تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں گزشتہ دو دن میں کورونا وائرس کے 10 ہزار سے زائد کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے ایک تہائی سے زیادہ کیسز اکیلے مہاراشٹر کے ہیں۔ ہندوستان ایک لاکھ کا ہندسہ پار کرنے والا دنیا کا 11 واں ملک ہو گیا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4،970 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 101139 تک پہنچ گئی ہے۔خیال رہے ملک میں ایک دن پہلے ہی 5،242 کیسز سامنے آئے تھے۔ ملک میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 134افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3163 ہو گئی۔اس درمیان ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2350 افراد صحت مند ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی صحت مند ہوئے والوں کی کل تعداد 39174 ہو گئی ہے۔

وزیر اعظم31 مئی کو ‘من کی بات’ کریں گئے

نئ دہلی//عالمی وبا کوویڈ 19 کے بحران میں وزیراعظم نریندر مودی اس ماہ 31 مئی کو اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ میں ملک کے عوام سے خطاب کریں گے ۔اس پروگرام میں وزیر اعظم آکاش وانی سے عوام سے خطاب کرتے ہیں۔انہوںنے پیر کی صبح اس بارے میں ٹویٹ کیا اور لوگوں سے مشورے بھیجنے کی اپیل کی۔وزیراعظم نے ٹویٹ میں لکھا،‘‘31 مئی کو ہونے والی من کی بات پروگرام کیلئے میں آپ کے مشوروں کا انتظار کروں گا۔’’مشورے 1800-11-7800 پر پیغام ریکارڈ کرکے بھیجے جاسکتے ہیں،ساتھ ہی نمو ایپ یا مائی گاؤ پر انہیں لکھا جاسکتا ہے ۔ملک میں لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ آج ہی شروع ہوا ہے جو 31 مئی تک چلے گا۔اُمید ہے کہ وزیراعظم لاک ڈاؤن کو لے کر بھی بحث کریں گے ۔کورونا وائرس بحران کے درمیان مودی کی یہ تیسری من کی بات ہوگی،جسے وہ لاک ڈاؤن میں ہی خطاب کریں گے ۔اس سے پہلے مارچ اور اپریل مہینے ک

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے قریب

نئی دہلی// ملک میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کے گزشتہ 2 دنوںمیں پانچ ہزار کیسز کا اضافہ ہوا ہے اور اگر اس کی یہی رفتار رہی تو اگلے 24 گھنٹوں میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی چار ریاستوں مہاراشٹر، گجرات، تمل ناڈو اور دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5242 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 96،169 ہو گئی ہے ۔.اسی مدت میں 157 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3029 ہو گئی۔ملک میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے کیسز کے باوجود ایک خوشگوار پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔

دہلی میں ٹرانسپورٹ خدمات کو مشروط اجازت | دکانیں جفت۔طاق کی بنیاد پر کھلیں گی

نئی دہلی //دہلی میں پیر سے لاک ڈاؤن کا  چوتھا مرحلہ شروع ہوا اور اس دوران بس، آٹو، ای رکشا وغیرہ کو مشروط چلانے کی اجازت اوربازاروں میں دکانیں جفت۔طاق کی بنیاد پر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ میٹرو، ریلوے، اسکول، کالج، سینما ہال نہیں کھولنے کا  فیصلہ کیاگیا ہے۔وزیراعلی اروند کیجری وال نے پیر کو بتایا کہ کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘  ایک دو مہینے میں ختم ہونے والا نہیں ہے اور لوگوں کو  لاک ڈاؤن کے ساتھ جینے کی عادت ڈالنی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بازار میں جفت۔طاق کی بنیاد پر دکانیں کھلیں گی۔ پوری دہلی میں آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ بس مسافروں کے ساتھ بسیں چلانے کی اجازت ہوگی۔ بس میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سینما ہال اور سیلون وغیرہ  بند رہیں گے۔ دہلی میں رہنے والے مزدوروں کو تعمیری کام کے لئے مشروط اجازت دی گئی ہ

گردابی طوفان ‘امفان’ | وزیر اعظم کی ’امفان‘ سے متعلق اعلی سطح میٹنگ

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے شام خلیج بنگال میں اٹھے سمندری طوفان ’امفان‘کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا سوموار کو یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا۔ مودی نے طوفان کے بعد کی ممکنہ صورت حال اور اس سے نمٹنے کیلئے کئے جا رہے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ضرورت پڑنے پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے سے متعلق ایک 'پرزنٹیشن ' بھی پیش کی۔ ٹیم کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ صورت حال سے نمٹنے کیلئے 25 ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ 12 دیگر کو تیار رہنے کیلئے کہا گیا ہے۔     بنگال ،اڈیشہ میں بدھ کو دستک دے سکتاہے ‘ امفان ’ نئی دہلی //گردابی طوفان ‘امفان ’بدھ کو مغربی بنگال اور اڈیشہ کے سمندری ساحلوں سے ٹکرا سکتاہے ۔ہندستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی )کے افسران نے پیر کے روز یہ اطلا

تازہ ترین