تازہ ترین

پنجاب میں ہند- پاک سرحد کے نزدیک ہندوستانی علاقے میں 2 درانداز ہلاک: بی ایس ایف

فیروزپور// پنجاب کے فیروز پور سیکٹرکے متصل ہندوستان- پاکستان سرحد پر امرکوٹ تھیہکلن بی او پی میں بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے دو پاکستانی دراندازوں کو ہلاک کردیا۔ بی ایس ایف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ شب بی او پی علاقے میں تعینات اہلکاروں نے کچھ مشکوک حرکت دیکھی اور دراندازہندوستانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پی ایس ایف بیان کے مطابق حرکت ہونے پر اہلکاروں نے انہیں روکنے کے لئے کہا لیکن انہوں نے آگے بڑھتے ہوئے سرحد پر لگی باڑ کو عبور کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اُنہیں ہلاک کیا گیا۔

مانسون اجلاس کے پہلے 2 ہفتے اپوزیشن کے ہنگامے کی نذر

 نئی دہلی// پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دو ہفتے پیگاسز۔ جاسوسی معاملے ، کسان تحریک اور مہنگائی کے سلسلے میں کئے گئے اپوزیشن کانگریس، ترنمول کانگریس اور بائیں بازو سمیت متعدد دیگر پارٹیوں کے ہنگامے کی نذر رہے ۔ اگرچہ حکومت لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اس دوران شور و غل کے درمیان ہی کووڈ پر بحث کرانے ، کچھ ضروری بل منظور کرانے اور وزیروں کے بیان ایوان میں پیش کرنے میں کامیاب رہی۔پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 19 جولائی کو شروع ہوا تھا اور اپوزیشن پہلے دن سے پیگاسز۔ جاسوسی معاملے کی جانچ کرانے کی مانگ، کسان تحریک کی حمایت اورمہنگائی کے خلاف ہنگامہ کررہی ہے ۔ اس سے دونوں ایوان میں تعطل برقرار ہے ۔ سیشن کے دوسرے ہفتے کے آخری دن کل بھی دونوں ایوانوں میں پیگاسز جاسوسی، مہنگائی اور زرعی قوانین سمیت دیگر امور کے تعلق سے اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کا ہنگامہ جاری رہا۔ جس سے دونوں ایوانوں کی کارر

سکم میں8مزدورتودے کی زد میں آکر لقمہ اجل

نئی دیلی // مغربی بنگام کئے کئی اضلاع میں کل شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوا ۔کلکتہ شہر میں 30گھنٹے سے زاید وقفے تک بارش ہونے کے بعد کلکتہ شہر کے متعدد علاقے زیر آب ہوگئے ہیں ۔کلکتہ کارپوریشن نے اضافی پمپ لگا کر پانی نکالنے کا انتظام کیا ہے ۔ کارپوریشن کا کنٹرول 24گھنٹے کام کررہے ۔ شہری کسی بھی مسئلے کی اطلاع کے لیے براہ راست کنٹرول روم کو کال کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ادھر سکم میںجمعہ کی صبح تیز بارش کی وجہ سے ممکھولا میں کئی بولڈر گر گئے اور اس دوران یہاں کا کیمپ بھی بہہ گیا، اس واقعہ میں مجموعی طور پر 8 مزدور کے بہہ جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ریل پروجیکٹ پر کام کے دوران تیز بارش کا اثر دیکھنے کو ملا اور لینڈ سلائڈ کی وجہ سے غار میں کام کر رہے کئی مزدور پھنس گئے۔مقامی لوگوں نے تین مزدوروں کو بہ حفاظت باہر نکال لیا ہے اور انھیں مقامی اسپتال می

حزب اختلاف کی جماعتوں کی پارلیمنٹ میں میٹنگ

نئی دہلی//یو این آئی// کانگریس اورمتعدد ہم خیال جماعتوں کے کئی لیڈروں کی کل پارلیمنٹ ہاؤس میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پیگاسس معاملے پر حکومت کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ کانگریس ذرائع نے بتایا کہ یہ میٹنگ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر ملیکارجن کھڑگے کے چیمبر میں منعقد ہوئی ، جس میں پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے پیش نظر حکومت کے خلاف حکمت عملی تیار کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملیکارجن کھڑگے ، آنند شرما ، جے رام رمیش ، کے سی وینوگوپال ، سکھیندو شیکھر رائے (ترنمول) تروچی شیوا اور آر ایس بھارتی (ڈی ایم کے ) ، ایلامارام کریم (سی پی ایم) وشوبھنورنشاد (ایس پی) وندنا چوہان اور فوزیہ خان (این سی پی) ونئے وشوم (سی پی آئی) سنجے راوت (شیو سینا) ایم وی سریانش کمار (ایل جے ڈی) مسٹر وائیکو (ایم ڈی ایم کے ) اور لوک

آسام کے لوگوں کو میزورم کے سفرپرنہ جانے کی صلاح

گوہاٹی //یواین آئی// آسام حکومت نے سرحدی علاقے میں پرتشددجھڑپوں میں چھ پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کے چارروزبعد ‘ذاتی تحفظ کے لئے خطرہ’ کاحوالہ دیتے ہوئے ریاست کے شہریوں کوہمسایہ ریاست میزورم کے سفرپرنہ جانے کامشورہ دیا جاری کیا ہے ۔حکومت نے اپنی ہدایات میں کہا کہ موجودہ سنگین صورت حال کے پیش نظر آسام کے لوگوں کو میزورم کے سفرپر نہ جانے کی صلاح دی جاتی ہے کیونکہ لوگوں کے ذاتی تحفظ کے لئے کسی بھی طرح کا خطرہ مول نہیں لیاجاسکتا۔ہدایات میں اپنے کام کے سلسلے میں میزورم میں رہنے والے لوگوں کو انتہائی محتاط رہنے کی صلاح دی گئی ہے ۔ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرحدی علاقے میں پرتشدد جھڑپوں کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں اورتازہ ترین واقعہ کے سبب ضلع کچھار میں پولیس اہلکاروں اورشہریوں پر اندھادھند گولی باری ہوئی ہے ۔ کچھ سول سوسائٹی ، طلباء اور نوجوان تنظیمیں مسلسل آسام ریاست

تازہ ترین