تازہ ترین

ملک میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے 28 ہزار سے زائد نئے کیس ظاہر

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتاجارہا ہے اور لگاتار دوسرے دن بھی ساڑھے 28 ہزار سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تقریباً 8.78 لاکھ ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28701 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جو ایک دن میں سب سے زیادہ ہےں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 878254 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز 28637 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز میں یہ راحت پہنچانے والی بات ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18850 مریض صحت مند ہو ئے جس کے بعد شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 553471 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 301609 فعال ک

ایک دن میں28ہزار سے زائدنئے معاملے سامنے | ملک میں متاثرین کی تعداد ساڑھے8لاکھ تک پہنچ گئی

نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے روزانہ کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں میں ساڑھے 28 ہزار سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد قریب 8.50 لاکھ ہوگئی ہے ۔اتوار کے روز مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 28ہزار637 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جو ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 8لاکھ49ہزار553 رہی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 551 اموات ہونے سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22ہزار674 ہوگئی ہے ۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے سب سے زیادہ 8ہزار139 نئے معاملے ریکارڈ ہوئے ہیں ، جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھکر 2لاکھ46ہزار600 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران ریاست میں 223 افراد لقم

امیتابھ بچن کی حالت مستحکم

ممبئی// کورونا سے متاثر سپر اسٹار امیتابھ بچن کی حالت بہتر ہے ۔صدی کے عظیم اداکار امیتابھ بچھ کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد سنیچر کے روز ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ امیتابھ بچن کے صاحب زادے ابھیشیک بچن بھی کورونا سے متاثر ہیں اوروہ بھی نانا وتی اسپتال میں ہی داخل ہیں۔نانا وتی اسپتال کے ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن میں وائرس کی ہلکی علامتیں پائی گئی ہیں لیکن ان کی حالت مستحکم ہے ۔وہ فی الحال اسپتال کی آئسولیشن یونٹ میں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ امیتابھ کی صحت کے بارے میں فی الحال تشویش کرنے کی کوئی بات نہیں ہے ۔     ایشوریا اوراُس کی بیٹی بھی زد میں   ممبئی//مشہور اداکار امیتابھ بچن کی بہو اور مشہور اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن بھی کورونا سے متاثر ہیں۔مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اتوار کو یہ اطلاع دی کہ ایشوریا اور

قندھار طیارہ اغوا معاملے میں19افراد بری

ممبئی//ممبئی سیشن عدالت نے ، دسمبر 1999 میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے دہلی جانے والے انڈین ایئر لائن کے طیارے کو اغوا کرنے کے سلسلے میں ایک مقدمہ میں عبد اللطیف آدم مومن سمیت 19 افراد کو رہا کرنے کے لئے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے ۔اس میں محکمہ پاسپورٹ کے کچھ عہدیدار شامل ہیں۔ قندھار طیارہ اغوا معاملے میں ان سب پر الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے اغوا کاروں کو جعلی پاسپورٹ حاصل کرنے میں مدد کے لئے دستاویزات فراہم کیے تھے ۔ممبئی کا رہائشی مومن ، جس نے اس اغوا میں کلیدی کردار ادا کیا تھا ، پنجاب کی ایک جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے ۔ پولیس کا الزام ہے کہ تمام ملزمان نے مومن کے ذریعے اغوا کاروں کو اغوا کرنے والے منصوبے کو انجام دینے میں مدد فراہم کی۔ 2012 میں، مجسٹریٹ عدالت نے پاسپورٹ کیس میں 19 ملزموں کو بری کردیا تھا جس کے بعد حکومت نے اس فیصلے کو سیشن عدالت میں چیلنج

سرحد پر کیا حالات ہیں ؟ | راہل کا مودی سے پھر سوال

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چینی فوجیوں کی دراندازی کے سلسلے میں وزیراعظم نریندرمودی پر پھر نشانہ لگاتے ہوئے اتوار کو طنز کیا کہ ان کے ہوتے ہوئے چین نے ہندوستان کی زمین پر کیسے قبضہ کیا ہے ۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،‘‘ایسا کیا ہوا کہ مودی جی کے رہتے ہوئے بھارت ماں کی پاک زمین کو چین نے چھین لیا۔’’کانگریس لیڈر چینی دراندازی کے سلسلے میں مسلسل مسٹر مودی پر طنز کررہے ہیں اور سرحد پر حقیقت میں کیا حالات ہیں ،اس سلسلے میں ملک کو معلومات دینے کی ان سے اپیل کررہے ہیں۔یواین آئی  

ریلائنس میں جاپانی کمپنی کی سرمایہ کاری

جھجر// جاپانی کمپنی تیسوجوکی ہریانہ کے جھجر میں واقع ریلائنس کی ‘ماڈل اکنامک ٹاؤن شپ لمٹیڈ’ (میٹ) میں 75 کروڑ روپے کی سرمایہ کرے گی۔میٹ میں جاپانی کمپنیوں کی یہ تیسری بڑی سرمایہ کاری ہے ۔ جاپانی کمپنیاں پیناسونک اور ڈینسو پہلے ہی یہاں سرمایہ کاری کرچکی ہیں۔ریلائنس میٹ میں ٹی سوجوکی چھ ایکڑ میں اپنی کمپنی لگائے گی جس میں آٹوموبائل سیکٹر کے لئے اسٹیرنگ نکلس بنائے جائیں گے ۔ملک میں آٹو موبائل شعبہ کا گڑھ مانے جانے والے ہریانہ میں ٹیسوجوکی کی سرمایہ کاری کے بعد امید کی جارہی ہے کہ آٹو موبائل انڈسٹری کو مزید تقویت ملے گی۔  

تازہ ترین