تین دن سے ملک میں یومیہ 16 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے نئے کیس

نئی دہلی// تین دن سے ملک میں کورونا وائرس کے 16 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ، جبکہ فعال کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے اس کی شرح بڑھ کر 1.44 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 42 لاکھ 42 ہزار 547 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 16،488 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس سے قبل 25 فروری کو 16،738 اور 26 فروری کو 16،577 کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔ ہفتہ کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،771 مریض صحت مند ہوئے اوراب تک ملک میں ایک کروڑ سات لاکھ 63 ہزار 451 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 3604 سے بڑھ کر 1.59 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران اس جان لیوا وباسے 113مریضوں کی موت سے

آسام، بنگال، کیرالہ، تمل ناڈواورپڈوچیری قانون ساز اسمبلی انتخابات کا اعلان

نئی دہلی// (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز مغربی بنگال اور آسام سمیت چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطہ پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کردیا۔چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے یہاں پریس کانفرنس میں مختلف مراحل پر آسام ، مغربی بنگال ، کیرالہ اور تمل ناڈو اور پڈوچیری میں ووٹنگ کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ آسام میں تین مراحل میں اور سیاسی طور پر زیر بحث مغربی بنگال میں آٹھ مراحل میں پولنگ کرانے اعلان کیا گیا۔ تمل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں ایک مرحلے میں انتخابات ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 27 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ آخری مرحلہ 29 اپریل کو ہوگا۔ تمام حلقوں کے ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔ ایک ہی مرحلے میں 6 اپریل کو تامل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں پولنگ ہوگی۔اروڑا کے مطابق آسام میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے 2 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا

راج ناتھ اور شاہ نے فضائیہ کے بہادروں کو سیلیوٹ کیا

نئی دہلی// ( یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ نے بالاکوٹ میں فضائیہ کی کارروائی کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر ایئر فورس کے جوانوں کو  سیلیوٹ  پیش کیا۔جمعہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں سنگھ نے کہا ’’بالاکوٹ فضائی حملے کی برسی کے موقع پر میں فضائیہ کے بہادروں جوانوں کی غیر معمولی ہمت اور لگن کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بالاکوٹ  ایئر اسٹرائیک کی کامیابی نے جنگجوئوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہندوستان نے مضبوط عزائم کا مظاہرہ کیا۔ ہمیں اپنے مسلح افواج پر فخر ہے جو ملک کو محفوظ رکھتے ہیں۔‘‘امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا’’2019 میں آج ہی کے دن ایئر فورس نے پلوامہ حملے کا جواب دیکر نئے ہندوستان کی اپنی پالیسی کو واضح کیا تھا۔  میں پلوامہ کے بہادر شہدا کو یاد کرتے ہوئے ایئر فورس کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نریند

جئے شنکر۔ وانگ یی کے درمیان ٹیلیفونک تبادلہ خیال | چین کو ایل اے سی سے بقیہ فوج کی جلد واپسی پر زور

نئی دہلی//( یواین آئی) مشرقی لداخ کے علاقے پینگونگ لیک میں واقع  ایکچوول کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر ہندوستانی اور چینی افواج کے انخلا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے چین سے ایل اے سی سے  بقیہ فوج کی جلد واپسی  پر زور دیا اور کہا کہ سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے بعد ہی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی۔وزیر خارجہ ایس۔ جئے شنکر نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے 75 منٹ یعنی تقریبا  سو اگھنٹے تک ٹیلیفون پر بات چیت میں سرحدی صورتحال کے ساتھ ساتھ ہند چین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ دونوں فریق نے ایل اے سی پر جلد سے جلد معمول کی بحالی پر زور دیا۔ دونوں وزرا نے رابطے میں رہنے اور ہاٹ لائن قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔وزارت خارجہ نے جمعہ کو ایک بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گفت و شنید میں ڈاکٹر جئے شنکر نے  ستمبر 2020 میں ماسکو میں چینی وزیر خا

ملک میں کورونا کے ساڑھے `16ہزارنئے کیسزاور120 ہلاکتیں

نئی دہلی//( یواین آئی)  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب مریضوں کی تعداد چار ہزار سے کم رہنے سے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 1.55 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں اوریہ  شرح بڑھ کر 1.41 فیصد ہوگئی ہے۔دریں اثناملک میں اب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 72 ہزار 643 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری  تازہ ترین  اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس  کے 16577 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 12179 مریض صحت مند ہوئے جس سے ایکٹیو کیسز میں 4278 عدد کا اضافہ ہوا۔ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 63 ہزار 491  اور شفایاب مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 50 ہزار 680 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز ایک لاکھ 55 ہزار 986 ہوگئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 120 مری

تازہ ترین