ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ کورسز کے آخری سال کے امتحانات 30 ستمبر تک منعقد کرنے کی یونیورسٹی گرانٹ کمیشن ( یو جی سی ) کی گزشتہ چھ جولائی کی نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے ۔جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس آر کے سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے جمعہ کے روز سالسٹر جنرل تشار مہتا اور عرضی گزاروں کے وکلا کی دلائل سننے کے بعد معاملے کی سماعت 10اگست تک ملتوی کردی۔ دریں اثنا مسٹر مہتا نے کہا کہ فی الحال کسی طالب علم کو یہ تاثر پیدا نہیں کرنا چاہئے کہ عدالت عظمیٰ میں معاملہ زیر التواء ہونے کی وجہ سے امتحان کا انعقاد نہیں کیا جائے گا اور طلباء کو اپنی تعلیم کی تیاری جاری رکھنی چاہئے ۔سماعت کے دوران عرضی گزاریش دوبے کی جانب سے پیش سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی دلیل دی کہ کئی ایسی یونیورسٹیوں میں آن لا

قانون بنانے سے تین طلاق کے معاملے کم ہوئے :روی شنکر

نئی دہلی،31 جولائی (یواین آئی) مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ خواتین کے ساتھ انصاف انکی عزت وقارکے لیے تین طلاق پر روک لگاکر قانون بنایا گیا ہے اور اس قانون سے ملک بھر میں تین طلاق کے معاملوں میں کافی کمی آئی ہے ۔ مسٹر پرساد نے جمعہ کے روز یہاں مسلم خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ورچوئل کانفرنس کے ذریعہ ملک بھر کی مسلم خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بیس سے زیادہ اسلامی ممالک میں تین طلاق پر پابندی عائد ہے لیکن ہندوستان میں یہ قانون بنانے میں ستر سال لگ گئے ۔خواتین کے خلاف ہراساں سے متعلق متعدد قانون نافذ کیے گئے تھے جس پر تمام فریق متحد ہوجاتے تھے لیکن تین طلاق کے معاملے میں تنازعہ دیکھ کر حیرانی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ملک کی سبھی خواتین کے مفادات اور ان کے تحفظ کے لئے کئی طرح کے قانون نافذ کیے ہیں جس میں تین طلاق بھی شامل ہے ۔ یہ قانون خواتین

تازہ ترین