تازہ ترین

وزیر اعظم مودی کے نام سے منسوب دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

احمد آباد// صدر رام ناتھ کووند نے بدھ کو دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا کے علاقے میں واقع جواب ’نریندر مودی اسٹیڈیم‘ کے نام سے جانا جائے گا ، کا رسمی افتتاح اورقریب میں ہی تیار ہونے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو کا بھومی پوجن کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر مملکت برائے کھیل کرن رجیجو بھی موجود تھے۔ آج سے ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین موجودہ سیریز کا تیسرا ٹسٹ اسی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ 2016 میں جب اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے مسمار کیا گیا تھا ، تو اس کا نام سردار ولبھ بھائی پٹیل اسٹیڈیم رکھا گیا تھا۔ اب اس کا نام وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر رکھا گیا ہے ، جو ماضی میں گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بھی تھے۔ جنوری 2018 میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔  

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 30لاکھ ، ہلاکتیں ایک لاکھ 56 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی ، جبکہ یہ تعداد تین دن پہلے تک 100 سے کم تھی ، حالانکہ راحت والی بات یہ ہے کہ اس دوران ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ 65 ہزار 598 افراد کواینٹی کورونا ویکسین دئیے جاچکے ہیں۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے13742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ30 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔  

موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج:مودی | آفات سے نمٹنے کیلئے بنیادی ڈھانچے پر توجہ دینے پر زور

 کھڑگ پور //حال ہی میں اتراکھنڈ میں موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے خطرات کے خلاف انتباہ کرتے ہوئے  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو آئی آئی ٹی سے کہا کہ وہ تباہی سے نمٹنے والے انفراسٹرکچر کو تیار کریں جو ان کے اثرات کو روک سکتی ہے۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے سب سے قدیم ترین آئی آئی ٹی (کھڑگ پور) کے 66 ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے امتحان پاس کرکے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ  اسٹارٹ اپ شروع کرنے اور ایسے اختراعی قدم اٹھانے  کی سمت میں سرگرم ہوں جو اس ملک کے کروڑوں لوگوں کی زندگی میں انقلاب برپا کردے۔ مودی نے کہا کہ حالات کے ایک ایسے موڑ پر جب دنیا آب وہوا میں تبدیلی سے پیدا ہونے والی آزمائشوں کا سامنا کررہی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ تباہیوں سے نمٹنا ایک ایسا موضوع ہے جس کے تعلق سے دنیا کی نگاہیں ہندو

دہشت گردی بدستور انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ: جے شنکر

  جنیوا// دہشت گردی کو انسانیت کے لئے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے  وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کے روز کہا کہ انسانی حقوق سے نمٹنے والی تنظیموں کو احساس ہونا چاہئے کہ دہشت گردی کو کبھی بھی جواز نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی اس کے مرتکب افراد اس کے متاثرین کے برابر ہیں۔ .ہیومن رائٹس کونسل کے 46 ویں اجلاس کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف جرم ہے اور بنیادی حقوق انسانی یعنی زندگی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دیرینہ شکار کے طور پر ، ہندوستان دہشت گردی کے خلاف عالمی کارروائی میں سب سے آگے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ میں دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لئے آٹھ نکاتی ایکشن پلان پیش کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا ، "ہم اپنے عملی منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے یو این ایس سی کے ممبر

نوٹوں کی کھیتی کرنے والوں نے زرعی قوانین بنائے :پرینکا گاندھی

متھر// زرعی قوانین کے مسئلہ پر مرکزی حکومت زبردست عوامی احتجاج کا سامنا کر رہی ہے اور حزب اختلاف نے بھی پوری قوت کے ساتھ کسانوں کی حمایت کرنے اور حکومت کو ہدف تنقید بنانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے منگل کے روز متھرا کے پالی کھیڑا میں منعقد کسانوں کی ایک مہاپنچایت سے خطاب کیا۔ پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صرف متکبر ہی نہیں بلکہ بزدل بھی ہیں۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کسانوں سے کہتے ہیں کہ اپوزیشن کسانوں کو گمراہ کر رہی ہے لیکن کیا حکومت نے کسی ایک بھی کسان سے بات کی؟ ان قوانین کو کسانوں کے ذریعہ نہیں بلکہ نوٹوں کی کاشت کرنے والوں کے ذریعہ بنایا گیا ہے۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگر گزشتہ حکومت نے کچھ نہیں بنایا تو پھر آپ بیچ کیا رہے ہیں؟ آپ کی حکومت نے صرف نوٹ بندی کی ہے اور جی ایس ٹی متعارف کرایا ہے، جس