تازہ ترین

ملک میں کورونا کے62224 نئے کیس،ایکٹو کیسز کی شرح تین فیصد سے کم

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی رفتار دھیمی پڑھنے اور انفیکشن کے کیسز کے مقابلے اس سے صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد زیادہ رہنے سےایکٹوکیسز کی شرح کم ہو کر تین فیصد سے نیچے آ گئی۔ اس دوران منگل کے روز 28 لاکھ 00 ہزار 458 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 26 کروڑ 19 لاکھ 72 ہزار 014 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62224 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 96 لاکھ 33 ہزار 105 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 07 ہزار 628 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں اب تک کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد دو کروڑ 83 لاکھ 88 ہزار 100 ہو گئی۔ ایکٹو کیسز 47 ہزار 946 کم ہو کر آٹھ لاکھ 65 ہزار 432 ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2542 مریضوں کی موت ہو گئی ہے اوراس

بھارت میں جنگلاتی رقبے میں 30 لاکھ ہیکٹر کا اضافہ | مودی کاخشک سالی سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلی ٰسطحی مذاکرات سے خطاب

نئی دہلی //وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پچھلے دس برسوں کے دوران بھارت میں جنگلات کے رقبے میں 30 لاکھ ہیکٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ملک میں جنگلات کا مجموعی رقبہ کْل آراضی کا تقریباً ایک چوتھائی ہو گیا ہے۔ وزیراعظم زمین کے بنجر ہونے، زرخیزی میں کمی اور خشک سالی پر اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی مذاکرات سے ورچوول طور پر خطاب کر رہے تھے۔ مودی نے کہا کہ بھارت 2030 تک 2 کروڑ 60 لاکھ ہیکٹر زمین کی زرخیزی کو بحال کرنے کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔ اِس سے کاربن کے اخراج میں مزید ڈھائی سے تین ارب ٹَن کی کمی کے حصول کے لئے بھارت کے عہد کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ مودی نے زمین کی زرخیزی میں کمی کے معاملے سے نمٹنے کے لئے بھارت کے ذریعے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی فورموں میں زمین کی زرخیزی کے معاملے کو اْجاگر کرنے میں پہل کی ہے۔وزیراع

رام مندر زمین معاملہ | ٹرسٹ نے مرکزی حکومت کو رپوٹ بھیج دی

نئی دہلی //ایودھیا میں بن رہے رام مندر کو لیکر مدعا گہراتا جارہا ہے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ سوالوں کے کٹہرے میں کھڑا ہے۔ تاہم ٹرسٹ کا دعویٰ ہے کہ بھگوان رام کے مخالف اس طرح کے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ نے اس پورے معاملے میں مرکزی حکومت کو ایک رپورٹ بھیجی ہے۔ ٹرسٹ نے ان الزامات کو اپوزیشن جماعتوں کی سازش قرار دیا ہے۔ ٹرسٹ نے مرکزی حکومت کے علاوہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کو ایک رپورٹ بھیجی ہے۔ رپورٹ میں زمین کی خریداری کی مکمل جانکاری دی گئی ہے ، ساتھ ہی ان کی قیمتوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔  

ممتابنرجی کی نظر لوک سبھا انتخابات پر 2026 تک پرشانت کشور کے ساتھ سیاسی معاہدہ

کلکتہ ،//یواین آئی//مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شاندار جیت کے بعداب ترنمول کانگریس نے پرشانت کشور آئی پیک سے 2024 تک معاہدہ کیا ہے ۔ تاہم اگلے اسمبلی انتخابات 2026 تک پرشانت کشور کو مشورہ دیتے رہیں گے ۔2019 کے لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد ممتا بنرجی نے آئی پیک سے معاہدہ کیا تھا۔ دوسالوں تک پرشانت کشور ممتا بنرجی کے لئے کام کیا۔ پرشانت کشور کی حکمت عملی کا ہی نتیجہ ہے کہ ممتا بنرجی کو دو تہائی سے زاید سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔اب ممتا بنرجی ترنمول کانگریس کی توسیع کا ارادہ رکھتی ہیں اور اگلے لوک سبھا انتخابات میں قومی سیاست میں ممتا بنرجی اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہیں تو ایسے میں ترنمول کانگریس نے پرشانت کشور کو اپنے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سٹوڈنٹس فلم کو ایوارڈ ملا

نئی دہلی//اے جے کے ماس کمیونی کیشن رسرچ سینٹر (اے جے کے ایم سی آرسی)،جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی)کے طلبا عمل دیواسیا، دانش قاضی،جمشید علی، کاشف شکیل اور پنکج راوت کی ہدایت کاری میں بنی فلم ‘ڈھائی پہر’ کو L'Age d Or International Arthouse Film Festival(LIAFF) میں طلبا کے زمرے میں نمایاں کامیابی ایوارڈ سے نوازا گیا۔خیال رہے کہ یہ فلم90 کی دہائی کے پنجاب میں رونما ہونے والے مختلف واقعات پر مبنی ہے ۔فلم کورونا وبا کے ایسے دور میں بنائی گئی تھی۔  

تازہ ترین