تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار سے زیادہ نئے کیس

سرینگر// ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نشیب و فراز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ’کووڈ19‘کے 16 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دریں اثنا،ملک میں اب تک ایک کروڑ 26 لاکھ 71 ہزار 163 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 16738نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔  

حکومت کسانوں کی زندگی میں بدلاؤ لانے کیلئے عہد بند :وزیراعظم

نئی دہلی //یو این آئی//وزیراعظم نریندرمودی نے کل کہاکہ ملک کے کسانوں کا عزم اور جذبہ سب کے لئے ترغیب کا ذریعہ ہے او ر اس لئے حکومت نے ان کی زندگی کو وقار فراہم کرنے اور ان کی کوخوشحالی یقینی بنانے کے لئے پردھان منتری کسان یوجنا شروع کی تھی۔اس یوجنا کے دو برس مکمل ہونے کے موقع مودی نے بدھ کو کئی ٹوئٹ کرکے کہا کہ دو برس پہلے آج کے دن اہل وطن کے لئے اناج پیدا کرنے کے لئے دن رات سخت محنت کرنے والے اپنے محنت کش کاشت کاروں کی زندگی کو وقار فراہم کرنے اور ان کی خوشحالی یقینی بنانے کے مقصد سے پردھان منتری کسان یوجنا شروع کی گئی تھی۔ ہمارے کاشت کاروں کے عزم اور ان کا جذبہ ہمارے لئے ترغیب کا ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں میں حکومت نے زراعت شعبہ میں تبدیلی لانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ بہتر آبپاشی سے لیکر جدید تکنالوجی تک، زیادہ قرض سے لیکر مناسب زرعی انشورنس کے لئے بازار بنانے تک،

تبلیغی مرکز کھلوانے کیلئے عدالت میں عرضی دائر

نئی دہلی//یواین آئی//حضرت نظام الدین میں واقع عالمی تبلیغی مرکز کا تالا کھلوانے کے لئے دہلی وقف بورڈ کی عرضی پر عدالت عالیہ (دہلی ہائی کورٹ) نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کی اگلی تاریخ 5مارچ مقرر کی ہے ۔ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے دہلی وقف بورڈ کے ذریعہ 19فروری کو دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا تھاجہاں لسٹنگ کے بعد کل معاملہ کی سماعت ہوئی اور معاملہ کی سنجیدگی پیش نظرعدالت نے مرکزی حکومت کو اس کا موقف جاننے کے لیئے نوٹس جاری کردیا۔جبکہ سماعت کی اگلی تاریخ 5مارچ مقرر کی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سا ل ہندوستان بھر میں کورونا مرض پھیلنے کے بعد عالمی تبلیغی مرکز میں مذہبی سرگرمیاں بند کرتے ہوئے مرکز پر تالا لگادیا گیا تھا جس کے بعد سے ہی مرکز کے تحت تمام تبلیغی سرگرمیاں بند ہیں اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے قفل بندی ہے جس کی وجہ سے تمام انصاف پسندوں خاص طور پر مسلمانوں

مرکزی کابینہ کا اجلاس

نئی دہلی//یواین آئی// حکومت نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ہارڈ ویئر کے مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے 7350کروڑ روپیے کے پروڈکشن پر مبنی ‘پروتساہن یوجنا’ (حوصلہ افزائی کا منصوبہ) کو منظوری دی ہے جس میں لیپ ٹاپ، ٹیب لیٹ اور آل اِن وَن پرسنل کمپیوٹر’ اور سرور پر زور ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز یہاں کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔حکومت نے دوا صنعت کی ترقی کے لئے تقریباً 15ہزار کروڑ روپے کی پیداوار پر مبنی ترغیبی اسکیم کو منظوری دے دی ہے ۔ یہ اسکیم2020-21سے 2028-29تک کیلئے ہے ۔سکیم کے تحت ملک میں دداساز کمپنیوں کو فائدہ ملے گا اور اس سے لوگوں کو روزگار مل سکے گا۔مرکزی کابینہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں صدر راج لگانے کی سفارش کی ہے ۔

۔80کروڑ روپے کا بجلی بل دیکھ کر طبیعت بگڑ گئی

 ممببی //مہاراشٹر کے نالاسوپارا علاقے میں  ایک بزرگ شخص کے پاس تقریباً80 کروڑ روپئے کا بجلی کا بل آیا ہے۔ اس بل کو دیکھنے کے بعد66سالہ گنپت نائک کی طبیعت خراب ہوگئی۔ وہ اس بات پر حیران ہوئے کہ لاک ڈاؤن میں ان کی چکی بند ہونے کے باوجود یہ بل کیسے آیا۔ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد 66 سالہ گنپت نائک اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (ایم ایس ای ڈی سی ایل) نے کہا کہ یہ ایک بڑی غلطی تھی اور اس بل کی اصلاح کردی گئی۔  یو پی ایس سی: آخری موقع گنوا چکے امیدواروں کی امیدیں ختم  سپریم کورٹ کا راحت دینے سے انکار