پانچ رافیل جنگی طیارے ہندوستانی فضائیہ میں شامل

انبالہ// ہندوستانی فضائیہ کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لئے بدھ کو پانچ رافیل جنگی طیارے ہندوستان پہنچ گئے۔ فرانس کی جنگی طیارہ ساز کمپنی دساں کے ساتھ نریندر مودی حکومت نے 36 رافیل جنگی طیارے خریدنے کے لئے 59 ہزارکروڑ روپے کا سودا کیا تھا اور پہلی کھیپ کے طور پر پانچ طیارے آج یہاں پہنچ گئے۔ دوسری کھیپ میں پانچ اور رافیل اگلے کچھ مہینوں میں آجائیں گے۔ امید ہے کہ 2022 تک سبھی 36 رافیل ہندوستان کو مل جائیں گے۔ ان طیارہ کو فضائیہ کے گولڈن ایرو 17 اسکوارڈن میں شامل کیا جائے گا۔ فرانس نے گزشتہ برس اکتوبر میں پہلا رافیل طیارہ ہندوستان کے حوالے کیا تھا اور اس تقریب میں شامل ہونے کے لئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ وہاں گئے تھے۔ رافیل کی پہلی کھیپ کو فرانس سے ہندوستان لانے کی قیادت گروپ کیپٹن ہرکریت سنگھ نے کی ہے۔ رافیل جنگی طیارہ اس وقت دنیا میں سب سے جدیدترین جنگی طیارہ مانا جاتا ہے۔ گل

ملک میں کورونا کے48513 نئے کیس ظاہر، متاثرین کی تعداد15لاکھ سے متجاوز

سرینگر//بھارت میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 48513کورونا ٹیسٹ مثبت ظاہر ہوئے اور اس طرح ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد15لاکھ سے تجاوز کرکے 1531669تک پہنچ گئی۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق اس دوران ملک میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر988029تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئی 768ہلاکتوں سے کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد34193ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 509447 متحرک کیس ہیں جبکہ مریضوں کی شفایابی کی شرح64.51فیصد تک بڑھ گئی ہے۔  

کورونا کا قہر | ملک میں اموات کی تعداد 33ہزار کے پار

نئی دہلی// ملک میں کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 654افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33425 ہوگئی ہے ۔وزارت نے کل اپنی ویب سائٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد نہیں بتائی ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 227 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 13883 ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔تامل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 1193 اضافے سے مجموعی تعداد 54896 ہوگئی اور 77 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی 3571 ۔ اسی مدت کے دوران ، صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر 162249 ہوگئی جبکہ 5723 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کور

بھارت بنگلہ دیش شراکت داری پڑوسیوں کیلئے رول ماڈل :جے شنکر

نئی دہلی// وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش سے بھارت کی شراکت داری، پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کے سلسلے میں رول ماڈل ہے۔ ایس جے شنکر نے ان خیالات کا اظہار بھارت کی طرف سے ‘براڈ گیج ریلوے’ کے 10 انجن بنگلہ دیش کے حوالے کیے جانے کی ایک ورچووئل تقریب میں کیا۔ جس میں وزیر برائے ریلوے پیوش گوئل بھی موجود تھے۔آن لائن تقریب میں بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ اے کے ابوالکلام عبدالمومن اور وزیرِ ریلوے محمد نور الاسلام سبحان نے بھی شرکت کی۔جے شنکر کا کہنا تھا کہ بھارت کا بنگلہ دیش کو دیا جانے والا 10 ارب ڈالرز کا رعایتی قرض، بھارت کے کسی بھی ملک کو دیے جانے والے قرض سے زیادہ ہے۔انہوں نے بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی تعلقات کے بارے میں کہا کہ 2019 تک بھارت بنگلہ دیش سے ایک ارب ڈالرز کی برآمدات کرتا تھا۔ ایک سال میں اس میں 43 فی صد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بنگلہ دیش کی تجارتی برادری کو

دہلی میں لاک ڈاؤن سے فضائی آلودگی میں کمی،نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں 70فیصد کی تخفیف

نئی دہلی// اقوام متحدہ نے کل کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران دارالحکومت دہلی میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں 70 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ ہوا میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح زیادہ ہونے سے سانس لینے سے متعلق بہتر ساری پریشانیاں پیدا ہوتی ہیں اور گاڑیاں اس فضائی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔منگل کے روز جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی 'اربن ورلڈ میں کووڈ ۔19' رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی لگانے سے فضائی آلودگی کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوئی لیکن اگر شہروں کو کسی پالیسی کے بغیر دوبارہ کھول دیا گیا تو یہ حصولیابی عارضی ثابت ہوسکتی ہے ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گرین ہاؤس گیس کے اخراج اور آلودگی میں کمی کو برقرار رکھنے کے لئے شہروں کو دوبارہ کھولنے سے پہلے آلودگی میں کمی کی پالیسی پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور کاربن گیس کے اخراج میں کمی کی حوصلہ افزائ

رام مندر بھومی پوجن تقریب:مودی کی شرکت پر اویسی کا اعتراض

نئی دہلی// اے آئی ایم آئی ایم صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی کے 5 اگست کو اجودھیا میں رام مندر بھومی پوجن میں شرکت پراعتراض کرتے ہوئے اسے آئینی طور پر حلف بردار ی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اویسی نے پیر کو وزیراعظم دفتر سے خطاب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ‘‘وزیراعظم کا سرکاری طور سے بھومی پوجن پروگرام میں شرکت کرنا ان کے آئینی طورسے حلف برداری کی خلاف ورزی ہوگی۔ سیکولرزم آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے ۔’’انہوں نے مزید لکھاکہ ‘‘ہم اس بات کو نہیں بھول سکتے ہیں کہ بابری مسجد 400 برسوں تک اجودھیا میں کھڑی تھی اور 1992 میں اسے بدمعاشی پراتاؤلی ایک بھیڑ نے ڈھادی تھی۔مسٹر مودی پانچ اگست کو اجودھیا میں رام مندر کی بھومی پوجن کے ہونے والے پروگرام میں شرکت کرنا طے ہے ۔ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ بھومی پوجن ک

تازہ ترین