ملک میں کورونا متاثرین میں 22752 کا اضافہ،مجموعی تعداد 7.42 لاکھ

نئی دہلی// ملک میں کووڈ 19 کے بڑھتے قہر کے درمیان کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7.42 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد 20642 ہوچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 22752 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد742417 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 482 سے بڑھ کر 20642 ہوگئی ہے۔  

کوروناوائرس کی تباہ کاریاں | ملک میں اموات کی تعداد 20ہزارسے متجاوز

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز دودن تک 24 ہزار سے زیادہ رہنے کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ، لیکن اس عرصہ میں 467افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے متجاوز کر گئی ہے ۔ منگل کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 22252 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جو گذشتہ ہفتے کے بعد سے سب سے کم ہیں۔ آج ملنے والے کیسز سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 719665 ہوگئی ہے ۔ ہفتہ کے روز 22771 نئے کیس درج ہوئے ۔ اتوار کو 24850 اور پیر کو 24248 کیس تھے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 467افراد کی موت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 20160ہوگئی ہے اور اس عرصے کے دوران 15515 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 43994

بیگو سرائے میں آسمانی بجلی سے تین لوگوں کی موت

بیگو سرائے // بہار میں بیگو سرائے ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں منگل کو آسمانی بجلی سے تین لوگوں کی موت ہوگئی ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ضلع کے چیریا بریار پور تھانہ علاقہ کے بھیتی ہاراہی گائوںکے نزدیک آسمانی بجلی کے واقعے میں نندن پنڈت کی 48 سالہ اہلیہ سونا دیوی اور 18 سالہ بیٹی کاجل کماری کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسری بیٹی ببیتا کماری شدید طور سے زخمی ہوگئی ۔ ببیتا کو علاج کیلئے چیریا بریا پور پرائمری ہیلتھ مرکز میں داخل کرایاگیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے ناں کوٹھی تھانہ علاقہ کے سمسا پنچایت کے جیت پور گائوں میں آسمانی بجلی سے پانڈو کمار (08) کی موت ہوگئی ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔  

تازہ ترین