ملک میں کورونا وائرس ایکٹیو کیسوں کی شرح کم ہو کر دو فیصد

نئی دہلی// ملک میں کورونا وبا کے خلاف ٹیکہ کاری مہم ہفتے کے روز شروع ہو گئی ہے ، جبکہ کووڈ -19 کو شکست دے رہے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹو کسیز کی شرح محض دو فیصد رہ گئی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد 200 سے کم رہی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 3006 مراکز میں ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہے۔ مرکزی برائے وزارت صحت کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15158نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی دوران16977 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 79 ہزار 715 ہو گئی اورشفایابی کی شرح بڑھ کر 96.56 فیصد ہوگئی۔ ا

وزیراعظم مودی کے ہاتھوں کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کووڈ 19 کے خلاف ہفتہ کو ملک گیر سطح پر کورونا ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح کیا۔  مودی نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا ،”آج کے دن کا پورے ملک کو بے صبری سے انتظار رہا ہے۔ کتنے مہینے سے ملک کے ہر گھر میں بچے،بوڑھوں اور جوانوں کی زبان پر یہی سوال تھا کہ کورونا کی ویکسین کب آئے گی“۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ویکسین غیر ملکی ویکسینوں کے مقابلے میںکہیں زیادہ سستی ہیں اور ان کا استعمال اتنا ہی آسان ہے۔  واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے پہلے معاملے کی تصدیق کے ایک سال بعد بھارت میں آج کورونا ویکسین فرنٹ لائن میں کام کر رہے لوگوں کو دی جائے گی۔ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔  

کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین 9ویں دور کی بات چیت بے نتیجہ

 نئی دہلی// تین نئے زراعتی قوانین پر احتجاج کرنے والے کسانوں اور حکومت کے مابین جمعہ کے روز ہونے والی 9 ویں دور کی بات چیت بھی تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہی اب نئے زراعتی قوانین پر کسانوں کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور 19 جنوری کو 12 بجے منعقد ہوگا۔مظاہرین کسانوں کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات میں مرکزي وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، ریلوے کے وزیر مسٹر پیوش گوئل اور تجارت کے وزير مملکت مسٹر سوم پرکاش نے حصہ لیا، جس میں 40 کسان تنظیموں کے نمائندے حاضر ہوئے۔ذرائع کے مطابق کسان لیڈران نئے متنازعہ قوانین کی منسوخی کے اپنے اصل مطالبے پر قائم رہے اور قوانین میں ترمیم کرنے سے متعلق حکومت کی پیشکش کو مسترد کردیا۔یو این آئی    

راہل نے شہریوں سے ’کسان ادھیکار‘ مہم سے جڑنے کی اپیل کی

 نئی دہلی//  سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے ’اسپیک اپ فارکسان ادھیکار‘ مہم سے جڑنے کے لئے لوگوں سے اپیل کرتےہوئے کہا ہے کہ کسان دہلی کی سرحدوں پر اپنے حقوق کے لئے لڑائی لڑ رہے ہیں اور ملک کے شہریوں کوان کے حق کی لڑائی سے جڑنا چاہئے مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ملک کے کسان اپنے حقوق کے لئے مودی حکومت کے خلاف ستیہ گرہ کر رہے ہیں ۔ آج پورا ہندوستان کسانوں پر مظالم اور پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے ۔ آپ کو بھی جڑیں اور اس ستیہ گرہ کا حصہ بنیں‘‘۔اواضح رہے کہ کانگریس آج ملک بھر میں ’کسان ادھیکار دیوس ‘ منارہی ہے اور ریاستوں کے دارالحکومت میں اس کے کارکنان تینوں زراعی قوانین کو واپس لینے کے لئے سرکار پر دباؤ بنانے کے لئے راج بھونوں کا گھیراؤ کر رہے ہیں ۔کانگریس نے بھی اپنے آفیشل ہینڈل پردہلی کی س

مودی کیوڑیا کے لیے آٹھ ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

نئی دہلی//وزیراعلیٰ نریندر مودی ملک کے مختلف حصوں سے گجرات کے کیوڑیا جانے والی آٹھ ٹرینوں کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔یہ ٹرین کیوڑیا واقع سردار ولبھ بھائی پٹیل کی ’اسٹیچو آف یونٹی‘ تک سیاحوں کے حسین سفر کے لیے چلائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گجرات میں ریلوے سیکٹر سے متعلق کئی دیگر پروجیکٹس کا بھی افتتاح کریں گے۔ گجرات کے وزیراعلیٰ اور مرکزی وزیر ریل بھی اس پروگرام میں موجود ہوں گے۔ان پروجیکٹس میں دابھوئی-چندوڑ برانڈ گیج لائن، چندوڑ-کیوڑیا نئی براڈ گیج لائن، پرتاپ نگر-کیوڑیا بجلی لائن بطور اہم شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دابھوئی، چندوڑ اور کیوڑیا میں نئے اسٹیشن عمارتوں کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔  

سی اے اے کیخلاف مظاہروں کی ویڈیو کیلئے درخواست ناقابل سماعت :دہلی پولیس

نئی دہلی//دہلی پولیس نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ میں جے این یو کی طالبہ  اور پنجراتوڑ گروپ کی کارکن کی جانب سے ویڈیو فراہم کرانے کی درخواست کے معاملے میں عجیب و غریب موقف سامنے رکھا گیا ہے۔ دراصل شمالی مشرقی دہلی میں فسادات کی ملزم دیوانگانا کلیتا کے شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہروں کی ویڈیو کی نقل مانگ کی گئی تھی جس کے جواب میں دہلی پولیس نے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ یہ عرضی قابل سماعت نہیں ہے۔دہلی پولیس کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایس بی راجو نے یہ موقف اختیار کیا۔ انہوں نے جسٹس سریش کیت کے سامنے درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں کا سوال اٹھایا۔ انہوں نے ایسا کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں کہا کہ عرضی قابل سماعت نہیں ہے۔جس پر عدالت کی جانب سے دہلی پولیس سے ایک ہفتہ میں حلف نامہ داخل کرنے کے لئے کہا ہے کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے ا

کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین 9 ویں دور کی بات چیت بے نتیجہ

نئی دہلی// تین نئے زرعی قوانین پر احتجاج کرنے والے کسانوں اور حکومت کے مابین جمعہ کے روز ہونے والی 9 ویں دور کی بات چیت بھی تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہی ،اب مذاکرات کا اگلا دور 19 جنوری کو 12 بجے منعقد ہوگا۔ مظاہرین کسانوں کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات میں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، ریلوے کے وزیر پیوش گوئل اور تجارت کے وزیر مملکت سوم پرکاش نے حصہ لیا، جس میں 40 کسان تنظیموں کے نمائندے شامل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کسان لیڈران نئے متنازعہ قوانین کی منسوخی کے اپنے اصل مطالبے پر قائم رہے اور قوانین میں ترمیم کرنے سے متعلق حکومت کی پیشکش کو مسترد کردیا۔  

چین ہمارے صبر کا امتحان نہ لے: جنرل نروانے

نئی دہلی// چین کے ساتھ مشرقی لداخ میں تقریبا دس مہینوں سے جاری تعطل کے دوران بری فوج کے سربراہ جنرل نروانے نے جمعہ کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہندوستان بات چیت اور ڈپلومیٹک کوششوں سے مسائل کا حل کرنے کے حق میں ہے لیکن ”کسی کو بھی ہمارے صبر کا امتحان لینے کی غلطی نہیں کرنی چاہئے“۔ ”’آرمی ڈے‘ کے موقع پر آج یہاں پریڈ گراو¿نڈ میں اپنے روایتی تقریر میں جنرل نروانے نے کہا ہے ”گزشتہ برس فوج کے لئے بے حد چیلنج سے پر رہا ہے۔ شمالی سرحد پر چین کے ساتھ جاری تناو¿ سے سبھی واقف ہیں۔ملک کی سرحدوں پر یکطرفہ تبدیلی کی سازش کا منھ توڑ جواب دیا گیا۔ میں ملک کو یقین دلانا چاہوں گا کہ گلوان کے بہادروں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔“ ہندوستانی فوج ملک کی اقتدار اعلی اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔ ہم بات چیت اور ڈپلومیٹک کوششوں سے تناز

ملک کے اندرکورونا وائرس انفیکشن کی رفتار میں ٹھہراو

نئی دہلی// کورونا کی وبا کے خلاف ہفتہ سے شروع ہورہے ملک گیر ٹیکہ کاری مہم سے قبل ہی کووڈ 19 انفیکشن کی رفتار سست ہورہی ہے، جس کی وجہ سے فعال کیسوں کی شرح کم ہوکر 2.02 فیصد رہ گئی ہے جبکہ یومیہ اموات کی تعداد دوسرے دن بھی 200 سے نیچے رہی۔  صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 15590 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 27 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 15975 مریض صحت مند ہوئے، جس سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 62 ہزار 738 ہوگئی اور ری کوری کی شرح بڑھ کر 96.53 فیصد ہوگئی۔ سرگرم معاملات کی تعداد 576 کم ہوکر 2.13 لاکھ رہ گئے۔ اسی دوران 191 مریض فوت ہوئی۔ جس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 918 ہوگئی۔ اموات کی شرح اب 1.44 فیصد ہے۔  

دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح

نئی دلی//وزیر اعظم نریندر مودی کل یعنی16جنوری کوویڈو کانفرنسنگ کے ذریعے کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔ ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں ویکسین پہلے ہی پہنچائیں گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جن بھاگیہ داری ‘‘ نام سے شروع کی گئی ٹیکہ کاری مہم پوری دنیا میں سب سے بڑی مہم ہوگی۔وزیر اعظم صبح 10بجکر 30منٹ پر مہم کا آغاز کریں گے۔ ویکسینیشن مہم پورے ملک میں 3ہزار 6مراکز پر ایک ساتھ شروع کی جائے گی جبکہ مہم کے پہلے روز ہر ایک پوائنٹ پر 100ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دیا جائے گا‘‘۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکہ کاری مہم ترجیحاتی گروپوں کی بنیاد پر شروع کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں نجی اور سرکاری سطح پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ منظور شدہ دونوں

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس

نئی دہلی// پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 29 جنوری سے 8 اپریل تک جاری رہے گا اور عام بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔ بجٹ اجلاس 29 جنوری کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔ اسی دن اقتصادی سروے آئے گا۔ پہلا حصہ 15 فروری تک چلے گا۔ اس کے بعد ، دوسرا حصہ 8 مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا۔ مختلف وزارتوں سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیاں گرانٹ کے مطالبات پر بات چیت کے بعد رپورٹ تیار کریں گی۔واضح رہے کہ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے پارلیمنٹ کے مان سون اجلاس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کارروائی باریوں چلی تھی۔ راجیہ سبھا کی کاروائی صبح نو سے ایک بجے تک اور لوک سبھا کی سہ پہر تین بجے سے سہ پہر سات بجے تک چلی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ بجٹ اجلاس کے دوران ، اسی نظام کو برقرار رکھنے یا نیا نظام بنانے کے بارے میں اعلی سطح پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔پارلیمنٹ ک

کورونا وائرس | متحرک کیسوں کی شرح 2.03 فیصد رہ گئی

 نئی دہلی //ملک میں کورونا وائرس کی دھیمی پڑتی رفتار کے درمیان اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ایکٹو کیسز کی شرح 2.03 فیصد رہ گئی ہے، وہیں کورونا سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد ایک بار پھر 200 سے نیچے آ گئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16،946 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 17652 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 46 ہزار 763  ہو گئی ہے۔ شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.52 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹوکیسز 904 کم ہو کر2.13 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 198 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 727 ہوگئی ہے۔ شرح اموات ابھی 1.44 فیصد ہے۔کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب س

حکومت زرعی قوانین کو منسوخ کرنے پر مجبور ہوگی :راہل

مدورائی //سابق کانگریسی صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت پر کسانوں کو برباد کرنے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو زرعی قوانین واپس لینے پر مجبور ہونا پڑے گا۔تمل ناڈو کے ایک مختصر دورے کے بعد، گاندھی نے یہاں ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نہ صرف ان (کسانوں) کو نظرانداز کررہی ہے بلکہ انہیں برباد کرنے کی سازشیں بھی کررہی ہے۔کانگریسی قائد نے کہا  ’’اس میں ایک فرق ہے۔ غفلت کا مطلب ہے کہ آپ ان کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ وہ (حکومت) کسانوں کو نظرانداز نہیں کررہے ہیں۔ وہ ان کو برباد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، کیونکہ وہ اپنے دو یا تین دوستوں کو فائدہ پہچانا چاہتے ہیں۔ " گاندھی نے کہا کہ حکومت کسانوں کی چیزوں کو دو یا تین دوست  کے لئے دینا چاہتی ہے۔ حکومت کسانوں کی زمینیں اور مصنوعات

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے دن بھی اضافہ

نئی دہلی // سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بھی اضافہ کیا۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں جمعرات کو ڈیزل 24 سے 26 پیسے اور پیٹرول 22 سے 25 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ بدھ کوپانچ دن تک مستحکم رہنے کے بعد دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔تجارتی شہر ممبئی میں پیٹرول کی قیمت جمعرات ریکارڈ قیمت سے محض دو پیس یکم 91.32 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔یہاں پیٹرول کی ریکارڈ قیمت یہاں 4 اکتوبر 2018 کو 91.34 روپے فی لیٹر تھی۔  

ملک میں کورونا وائرس کے16946 نئے کیس،198اموات

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی دھیمی پڑتی رفتار کے درمیان اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ایکٹو کیسز کی شرح 2.03 فیصد رہ گئی ہے۔اس دوران کورونا سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد ایک بار پھر 200 سے نیچے آ گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے16946 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران17652 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 46 ہزار 763 ہو گئی ہے۔ شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.52 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹوکیسز 904 کم ہو کر2.13 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 198 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 727 ہوگئی ہے۔ شرح اموات ابھی 1.44 فیصد ہے۔  

کسانوں نے زرعی اصلاحات کے قوانین کی کاپیاں جلائیں

 نئی دہلی// زرعی اصلاحات کے قوانین کی مخالفت کرنے والی کسان تنظیموں نے بدھ کے روز ملک بھر میں ان قوانین کی کاپیاں جلائیں آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈینیشن کمیٹی (اے آئی کے ایس سی سی) کی یہاں جاری ریلیز کے مطابق، تحریک کے 49 ویں دن ، کسانوں نے مختلف ریاستوں میں ان تینوں قوانین کی کاپیاں جلا ئیں اور ان کی منسوخی پر زور دیا۔ اس موقع پر ، دہلی کے قریب تمام اضلاع سے یوم جمہوریہ کسان ٹریکٹر پریڈ کی تیاری کی اپیل کی-کمیٹی نے کہا کہ آج ملک بھر میں 20 ہزار سے زائد مقامات پر قانون کی کاپیاں جلائی گئیں۔ اے آئی کے ایس سی سی نے دہلی کے آس پاس کے 300 کلومیٹر کے تمام اضلاع کے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہلی میں یوم جمہوریہ ٹریکٹر پریڈ کی تیاری کریں اور سرحدوں پر جمع ہوں۔ملک میں 18 جنوری کو تمام اضلاع میں یوم خواتین کسان منایا جائے گا، بنگال میں 20 سے 22 جنوری ، مہاراشٹر میں 24 سے 26 جنوری ،

احتجاجی کسانوں کی اموات سے نہیں

 سرینگر//زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے بیچ راہول گاندھی نے مرکزی حکومت کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی اموات سے نہیں، ٹریکٹر ریلی سے حکومت کوہورہی شرمندگی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق  کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسانوں کے احتجاج کے معاملے پر مودی سرکار پر حملہ آورہوئے ہیں۔ اب سے کچھ دیر پہلے انہوں نے ایک بار پھر ٹویٹ کر مرکز پر نشانہ سادھا ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ مودی سرکار کو 60 سے زیادہ کسانوں کی شہادت سے شرمندگی نہیں ہوئی لیکن ٹریکٹر ریلی سے انہیں شرمندگی ہورہی ہے۔ راہل گاندھی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کیا ان لوگوں سے انصاف کی توقع کی جا سکتی ہے جنھوں نے زراعت مخالف قوانین کی تحریری حمایت کی ہے۔ یہ جدوجہد کسان مخالف قوانین کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ جئے جوان جے کسان ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تین نئے زرعی قوانین کو لیکرسرکار اور د

مسلمان پیٹ پر پتھرباندھ کر اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائیں

نئی دہلی //ہر سال کی طرح سال 2021-2022کے لئے بھی جمعی علماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آج تعلیمی وظائف کا اعلان کرتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ پیٹ پر پتھرباندھ کر اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائیں اور اب ہمیں ایسے اسکولوں کی ضرورت ہے جس میں مذہبی شناخت کے ساتھ ہمارے بچے دنیاوی تعلیم حاصل کرسکیں۔یہ بات یہاں انہوں نے جاری ایک پریس ریلیز میں کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی وظائف کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں انتہائی مسرت کا احساس ہورہا ہے کہ ہماری اس ادنی ٰسی کوشش سے بہت سے ایسے ذہین اور محنتی بچوں کا مستقبل کسی حدتک سنورسکتاہے جنہیں اپنی مالی پریشانیوں کی وجہ سے اپنے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے،۔ انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں جس طرح کی مذہبی اور نظریاتی جنگ اب شروع ہوئی ہے اس کامقابلہ کسی ہتھیار یاٹکنالوجی سے نہیں کیا جاسکتابلکہ اس جنگ میں سرخروئی حاصل ک

کورونا سے ایک بار پھر ہلاکتوں کی تعداد 200 کے پار

نئی دہلی // ملک میں کورونا انفیکشن کے پھیلنے کی تعداد میں مسلسل اضافے سے زیر علاج مریضوں کی شرح  صرف دو فیصد سے کم ہوئی ہے لیکن انفیکشن کی وجہ سے اموات کی روزانہ تعداد دو دن میں 200 سے کم رہنے کے بعد پھر اس سے  ایک بار پھر تجاوز کرگئی۔مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 202 متاثرہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس سے قبل پیر کو 161 اور منگل کو 167 مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔ اب تک ، ملک میں 151529 افراد کورونا دور میں فوت ہو چکے ہیں ، حالانکہ انفیکشن کے اعدادوشمار کے مطابق اموات کی شرح کم ہے اور یہ مستقل طور پر کم ہوکر 1.44فیصد رہ گئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، انفیکشن کے 15968 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 95 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ، 17817 مریضوں کی بازیابی ک

عدالت عظمیٰ نے زرعی قوانین کے نفاذپر روک لگا دی

 نئی دہلی//عدالت عظمیٰ نے منگلوار کو متنازعہ زرعی قوانین کے لاگوکئے جانے پرتاحکم ثانی روک لگادی اوردلی کی سرحد پراحتجاج کررہی کسان انجمنوں اور مرکزکے درمیان تعطل کو دور کرنے کیلئے ایک چاررکنی کمیٹی تشکیل دی۔چیف جسٹس،جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی والے بنچ نے کہا،’’زرعی قوانین کے نفاذ سے پہلے کے کم سے کم قیمت کے نظام کومزیداحکامات تک برقراررکھاجائے ۔اس کے علاوہ کسانوں کی اراضی کو تحفظ دیاجائے گا،جیسے کسی بھی کسان کو زرعی قوانین کے تحت کی گئی کارروائی سے اراضی سے بیدخل نہیں کیا جائے گا ۔بنچ نے کہا کہ عدالت کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی حکومت اور کسان انجمنوں کے نمائندوں اوردیگر متعلقین کے دلائل کو سنیں گی اور عدالت کے سامنے اپنی پہلی بیٹھک کے دن سے دوماہ میں اپنی رپورٹ سفارشات کے ساتھ پیش کرے گی۔ عدالت نے اپنی عبوری حکم میں ہدایت دی کہ کمیٹی اپنی پہلی بیٹھک منگلوار سے دس دن

تازہ ترین