تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1.99 لاکھ کے قریب

نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس وبا کے آٹھ ہزار سے زیادہ کیس ظاہر ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1.99 لاکھ کے قریب پہنچ گئی اور اس دوران وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5598 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8171 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 198706 ہو گئی۔ اس دوران 204 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5598 ہو گئی۔ ملک میں اب تک ایکٹییو کیسز کی تعداد بڑھ کر 97582 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے. ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2358 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 76 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وباسے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 70013 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ ک

دوسرے برس کی پہلی کابینی میٹنگ

 نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے حکومت کے دوسری مدت کار کے دوسرے بر س کی پہلی کابینی میٹنگ کی کل یہاں صدارت کی جس میں کسانوں، مائکرو، چھوٹی اور درمیانہ شعبہ (ایم ایس ایم ای) اور ریہڑی لگاکر روزی روٹی کمانے والے لوگوں کی زندگی کی سطح میں بہتری لانے سے متعلق کئی اہم فیصلے کئے گئے۔حکومت سمجھتی ہے کہ ایم ایس ایم ای ملک کی معیشت کی ریڑھ ہے اور یہ کروڑ وں اکائیاں مضبوط اور خودانحصار ہندستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ اس کے مدنظر اس شعبہ کو’آتم نربھر بھارت‘ مہم کے تحت کئے گئے اعلانات میں خاص طورپر شامل کیا گیا ہے۔ اس پیکج کے تحت ایم ایس ایم ای شعبہ کے لئے نہ صرف کافی مختص ہے  بلکہ معیشت کو پھر سے زندہ کرنے کے اقدامات کے نفاذ میں بھی ترجیح دی گئی ہے۔رہائش اور شہری امورت کی وزارت نے ریہڑی لگانے والوں کو سستے سود پر قرض دینے کے لئے ایک اسپیشل مائکرو کریڈٹ سوید

متاثرہ ممالک میں بھارت 7ویں نمبر پر

 نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں دن بہ دن ہو رہے اضافہ سے متاثرین کی کل تعداد 1.90 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہندوستان سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں فرانس اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8392 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1لاکھ90ہزار535 ہو گئی۔اس دوران مزید 230 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5394 ہو گئی۔ صحت مند ہونے کے مقابلے میں نئے کیسزکی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 93،322 ہو گئی ہے ۔دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے،اس کے بعد برازیل، روس، برطانیہ ، اسپین ، اٹلی اور ہنووستان ہے ۔ملک میں مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی اور گجرات میں وائرس کے س

بالی وڑ سوگوار، مشہور موسیقار جوڑی ٹوٹ گئی

 ممبئی //بالی ووڈ کی مشہور میوزک ڈائریکٹر جوڑیوں میں سے ایک ساجد۔واجد کی جوڑی ایک افسوسناک خبر کے ساتھ ٹوٹ گئی۔ اس بات سے بالی ووڈ ماتم کناں ہو گیاکیوں کہ محض 42 سال کی عمر میں واجد خان اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔اتوار کی دیر شب طویل علالت کے بعد ممبئی واقع چیمبور کے سررانا سیٹھیا اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی اور پھر بالی ووڈ کی معروف ہستیوں کے ذریعہ سوشل میڈیا پر تعزیت کا ایک طویل سلسلہ شروع ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کڈنی اور گلے میں انفیکشن ہونے کے سبب گزشتہ تقریباً تین مہینے سے ان کا علاج اسپتال میں چل رہا تھا۔ بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ پچھلے تین دنوں سے واجد خان وینٹی لیٹر پر تھے اور ان کی حالت سنگین بنی ہوئی تھی۔ حالانکہ کچھ دنوں پہلے وہ کووڈ۔19 کی زد میں بھی آ گئے تھے، لیکن ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ دراصل گزشتہ سال بھی و

جاسوسی کے الزام میں2پاکستانی سفارتی اہلکار ملک بدر

سرینگر // بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دو سفارتی اہلکاروں کوجاسوسی کے الزام میں 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا  ہے۔ادھرپاکستان نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دو سفارتی اہلکاروں کو ناپسندیدہ قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی سفارتخانے کے امور کی نگرانی کرنے والے عہدیدار کو طلب کرلیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ انہیںبھارتی قانون نافذ کرنے والے حکام نے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پکڑا ۔ ان اہلکاروں پر ایک مقامی شخص سے بھارتی سیکورٹی اداروں سے متعلق دستاویزات لینے کا الزام ہے۔ حکومت نے دونوں پاکستانی سفارتی اہلکاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے جوسفارتی آداب کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاوہ ازیں بھارتی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن سے بھارت کی قومی سلامتی کے خلاف ان عہدیداروں کی سرگرمیوں کے سلسلے میں سخت احتجاج

سمجھوتہ ایکسپریس کی 10بوگیاں 9ماہ سے واپسی کی منتظر

نئی دہلی //ہند پاک کے مابین رشتوں میں تلخی کے بیچ گزشتہ سال سمجھوتہ ایکسپریس بند ہونے کے بعد واہگہ بارڈر پر کھڑی بھارتی ریلوے کی 10 بوگیاں 9 ماہ سے واپسی کی منتظر ہے ۔  بھارتی ریلوے کی 10 بوگیاں گزشتہ 9 ماہ سے واہگہ بارڈر ٹریک پر کھڑی ہے جنہیں بھارت واپس لینے کو تیار نہیں ہے۔ پاکستان اوربھارت کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیوں کا ہرسال تبادلہ کیا جاتا ہے، 6ماہ کے لئے پاکستانی جب کہ 6ماہ کے لئے بھارتی بوگیاں استعمال کی جاتی ہے۔ 4جون سے 4دسمبرتک بھارتی بوگیاں استعمال ہوتی ہیں جبکہ سال کے باقی عرصے میں پاکستانی بوگیاں استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم سال بھرانجن پاکستان کا ہی استعمال ہوتا ہے لیکن اب چونکہ 8اگست 2019 سے پاکستان اوربھارت کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بند ہوچکی ہے تو بوگیوں کا تبادلہ بھی نہیں ہوگا۔