ملک میں1065لیبارٹریاں قایم

 نئی دہلی//کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر ، ملک بھر میں اس کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی تعداد بھی دن بدن بڑھ کر 1065ہوگئی ہے ۔جمعرات کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کے لئے اس فہرست میں مزید 9 لیبب شامل کی گئیں۔ان میں سے سرکاری لیبوںکی تعداد 768 اور نجی لیب 297 ہیں۔اس وقت ریئل ٹائم آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیبس فی الحال 578 (سرکاری : 365 ، نجی: 212) ہیں جبکہ ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبس کی تعداد 398 (سرکاری : 370 ، نجی: 28) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیبس 89 (سرکاری: 32 ، نجی: 56) ہیں۔ان 1065لیبارٹریوں نے یکم جولائی کو کورونا وائرس کے کُل 2لاکھ29ہزار588نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 9لاکھ،56ہزار173نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 23

پرینکا کو مکان خالی کرانے کا نوٹس پست حرکت:کانگریس

نئی دہلی// کانگریس نے پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا کو مکان خالی کرنے کا نوٹس بھیجنے کو حکومت کی نیچ حرکت قرار دیتے ہوئے اسے پست ذہنیت قرار دیا ہے ۔کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے بتایا کہ ‘‘بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت کی کانگریس قیادت سے اندھی نفرت اور دشمنی کا جذبہ پوری طرح واضح ہے ۔ اب تو وہ اور پست حرکتوں اورہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘‘پرینکا جی کا مکان خالی کرانے کا نوٹس مودی جی ۔یوگی جی کی بے چینی کو دکھاتا ہے ۔ حکومت کے تغلقی فیصلوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔  

غیرملکی تبلیغی اراکین کی عرضی پر سماعت 10جولائی تک ملتوی

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے34غیر ملکی جماعتیوں کی عرضیوں پر سماعت10جولائی تک کے لئے ملتوی کردی اور کہا کہ انہیں اپنے ملک بھیجنے کے معاملے میں وہ مداخلت نہیں کرے گا بلکہ بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے معاملے پر سماعت کرے گا ۔اس بیچ مرکزی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ غیرملکی جماعتیوں کی ان کے وطن کی واپسی تب تک نہیں ہوسکے گی جب تک ان کے خلاف ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں درج فوجداری مقدمہ کی سماعت مکمل نہیں ہوجاتی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جسٹس اے ایم کھانولکر ، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کو بتایا کہ ویزا رد کرنے کے سلسلے میں ہرغیرملکی جماعتی کے معاملے میں حکومت کے ذریعہ الگ الگ حکم جاری کیا گیا ہے ۔  

ملک میں متاثرین کی تعداد 6 لاکھ سے متجاوز،18ہزاراموات

نئی دہلی//گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا کے 19148 نئے معاملے رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی تعداد 6.04 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 19148 نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 604641 ہوگئی ہے ۔  434افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 17834 ہوگئی ہے ۔مہاراشٹرا میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 180298 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 8053 ہوگئی ہے ۔۔ دوسرے نمبر پر پہنچنے والے تامل ناڈو میں متاثرین کی تعداد 94049 ہوگئی ہے اور  اموات کی تعداد 1264 ہوگئی ہے ۔ دارالحکومت دہلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 89802 اور ہلاکتوں کی تعداد 2803 ہوگئی ہے ۔ مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن تعداد اموات کے

تازہ ترین