قاتل وبا کا قہر؛ ہلاکتوں کی تعداد6557 ،بھارت دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر

 نئی دلی //بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد اٹلی سے بھی زائد ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا کیسز کے معاملے میں بھا رت چھٹے مقام پر پہنچ گیا ہے۔بھارت میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ۰ ہو رہا ہے، تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق یہاں کورونا مریضوں کی تعداد دو لاکھ 36 ہزار سے تجا وز کر چکی ہے، جبکہ اس بیماری سے ساڑھے چھ ہزار سے بھی زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ امریکہ میں ہے، مرکزی وزارت صحت کے اس وقت کے اعدادوشمار کے مطابق یکم مئی کی صبح آٹھ بجے تک ملک میں کورونا کے35 ہزار کیس تھے اور اموات کی تعداد 1150 سے کم تھی۔اگر یکم مئی سے موازنہ کیا جائے تو کیسز کی تعداد میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے، مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعدادوشمار کے مطابق تصدیق شدہ کیسز کی تعداد دو لاکھ28 ہے ہزار

حج 2020:سعودی حکومت حتمی فیصلہ 15جون کو لے گی

 نئی دلی //حج 2020کو حکومت سعودی عرب کی جانب سے ملتوی کئے جانے کا قومی امکان ہے کیوں کہ کووڈ19میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ سعودی عرب میں بھی اس وبائی بیماری میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے تاہم اس ضمن میں 15جون کو سعودی حکومت حتمی فیصلہ لے گی ۔ ادھر مرکزی حج کمیٹی نے کہا ہے کہ اگر امسال حج نہیں ہوگا تو عازمین کو رقم واپس دی جائے گی۔ حج کیلئے سعودی حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے اور سعودی حج و عمرہ وزارت کی جانب سے اس ضمن میں شعبہ صحت کے ساتھ مذاکرات برابر جاری ہے تاہم لگ رہا ہے کہ امسال حج کے فریضہ کی اجازت غیر عرب کو نہیں دی جاسکے گی ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایکزیکٹیو افسر مقصود خان نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مطلع کیا کہ سعودی عرب نے 13 مارچ کو مطلع کیا تھا کہ امسال حج کے سلسلہ میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔  

حکومت مالی امداد سے انکار کرکے ملک کو برباد کررہی ہے :راہل

 نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کے دوران غریبوں اور ایم ایس ایم ای کو نقد مالی امداد فراہم نہیں کرکے ملک کی معیشت کو بربادکررہی ہے ۔مسٹر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کیا کہ، "حکومت عوام اور خورد، چھوٹی اور درمتوسط صنعتوں ( ایم ایس ایم ای) کو نقد مالی امداد نہ دے کر ملکی معیشت کو تیزی سے برباد کررہی ہے "۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج تمام لوگ خریدار اور سرمایہ کار ہیں ، اس لیے معیشت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ایک کی جیب میں نقدی ڈالنا ضروری ہے۔  

کیجریوال کی نجی ہسپتالوں کو وارننگ

 نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ملک میں دہلی میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ دہلی میں ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیشتر نجی اسپتالوں کا تعاون مل رہا ہے لیکن کچھ اسپتال من مانی کررہے ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز یہاں ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کے احکامات کے باوجود کچھ نجی اسپتالوں میں ان کے مالکان کے کہنے پر من مانی کررہے ہیں ۔  

تازہ ترین