دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریبا 1.70 کروڑ ، 6.65 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.70 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے ، جبکہ 6.65 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان چھٹے مقام پر ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 16957763 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ اب تک 665581 افراد اس وبا سے ہلا ک ہو چکے ہیں۔ عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4424806 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 150683 افراد لقم

بھارت میں کورونا کیسوں میں ریکارڈ52123کا اضافہ

سرینگر//بھارت میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کیسوں میں ریکارڈ52123کا اضافہ ہواہے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد1583792تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کورونا انفکشن سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بھی10لاکھ سے زیادہ پہنچ گئی ۔ مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو اعدادو شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 775افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے جس سے مہلک وائرس سے از جان ہونے والوں کی مجموعی تعداد34968تک پہنچ گئی۔ اس وقت اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 528242متحرک کیس موجود ہیں جبکہ شفایابی کی شرح 64.44تک پہنچ گئی ہے۔  

۔5 رافیل جنگی طیارے ہندوستانی فضائیہ میں شامل

 انبالہ// ہندوستانی فضائیہ کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لئے بدھ کو پانچ رافیل جنگی طیارہ ہندوستان پہنچ گیا ہے ۔فرانس کی جنگی طیارہ ساز کمپنی دساں کے ساتھ نریندر مودی حکومت نے 36 رافیل جنگی طیارہ خریدنے کے لئے 59 ہزارکروڑ روپے کا سودا کیا تھا اور پہلی کھیپ کے طور پر پانچ طیارہ کل یہاں پہنچ گیا ہے ۔ دوسری کھیپ میں پانچ اور رافیل اگلے کچھ مہینوں میں آجائیں گے ۔ امید ہے کہ 2022 تک سبھی 36 رافیل ہندوستان کو مل جائیں گے ۔ ان طیارہ کو فضائیہ کے گولڈن ایرو 17 اسکوارڈن میں شامل کیا جائے گا۔فرانس نے گزشتہ برس اکتوبر میں پہلا رافیل طیارہ ہندوستان کے حوالے کیا تھا اور اس تقریب میں شامل ہونے کے لئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ وہاں گئے تھے ۔رافیل کی پہلی کھیپ کو فرانس سے ہندوستان لانے کی قیادت گروپ کیپٹن ہرکریت سنگھ نے کی ہے ۔ رافیل جنگی طیارہ اس وقت دنیا میں سب سے جدیدترین جنگی طیارہ مانا جات

جان لیوا وباء کا پھیلائو جاری| ملک میں34ہزار سے زائد اموات،15.31لاکھ متاثر

  نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12459 کا اضافہ ہوا ، فعال کیسز پانچ لاکھ سے تجاوزکرگئے اور اس عرصے میں 768 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 34 ہزارسے متجاوز کر گئی ہے ۔بدھ کے روز صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد15.31 لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔دہلی ، گوا ، جموں و کشمیر ، مہاراشٹر ، میزورم ، پنجاب اور مغربی بنگال کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ مہاراشٹر میں سرگرم کیسزمیں 2898 ، دہلی میں 107 ، پنجاب میں 97 ، گوا میں 17 ، مغربی بنگال میں نو ، جموں و کشمیر میں چھ اور میزورم میں پانچ عدد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ عالمی وبا کی وجہ سے مسلسل دوسرے دن مہاراشٹر میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی

اجودھیا میں مسجد کی تعمیر کیلئے ٹرسٹ کی تشکیل

لکھنؤ//اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا آغاز ہونے کی مجوزہ تاریخ سے بالکل ایک ہفتے پہلے اترپردیش سنی وقف بورڈ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر اجودھیا میں فراہم کی گئی زمین پر6دسمبر 1992 کو  مسمار  کی گئی بابری مسجد کے عوض میں  نئی مسجد کی تعمیر کرنیکیلئے ٹرسٹ کا اعلان کردیا ہے۔سپریم کورٹ کی ہدایت پر سنی وقف بورڈ کو فراہم کی گئی 5ایکڑ  زمین پر مسجد سمیت دیگر تمام تعمیرات کی کاروائی اور اس کی دیکھ بھال کے لئے قائم کئے جانے والے ٹرسٹ کا نام بورڈ نے'انڈو۔اسلامک کلچر فانڈیشن' رکھا ہے۔بورڈ کے چیئر مین زفر احمد فاروقی نے ایک بیان میں بتایا کہ بورڈ نے اجودھیا کے دھنی پور گاؤں میں فراہم کی گئی پانچ ایکڑ زمین پر مسجد،انڈواسلامک ریسرچ سنٹر، لائبریری اور اسپتال کی تعمیر کے لئے'انڈو۔اسلامک کلچر فاونڈیشن'نام سے ٹرسٹ بنایاہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ٹرسٹ میں حتمی طور پر 1

اردو یونیورسٹی میں داخلوں کا نیا شیڈول جاری

  حیدرآباد// مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کویڈ 19 وبا کے پیش نظر تعلیمی سال 2020-21کے ریگولر کورسز میں داخلوں کے لیے نیا شیڈیول جاری کیا ہے ۔ انٹرنس کی بنیاد پر داخلے کے کورسز میں آن لائن درخواست کی تبدیل شدہ آخری تاریخ 24 اگست 2020 ہے  جبکہ میرٹ پر مبنی کورسز میں داخلے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے ۔ انٹرنس ٹسٹ کے انعقاد کے لیے نظر ثانی شدہ تواریخ 19 اور 20 ستمبر ہوں گی۔ انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔یونیورسٹی نے داخلے کی بعض شرائط میں ضمیموں کو منظوری دی ہے جن میں مختلف کورسس میں داخلوں کیلئے اردو اہلییت کی نظرِ ثانی شدہ اساس،ایم اے ترجمہ اور ایم اے سماجی علوم بجز سوشیل ورک میں داخلے کیلئے منظورہ دینی مدارس کے پروگرام اور ایم سی اے پروگرام میں داخلے کیلئے اے آئی سی ٹی ای کی مصرحہ اہلیتی شرط شامل ہیں۔ نئے قواعد کی تفصیل یونیورسٹی ویب

کانگریس کا رافیل کی قیمت عام کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی//فرانس سے پانچ رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ ملک میں پہنچنے کے درمیان کانگریس نے ایک بارپھر اس کی قیمت کو عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔کانگریس جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ نے بدھ کو ٹویٹ کر کے کہا،‘‘ایک رافیل کی قیمت کانگریس حکومت نے 746 کروڑ روپے طے کی تھی لیکن ‘چوکیدار’ صاحب کئی بار پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے باہربھی مطالبہ کرنے کے باوجود آج تک ایک رافیل کتنے میں خریدہ ہے ،بتانے سے بچ رہے ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ چوکیدار جی کی چوری پکڑی جائے گی!!‘چوکیدار’جی اب تو اس کی قیمت بتا دیں۔’’سال 2019 کے عام انتخابات میں رافیل کی قیمت کا مسئلہ کانگریس نے زور و شور سے اٹھایا تھا۔یہاں تک کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی پہنچا تھا۔کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا،‘‘آخر رافیل فائٹر پلین آگیا۔126 رافیل خریدنے کے لئے

تازہ ترین