تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے168912نئے کیس،904اموات

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا کے پھیلاو¿ کا سلسلہ بدستور بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسوں کی تعداد 92922 کے اضافے کے ساتھ 12 لاکھ کو عبور کرچکی ہے۔ صحت کی مرکزی وزارت کی جانب پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 168912 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ ایک کروڑ 35 لاکھ 27 ہزار 717 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 75086 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں، جن کے ساتھ اب تک 12156529 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ فعال معاملات 92922 کے اضافے سے 1201009 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران 904 مریضوں کی موت کے ساتھ اس مرض سے اموات کی تعداد 170179 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 89.86 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح بڑھ کر 8.88 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.26 فیصد رہ گئی ہے۔  

بہار کے 14 اضلاع ممکنہ گرم لہر کی زد میں آسکتے ہیں

پٹنہ// مغربی خطے سے آنے والی گرم ہواو¿ں کی وجہ سے بہار کے چودہ اضلاع گرم لہر کی زد میں آسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بہار کے جنوب وسطی اور جنوب مغربی اضلاع میں پارہ سیماب 41 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ گرم ہواو¿ں کی وجہ سے لو چلنے کا امکان ہے۔ تاہم شمالی بہار میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے تھوڑا سا زیادہ رہے گا اور جنوبی بہار کے مقابلے کم گرمی رہے گی۔ گرم لہرسے متاثر ہونے والے اضلاع میں پٹنہ ، گیا ، بیگوسرائے ، بکسر ، لکھی سرائے، شیخ پورہ ، بھوج پور ، روہتاس ، بھبھوا ، اورنگ آباد ، نالندہ ، نوادہ ، جہان آباد اور ارول شامل ہیں ، جہاں گرم ہوا و¿ںکی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔ دوسری جانب مرطوب نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے امس بھری گرمی کا احساس ہو گا۔ 13 اپریل سے ہواو¿ں کا رخ مشرق اور جنوب مشرق کی جانب ہونے کا امکان ہے۔

مغربی بنگال انتخابات | سی اے پی ایف کی مزید 71 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی// مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات میں جاری تشدد کے پیش نظر وزارت داخلہ نے سنٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی اضافی 71 کمپنیاں فوری طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پرامن اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزارت داخلہ نے یہ فیصلہ ہفتے کے روز لیا۔ وزارت داخلہ نے ریاست میں تشدد کے حالیہ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے  الیکشن کمیشن آف انڈیا  (ای سی آئی) کی درخواست کے بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔مرکز نے ریاست مغربی بنگال میں پر امن اور آزادانہ انتخابات سے پہلے ہی سی اے پی ایف کی 1،000 کمپنیاں تعینات کی تھیں ، اورانہیں ہی نیم فوجہ دستوں کے نام سے جانا جاتا ہے۔گذشتہ روزمغربی  بنگال کے چیف سکریٹری ، ہوم سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو ایک فیکس بھیجا، جس میں الیکشن کمیشن نے مرکز سے سی اے پی ایف / ریاستی آرمڈ پولیس (ایس اے پی)

مسافر بس مکان میں داخل | ایک شخص کی موت، پانچ زخمی

والساڈ// گجرات میں ضلع والساڈ کے ڈونگری علاقہ میں ایک مسافر بس کے بے قابو ہوکر مکان میں گھس جانے سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔پولس نے اتوارکے روز بتایا کہ ممبئی سے راجستھان کی جانب جانے والی وجئے لکشمی ٹریولس کی سلیپر بس ممبئی-سورت روڈ پر سونواڑا گاوں کے نزدیک ہفتہ کی شب اچانک بے قابو ہوکر دومکانوں سے ٹکراتی ہوئی تیسرے مکان میں گھس گئی۔ حادثے میں بس پر سوار ایک شخص کی موت ہوگئی اور دیگرپانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والے شخص کی شناخت راجستھان میں ادے پور چھرڈا کے ویرپورا کے باشندے کیوی لال آر پٹیل (40) کی شکل میں ہوئی ہے۔ حادثہ کے وقت بس میں 25 مسافر سوار تھے۔پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور موقع سے فرار بس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔    

کوچ بہار ہلاکتیں | وزیراعلیٰ کا سوگوار کنبوں سے اظہار یکجہتی

کلکتہ//کوچ بہار میں مرکزی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد الیکشن کمیشننےسیاسی لیڈروں کے آنے جانے پر پابندی عاید کئے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حادثہ میں ہلاک ہوئے افراد کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے متاثرین کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔اس سے قبل سلی گوڑی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ یہ واقعہ سازش کا نتیجہ ہے۔اس کے پیچھیامیت شاہ شامل ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ کوچ بہار جانے سے روکا گیا ہے۔خیال رہے کہ فائرنگ کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کوچ بہار جانے پر روک لگادی ہے۔واقعہ کے فوری بعد ممتا بنرجی نے کوچ بہار جانے کا اعلان کردیا تھا۔ ویڈیو کانفرنسنگ میں ، ممتا نے مہلوکین کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور ان کے ساتھ کھڑ

مودی اورنائیڈو کا جیوتی راو پھولے کو خراج عقیدت

نئی دہلی//  وزیراعظم نریندر مودی نے جیوتی راو پھولے کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مودی نے ٹویٹ کیا،’ عظیم سماجی کارکن، فلسفی اور مصنف مہاتما جیوتیبا پھولے کی سالگرہ پر انھیں صدہا خراج عقیدت۔ وہ پوری زندگی تعلیم نسواں اور انھیں بہ اختیار بنانے کی بابت پابند عہد تھے۔ سماجی اصلاح کے تئیں ان کی جذبہ آنے والی نسلوں کو تحریک دیتا رہے گا‘۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے معروف سماجی مصلح اور انقلابی مفکر جیوتی راو پھولے کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔  

تازہ ترین