تازہ ترین

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد6 لاکھ سے متجاوز، 17834 اموات

نئی دہلی// گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا انفیکشن کی ابتر حالت کے دوران انفیکشن کے 19148 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 6.04 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 19148 نئے معاملوں کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 604641 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 434 افراد اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 17834 ہوگئی ہے۔  

ملک میں تیار تمام وینٹی لیٹرجدید سہولیات سے لیس:مرکزی وزارت صحت

 نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم کیئر فنڈ سے سرکاری اسپتالوں میں فراہم کردہ اندرون ملک تیار تمام وینٹی لیٹرز میں بائی لیول پازیٹو ایئر وے پریشر (بی آئی پی اے پی) موڈ کی سہولت دستیاب ہے ۔وزارت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے علاقوں کو‘میک اِن انڈیا‘وینٹی لیٹر فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ وینٹی لیٹر آئی سی یو میں استعمال کے لئے بنائے جاتے ہیں اور دہلی اور دیگر ریاستوں میں فراہم کیے جاتے ہیں۔ ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی والی تکنیکی کمیٹی نے جن تکنیکی خصوصیات کی سفارش کی ہے یہ کووڈ وینٹی لیٹروں کو اسی کے مطابق تیار کئے گئے ہیں۔وزارت نے بتایا کہ ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو فراہم کردہ بی ای ایل اور اے جی وی اے ماڈلز کے وینٹی لیٹر تکنیکی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرتے ہیں۔ یہ سستی &lsqu

کورونا کا قہرجاری؛ ایک دن میں5سو سے زائداموات

 نئی دہلی//ملک میں دو دن سے کورونا وائرس کے یومیہ کے کیسز میں کمی آنے کے بعد اس وبا کا پھیلاؤ ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگیاہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں18ہزار653 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 5.85 لاکھ سے متجاوز کر گئی ہے اور اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد میں 500 سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5لاکھ85ہزار493 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 507 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17ہزار400 ہوگئی ہے ۔ مہاراشٹرکورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4878 کیسز رپورٹ ہوئے اور 245 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1لاکھ74ہزار761 اور مرنے والوں کی تعد

روہتگی کا ٹک ٹاک کا مقدمہ لڑنے سے انکار

نئی دہلی// ملک کے اعلی سینئر وکیلوں میں شمار کئے جانے والے سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے چینی ایپ ٹک ٹاک کا مقدمہ لڑنے سے انکار کردیا ہے ۔مسٹر روہتگی نے بدھ کے روز کہا کہ وہ چینی ایپ کے لئے ہندوستانی حکومت کے خلاف عدالت میں کھڑے نہیں ہوں گے ۔ہندوستانی حکومت کی جانب سے 59 چینی ایپ پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد ان میں سے ایک ایپ‘ٹک ٹاک’ نے قانونی راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن اسے پہلے ہی قدم پر ہی ایک دھچکا لگا ہے ۔ٹک ٹاک نے معاملے کی پیروی کرنے کے لئے مسٹر روہتگی سے رجوع کیا تھا، لیکن اس نے ٹک ٹاک کی طرف سے حکومت کے خلاف پیش ہونے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ چینی ایپ کے لئے ہندوستانی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ نہیں لڑیں گے ۔یو این آئی

مودی کے خطاب پرسی پی آئی (ایم) کا شدید رد عمل

 نئی دہلی// کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب کو ایک اور جملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے اس میں کوئی نیا اعلان نہیں کیا ہے بلکہ ان کے سابقہ اعلانات کا ہی دوسرا حصہ ہے ۔ یچوری نے مسٹر مودی کے منگل کے اعلانات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف پانچ کلو گندم یا چاول دینے سے غریبوں کی ضروریات پوری نہیں ہوجاتی ، لہذا ہم نے انہیں چھ ماہ کے لئے 10 کلوگرام مفت غلہ اور چھ ماہ کے لئے ہر ماہ 7500 روپے براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے جن دھن یوجنا کے تحت صرف 500 روپیہ دینے کا اعلان کیا ، جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔سی پی آئی (ایم) کے رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم کووڈ ۔19 کے لئے جو نجی کیئر فنڈ بنایا ہے اس میں جمع پیسوں سے اگر وہ غریبوں کی مدد کرتے تو انہیں

پرینکا گاندھی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنیکی ہدایت

نئی دلی //حکومت نے کل پرینکا گاندھی وڈیرا کو نئی دلی میں سرکاری بنگلہ خالی کرنے کو کہا ۔ان کی ایس پی جی سیکورٹی گذشتہ ماہ ہٹا لی گئی تھی ۔مکانات و شہری معاملوں کی وزارت نے کل اس سلسلے میں ایک ہدایت نامہ جاری کرکے انہیں یکم اگست سے قبل یہ بنگلہ خالی کرنے کو کہا ہے اور اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو انہیں کرایہ اور ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا ۔گذشتہ برس نومبر میں سرکار نے کانگریس صدر سونیا گاندھی اور ان کے بیٹے راہل گاندھی اور ان کی بیٹی پرینکا کی خصوصی سیکورٹی ایس پی جی کو ہٹا لیا تھا ۔