ہندوستان کی خودمختاری کو دیکھ کر نیتاجی بہت خوش ہوتے :وزیر اعظم مودی

کلکتہ //اس دلیل کے ساتھ نیتاجی سبھاش چندر نے مضبوط ہندوستان کا خواب دیکھا تھا وزیر اعظم نریندر مودی نے وکٹوریہ میموریل میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیتاجی ایک ایسے ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا جو اس کی خودمختاری پر حملہ کرے تو اس کا بھرپور جواب دیے سکے۔وزیرا عظم مودی نے کہا کہ آج اگر نتیاجی زندہ ہوتے تو یہ دیکھ خوش ہوتے کہ ہندوستان اپنی خودمختاری حملے کا بھر پور جواب دینے کا اہل ہوچکا ہے۔اور ایل اوسی سے لے کر ایل اے سی تک کوئی بھی ہندوستان کی خودمختاری پر حملے سے متعلق سوچ نہیں سکتا ہے۔نتیاجی کی جیتنی کے موقع پر کلکتہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا ککہ ہندوستان خود کفیل ہوچکا ہے ۔انہوں نے کورونا ویکسین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا ان ملکوں میں سے ہے جس نے بہت ہی تیزی اور جلد ی میں کورونا ویکسین کا ایجاد کیا اور اپنے شہریوں کو ویکسین فراہم کرنے کے ساتھ

۔7ریاستوں میں ایکٹوکیسزمیں سب سے زائد کمی

 نئی دہلی // ملک کی سات ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز سب سے زائد کم ہوئے ، جبکہ محض دو ریاستوں میں اضافہ ہوا ہے۔مہاراشٹرا میں 690  ، کرناٹک میں 569 ، چھتیس گڑھ میں 330 ، گجرات میں 251 ، بہار میں 241 ، راجستھان میں 215 اور تلنگانہ میں 212  کیسز کم ہوئے ہیں ،جبکہ کیرالہ میں 626اور لکشدیپ میں دو کیسزبڑھے ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے سنیچر کے روزجاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14،256 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 39 ہزار ہوگئی ہے۔ اس دوران 17،130مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 838 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3026 کم ہو کر1،85،662 رہ گئے۔ اسی دوران 152 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں  کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 184 ہ

ایک دن میں ساڑھے تین لاکھ لوگوں کو لگا کورونا کا ٹیکہ

نئی دہلی //ملک بھر میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران قریب ساڑھے تین لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ اس طرح گزشتہ سات دنوں میں کْل 13,90,592 لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتے کو بتایا کہ کورونا وائرس کووڈ -19 کے خلاف جاری ملک گیر سطح پر ٹیکہ کاری مہم کے تحت پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 6241 ٹیکہ کاری مراکز پر ملک بھر میں 3,47,058 لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔دمن دیو میں اب تک سب سے کم 94 لوگوں کو یہ ٹیکہ لگا ہے۔سب سے زیادہ کرناٹک میں 1,84,699 لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

تازہ ترین