تازہ ترین

ملک میں کورونا کے ریکارڈ 24879 نئے کیس ، متاثرین کی تعداد 7.67 لاکھ سے تجاوز

نئی دہلی، 9 جولائی ( یواین ا?ئی ) ملک میں کووڈ۔19سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے 24879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 487 متاثرہ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24879 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 767296ہوگئی ہے۔ اس دوران 487 افراد ہلاکت سے ہلاکتوں کی بڑھ کر 21129ہوگئی ہے۔ تاہم اس دوران اچھی بات یہ رہی کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 19547مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، جسے ملاکر مجموعی 476378افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں ابھی کورونا انفیکشن کے 269779ایکٹو کیسز ہیں۔  

کلبھوشن کا سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار

نئی دلی//پاکستان کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا ہے۔پاکستان کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اور ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک زاہد حفیظ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتی جاسوس یادیو کو دوبارہ قونصلر تک رسائی کی پیشکش کی ہے، امید ہے بھارت پاکستان کی پیشکش کا مثبت جواب دے گا، بھارتی حکومت نے اپنا وکیل پیش کرنے کی درخواست کی ہے جس کو رد کردیا ہے، صرف پاکستانی ہائی کورٹ کے لائسنس یافتہ وکلاء پیش ہوسکیں گے، کلبھوشن یادیو یا اسکا وکیل رحم کی اپیل دائر کرسکتا ہے۔ پاکستان کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف نے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا، پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی بھارتی ہائی کمیشن اور کلبھوشن کے اہل خانہ سے ملاقات کرائی، پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو اسلام آباد ہائی

مودی ہر کسی کو دھمکا نہیں سکتے :راہل گاندھی

نئی دہلی// کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے طرز عمل پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کسی کو ڈرا دھمکا نہیں سکتے ۔مسٹر راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "مسٹر مودی پوری دنیا کے لوگوں کو اپنے جیسے سمجھتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ سب کو خریدا یا ڈرایا جاسکتا ہے "۔کانگریس لیڈرنے کہا کہ "وہ کبھی بھی یہ نہیں سمجھ سکتے کہ سچ کی جنگ لڑنے والوں کو نہ تو خریدا جاسکتا ہے اور نہ ہی ڈرایا جاسکتا ہے "۔ خیال رہے کہ مسٹر راہل گاندھی کے اس ٹویٹ کو حکومت کے اس قدم سے جوڑ کر دیکھا جارہا ہے جس میں حکومت نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کی جانچ کے لئے ایک اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔یو این آئیمسٹر سنگھوی نے بتایا کہ کویت کا مسئلہ ہندوستان سے زیادہ کسی دیگر ملک سے متعلق نہیں ہے ، کویت میں چار میں سے تین لوگ ہندوستانی ہیں وہ انہیں کورونا

ہندوستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اہداف کی طرف تیزی سے گامزن: جاوڈیکر

نئی دہلی// ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ ہندوستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مجوزہ اہداف کی طرف تیزی سے گامزن ہے اور ترقی یافتہ ممالک کو اس ضمن میں اپنے مالی وعدوں کو پورا کرنا چاہئے ۔جاوڈیکر نے آب و ہوا کے نفاذ سے متعلق چوتھے وزارتی اجلاس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 2005 سے 2014 کے درمیان مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلہ میں 21 فیصد اخراج کی شدت میں کمی لاتے ہوئے 2020 تک کے لئے خود ساختہ ہدف کو وقت سے پہلے ہی حاصل کرلیاتھا۔ جی ڈی پی میں ایک فیصد کے اضافہ سے کاربن کے اخراج میں ہونے والے ایک فیصد اضافے سے جی ڈی پی کے نسبت اخراج کی شدت کو کہا جاتا ہے ۔ بیٹری سے چلنے والے  ریل انجن کا کامیاب تجربہ 

فرضی باباؤں کے آشرموں کو بند کروانے کی عرضی

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے فرضی باباؤں اور روحانی گرو کی جانب سے چلائے جانے والے آشرموں کو بند کیے جانے سے متعلق عرضی پر بدھ کے روز مرکزی حکومت سے رائے طلب کی ہے ۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے ، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ نے تلنگانہ کے باشندے ڈُمپالا رما ریڈی کی اس مفاد عامہ کی عرضی کو شنوائی کے لیے منظور کر لیا جس میں انہوں نے ملک کے 17 آشرم اور اکھاڑوں میں خواتین سے متعلق مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات اور ان آشرموں میں رہنے والی خواتین کے درمیان کورونا کی وبا پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر سپریم کورٹ سے دخل دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ عدالت نے عرضی گذار کو اپنی عرضی کی ایک کاپی مرکزی حکومت کو سونپنے کی ہدایت دی اور سالسٹر جنرل تشار مہتا سے پوچھا کہ حکومت اس معاملے میں کیا کر سکتی ہے ؟عرضی گذار نے کہا ہے کہ جولائی 2015 میں ان کی بیٹی بیرون ملک سے میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم حاصل ک

قاتل وبا کا پھیلاو ؛ ملک میں20642اموات،7.42 لاکھ متاثر

 نئی دہلی// ملک میں کووڈ 19 کے بڑھتے قہر کے درمیان کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7.42 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد20642ہوچکی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 22 ہزار752 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7لاکھ42ہزار417 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 482 سے بڑھ کر 20ہزار642 ہوگئی ہے ۔ اس مدت کے دوران 16ہزار883 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ56ہزار831 ہوگئی ہے ۔ ابھی ملک میں کورونا وائرس کے 2لاکھ64ہزار944 فعال کیسز ہیں۔ملک میں ریاست مہاراشٹر کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2لاکھ17ہزار121 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ میں 224 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی کی تعداد 9ہزار250

تازہ ترین