جموں کشمیر میں اقامتی اسناد کی اجرائی

سرینگر//پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جموں کشمیر میں 25ہزار اقامتی اسناد اجراء کرنے کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارت کوروکنا ضروری ہے۔سی این آئی کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرپر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے جموں کشمیرپر بھارت نے غیرقانونی قبضہ جمانے کی کوشش کی اور اب 25ہزار بھارتی شہریوں کو اقامتی اسنادجاری کرناوادی میں آبادی کاتناسب بدلنے کے سراسرغیرقانونی ہے اورچوتھے جینواکنونشن سمیت بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل قراردادوں کے منافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ قائم کیا ہے اور میں دیگرعالمی رہنمائوں سے بھی بات کررہا ہوں،اس ناقابل قبول سمت میں بھارت کی پیش قدمی روکنا ضروری ہے کیوں کہ اس سے اہل کشمیرکے قانونی اور بین الاقوامی طور ضمانت شدہ حقوق پر مزیدزد پڑتی ہے اور جنوبی ایشیاء میں امن وسلامتی کوشدیدصدمہ پہنچتا

ایک دن میں 18ہزار نئے معاملے سامنے | ملک میں متاثرین کی تعداد 5.66 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی // ملک میں گذشتہ دو دنوں سے کورونا وائرس کے کورونا ائرس کے یومیہ کے کیسز میں کمی کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 18 ہزار سے زیادہ نئے کیسوں کے ساتھ یہ تعداد 5.66 لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ66ہزار840 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 18ہزار522 نئے کیسز بھی ہیں ، حالانکہ راحت دینے والی بات یہ ہے کہ گذشتہ دو دن سے کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ۔کورونا وائرس سے ملک میں ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5257 کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ ہوئے اور 181 افراد ہلاک ہوئے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1لاکھ69ہزار883 اور ہلاک شدگان کی تعداد 7ہزار610 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 88ہز

پاکستان ہائی کمیشن کے 143 اہلکار واگہ سرحد سے پاکستان روانہ

امرتسر// نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات 143پاکستانی اہلکاروں کو کل اٹاری واگہ سرحد سے وطن واپس بھیج دیا گیا ۔23جون کو بھارت نے پاکستان کو  نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ملازموں کی تعداد کم کرنے کو کہا تھا ۔مرکزی وزارت خارجہ نے یہ فیصلہ  پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی مبینہ طور دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات کے بعد لیا ۔اس سے قبل 22جون کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات 5بھارتی اہلکاروں جن میں سے2گو گرفتار کیا گیا تھا۔   

ملک میں 1049 لیبارٹریاں قائم

نئی دہلی// ملک میں کووڈ۔19 کا ٹیسٹ کرنے والے لیب کی تعداد بڑھ کر 1049 ہو گئی ہے ۔ ان تمام لیب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 2,10,292 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جس سے اب تک ٹیسٹ کیے گئے کل سیمپل کی تعداد بڑھ کر 86,08,654 ہو گئی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کی جانچ کے لیے متعدد لیباریٹریوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ان میں سے سرکاری لیب کی تعداد 761 اور پرائیویٹ لیب کی تعداد 288 ہے ۔ آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب اس وقت 571 (سرکاری: 362 ، پرائیویٹ: 209) ہے جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 393 (سرکاری: 367 ، پرائیویٹ: 26) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیب 85 (سرکاری: 32 ، پرائیویٹ: 53) ہیں۔  

تازہ ترین