تازہ ترین

کورونا وائرس بے قابو،کمبھ میلے کو اب علامتی رکھا جائے :وزیراعظم

 نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی صبح اتراکھنڈ کے ہری دوار میں رنجنی اکھاڑہ کے اچاریہ مہامنڈلیشور سوامی اودھیش آنند گری سے فون پر بات کرکے تمام سنتوں کی صحت کی معلومات حاصل کی اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے سنت برادری کے تئیں اظہار تشکر کیا۔ مودی نے اپیل کی کہ دو شاہی اسنان مکمل ہوچکے ہیں ، لہذا اب کمبھ کو علامتی طور پر رکھا جائے ۔ اس سے وباکے خلاف جنگ میں تقویت ملے گی۔ یہ اطلاع خود مودی نے ٹویٹ کرکے دی۔وزیر اعظم سے بات کرنے کے بعد ، اچاریہ مہامنڈلیشور سوامی اودھیش آنند گری نے مودی کی اپیل کا احترام کرتے ہوئے صبح 11 بجے پریس کانفرنس میں اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے عقیدت مندوں سے گزارش کی کہ وہ کووڈ کے حالات کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں اسنان کے لئے نہ آئیں اور انہیں کووڈ کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے ۔واضح رہے کہ کووڈ انفیکشن کی وجہ سے ، دو اکھاڑوں نے ہفتے کے ر

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات،مودی کی لوگوں سے ریکارڈ تعداد میںووٹ ڈالنے کی اپیل

نئی دہلی// ملک میں کورونا وبا کے پھیلاؤ میں برو ز بہ روز اضافے کے درمیان ، وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں اسمبلی کے پانچویں مرحلے اور ملک کے مختلف حصوں میں ضمنی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے ۔ مودی نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا ’’ملک کے مختلف حصوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ میں پولنگ والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالیں اور جشن جمہوریت کو تقویت دیں‘‘۔ ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا کہ آج مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی پولنگ ہورہی ہے اور میں اپیل کرتا ہوں کہ ووٹر بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔ خاص طور پر پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے ۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی وبا نے ایک بڑی شکل اختیار کر لی ہے اور آج مسلسل تیسرے دن بھی ایک دن میں کورونا سے م

مہاراشٹر میں نااہل اور بدعنوان حکومت:پیوش گوئل

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر تجارت وصنعت پیوش گوئل نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے پر جمعہ کے روز آکسیجن کے نام پر ڈرامہ بازي کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آکسیجن پروڈکشن کی اکائیاں 110 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ پیوش گوئل نے ہفتہ کے روز سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ مہاراشٹر میں ایک نااہل اور بدعنوان حکومت ہے اور مرکزی حکومت بحران کے وقت لوگوں کی مدد کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "مہاراشٹر کے عوام مشترکہ جوابداہی کی پوری پیروی کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعلی بھی 'مشترکہ ریاست مشترکہ جوابدہی' کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھائیں"۔  پیوش گوئل نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک بھر میں آکسیجن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پوری لگن سے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔ صنعتی کام کاج میں اس

ٹیکہ کاری کی عمر 25برس کی جائے :سونیا

نئی دہلی //کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہر عمر کے افراد اس کا شکار ہو رہے ہیں، لہذا حکومت کو ٹیکہ کاری کی عمر 25 برس کرنی چاہئے ۔ گاندھی نے ہفتہ کو یہاں پارٹی کے اعلی پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوکورونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ٹیکہ کاری کی عمر پر پھر سے غور کرنا چاہیے اور ذیابیطس اور گردوں کی جیسی مہلک بیماری سے متاثر 25 برس سے زیادہ کے نوجوانوں کو بھی یہ ٹیکہ لگایا جانا چاہئے ۔کانگریس صدر نے کہا کہ ملک میں متعدد جگہوں سے ویکسین کی کمی کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں لیکن حکومت نے ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ ویکسین برآمد کرچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں ، اور ان کی تعداد کو دیکھتے ہوئے حکومت کو پہلے اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اس کا استعمال کرنا چاہئے ۔