دلی میں سازش کے تحت ہنگامہ کرایا گیا: کسان تنظیمیں

سری گنگا نگر// کسان تنظیموں نے الزام لگایا ہے کہ تین نئے زرعی قوانین کو واپس لئے جانے کے مطالبے پر چل رہی کسانوں کی تحریک کے تحت 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی نکالے جانے کے دوران دلی میں سازش کے تحت ہنگامہ کروایا گیا تاکہ کسان تحریک کو بدنام کرکے اس کے لیڈروں کو مورد الزام ٹھہرایا جاسکے۔ راجستھان میں سری گنگا نگر کے پنچایتی دھرم شالہ میں جمعرات کو منعقد پریس کانفرنس میں اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے سینئر لیڈر رویندر ترکھان، رچھپال پنو، جے کسان تحریک کے رمن رندھاوا، کسان آرمی کے ستیہ رتیوال، کسان سنگھرش سمیتی کے صدر امر سنگھ بشنوئی، ترجمان سبھاش سہگل، ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر وجے ریواڑ وغیرہ کسان لیڈروں نے کہا کہ مرکزی حکومت جب ہٹ دھرمی پر اڑے رہ کر زرعی قوانین واپس لینے کے لئے تیارنہ ہوئی تو کسانوں کی تاریخی اور بے مثال تحریک کو بدنام کرنے کی سازش رچی جانے لگی۔  

ملک میں کورونا کے11666نئے کیس ،متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند افراد کی تعداد میں مستقل اضافے کی وجہ سے فعال کیسز کم ہوکر 1.75 لاکھ سے کم یعنی محض 1.62 فیصد رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا، ملک میں اب تک 23 لاکھ 55 ہزار 979 افراد کو کوڈ 19 کے حفاظتی ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 11،666 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔  

تشدد کیلئے وزیر داخلہ ذمہ دار:کانگریس

نئی دہلی //یواین آئی //کانگریس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کسان تحریک کے دوران ہوئے تشدد کو خفیہ ایجنسی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ امت شاہ اس کے لیے ذمہ دار ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کو انھیں فوراً برخاست کرنا چاہیے ۔ کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ لاء اینڈ آرڈر اور خفیہ نظام کی ناکامی کے لیے مسٹر شاہ ذمہ دار ہیں۔ کسان تحریک کی آڑ میں دہلی میں جو منظم تشدد اور انارکی ہوئی ہے ’ اس سے منسلک خفیہ اطلاع مسٹر شاہ کے پاس تھی اور اس کے باجود تشدد روکنے میں وہ ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تمام اطلاعات وزیرداخلہ کو تھیں تو وقت پر تشدد روکنے کے لیے قدم کیوں نہیں اٹھائے گئے ۔

ملکی سلامتی کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: امیت شاہ

نئی دلی//نئی دہلی میں 26جنوری کی تقریب کے دوران لال قلعے پر کسانوں کی جانب سے پرچم لہرانے اور دلی میں داخل ہونے کے بید پیدا شدہ صورتحال کے سلسلے میںوزیر داخلہ امت شاہ نے دارالحکومت میں مزید فورسز کی تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے احتجاجی کسانوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مشتعل کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعدیہاں ایک اعلی سطحی اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا اور دارالحکومت میں اضافی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم دیا ۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے ہوم سکریٹری، دہلی پولیس کے کمشنر، انٹلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر اور بہت سارے دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے دارالحکومت میں سیکیورٹی کی صورتحال سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا اور صورتحال سے

ملک میں کورونا کے یومیہ کیس گھٹ کر12689رہ گئے

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نشب و فراز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ کیسز گھٹ کر 12689 رہ گئے ، جبکہ نئے کیسز کے مقابلہ میں اس وبا کو مات دینے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔دریں اثنا ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاکھ 29 ہزار 419 افراد کو کوڈ 19 کے حفاظتی ویکسین دیئے گئے ہیں۔بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12،689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار ہوگئی ہے ۔ راحت کی بات یہ ہے اسی عرصے کے دوران 13،320 مریض شفایاب ہوئے ۔  

دلی میں شدید سردی کی لپیٹ میں برفیلی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

نئی دہلی// قومی دارالحکومت دہلی میں بدھ کی صبح لوگوں کو ایک بارپھر شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا ۔ قومی راجدھانی میں درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پالم اور صفدر گنج میں صبح ساڑھے آٹھ بجے کم سے کم درجہ حرارت 6.6 اور 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں ہوا کا معیار اس عرصے کے دوران انتہائی ناقص رہا ۔ محکمہ موسمیات نے قومی دارالحکومت میں ہوا کے معیار کو بہت ہی خراب بتایا ہے اور جنوب مغرب کی طرف سے چلنے والی برفیلی ہوائیں شمال مغرب کی سمت میں بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ برفیلی ہواؤں کی وجہ سے آئندہ دو دن درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آئے گی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دن تک موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی ، ہوا کے معیار کے انڈیکس میں معمولی بہتری کی امید ہے اور اس کی سطح انتہائی ناقص زمرے سے نیچے

تازہ ترین