آئی پی ایس افسران کا ڈیپوٹیشن: سپریم کورٹ میں مرکز کے اختیارات چیلنج کرنے والی عرضی مسترد

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسروں کو اپنے پاس ڈیپوٹیشن پر بلانے کے مرکزی حکومت کے اختیار ات کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی مسترد کر دی ۔ جسٹس ایل ناگیشورا راو¿ کی سربراہی میں بنچ نے مغربی بنگال کے رہنے والے اور پیشے سے ایک وکیل ابو سہیل کی عرضی ایک مختصر سماعت کے دوران مسترد کردی ۔  واضح رہے کہ حال ہی میں مغربی بنگال کے تین آئی پی ایس افسران کو مرکزی ڈیپوٹیشن پر بلانے کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومت میں کھینچ تان ہے۔  عرضی گزار نے انڈین پولیس سروس (کیڈر) رولز 1954 کے رول 6 (1) کی آئینی جوازیت کو چیلنج کیا تھا ، جس کے تحت آئی پی ایس افسران کو ڈیپوٹیشن پر بلانے کا مرکز کو اختیار ہے۔  

ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10لاکھ 96 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی// چار دن بعد ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیس کم ہوکر 16 ہزار سے نیچے آگئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 15،510 کیسز کی رپورٹ ہے ، حالانکہ شفایاب مریضوں کی تعداد کم رہنے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ، ملک میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ ایک ہزار 266 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15،510 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 96 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔  

وزیر اعظم مودی نے ایمز جا کر کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی

نئی دہلی // وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز یہاں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) جا کر کورونا وائرس ( کووڈ 19) سے بچاو¿ کے لئے ویکسین کی پہلی خوراک لی۔ اس کی اطلاع مودی نے ٹویٹ کر کے دی اور لوگوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا” آج ایمس جا کر ویکسین کا پہلا ڈوز لیا“۔  

من کی بات | لوگوں کو سائنس کو فروغ دینے کا مشورہ:وزیر اعظم

نئی دہلی / وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسی تجربہ گاہ کو زمین پر لے جانے پر زور دیتے  اتوار کے روز کہا کہ ملک کا ہر شہری اپنی زندگی میں سائنس کو وسعت دے گا ، تب ہی ترقی کی راہیں بھی کھلیں گی اور ملک بھی خود کفیل ہوگا۔ مودی نے اپنے پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا ’’مجھے یقین ہے کہ اس ملک کا ہر شہری یہ کام کرسکتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ’’ آج قومی یوم سائنس بھی ہے۔ آج ہندوستان کے عظیم سائنسدان ڈاکٹر سی وی رمن کا ’رمن افیکٹ‘پوری دنیا  میں مشہور ہے۔ اس دریافت نے پوری سائنس کی سمت بدل دی۔ میں یقینی طور پر چاہوں گا کہ ہمارے نوجوان ہندوستان کی سائنسی تاریخ اور ہمارے سائنس دانوں کو جانیں، سمجھیں اور خوب پڑھیں۔ مودی نے کہا کہ جب ہم سائنس کے بارے میں بات کرتے ہیں تو کئی بار لوگ اسے طبیعیات یعنی کیمسٹری یا لیبارٹری تک محدود رکھتے ہیں

کھیلوں کی کمنٹری مختلف زبانوں میں ہو

 نئی دہلی // وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کھیلوں اور بالخصوص ہندوستانی کھیلوں کی کمنٹری ملک کی مختلف زبانوں میں ہو  اور اس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات میں انہوں نے کہا کہ وہ وزارت کھیل اور نجی انسٹی ٹیوٹ کے ساتھیوں سے اس تعلق سے سوچنے کی تاکید کریں گے۔ مودی نے پروگرام کے دوران کیوڈیا میں واقع سردار پٹیل کے مجسمے’ سٹیچیو آف یونٹی ‘  میں ٹورسٹ گائیڈ کی آواز کی ریکارڈنگ سنائی ۔ اس میں گا ئیڈ سنسکرت میں لوگوں کو سردار پٹیل کے دنیا  کے بلند ترین مجسمے کے تعلق سے  بتا ر ہی ہیں ۔  

کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ

نئی دہلی// مہاراشٹر ، پنجاب ، مدھیہ پردیش اور کرناٹک سمیت ملک کی 21 ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔مہاراشٹر میں سب سے زائد  4924 فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، وہیں پنجاب میں 214 ، مدھیہ پردیش 148 اور کرناٹک میں 137  کیسز بڑھے  ہیں۔ اسی طرح  انڈومان اور نکوبار جزائر  ، آندھرا پردیش ، چندی گڑھ ، دہلی ، گوا ، ہریانہ ، گجرات ، ہماچل پردیش ، جموں و کشمیر ، لکشدیپ ، منی پور ، ناگالینڈ ، اڈیشہ ، پڈوچیری ، راجستھان ، تلنگانہ اور تریپورہ میں بھی فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔  

بجلی کی پیداوار پر عائد مختلف ٹیکسز | صارفین کو سالانہ25 ہزار کروڑ سے زیادہ کا بوجھ برداشت کرنا پڑ تا ہے

نئی دہلی// بجلی کی پیداوار پر عائد مختلف ٹیکسز کی وجہ سے عام صارف کو سالانہ 25 ہزار کروڑ سے زیادہ کے بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کے درمیان کوئلہ پر لگائے جانے والے ٹیکس اور سیس کو عام طور پر نظرانداز کئے جانے کے سبب مسائل کے درمیان نظرانداز کیا جاتا ہے۔ جبکہ کوئلے پر مختلف اقسام کے ٹیکس صارفین کے ماہانہ بجلی کے بل پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔کوئلے کی پیداوار سے لے کر استعمال تک بہت سارے ٹیکسز اور سیس لگائے جاتے ہیں ، جس کا براہ راست اثر آخر میں پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت پر پڑتا ہے۔ اس وقت کوئلہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا تقریبا  55 فیصد بنتا ہے اور یہ ملک بھر میں بجلی کی پیداوار(تھرمل پاور جنریشن) کے لئے ایک بنیادی ذریعہ ہے۔  

تازہ ترین