کورونا کے نئے معاملوں میں اضافہ جاری

 نئی دہلی// ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور پچھلے کچھ دنوں سے روزانہ 45 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آرہے ہیں ، حالانکہ اس بیماری کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں بھی اوسطاً اضافہ ہوا ہے ۔ زیر علاج مریضوں کی شرح پانچ فیصد سے کم ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44،059 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 91.39 لاکھ ہوگئی ہے ۔ 2524 فعال معاملوں میں اضافے کے ساتھ ، یہ تعداد بڑھ کر 4،43،486 ہوگئی ہے ۔ اس عرصے کے دوران ، 41،024 مریض ٹھیک ہوگئے ، جس میں اب کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 85.62 لاکھ ہے ۔ اسی عرصے میں ، 511 مریضوں کی مزید ہلاکت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 1،33،738 ہوگئی ہے ۔ملک میں زیر علاج مریضوں کی شرح کم ہوکر 4.85 اور بازیابی کی شرح 93.68 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.46 ہے ۔ مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھن

مسئلہ ٹالنے سے نہیں حل تلاش کرنے سے ختم ہوتا ہے :مودی

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مسئلہ انہیں ٹالنے سے نہیں بلکہ ان کا حل تلاش کرنے سے سے ختم ہوتا ہے اور ان کی حکومت نے ملک میں برسوں سے زیر التوا پروجیکٹوں کو اسی اصول پر چلتے ہوئے پورا کیا ہے ۔مسٹر مودی نے پیر کو دارالحکومت کے لٹین زون میں وشمبھر دت روڈ پر ارکان پارلیمنٹ کے لئے نئی کثیر منزلہ رہائش گاہوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا،‘‘دہائیوں سے چلے آرہے مسئلوں کو ٹالنے سے نہیں ،ان کا حل تلاش کرنے سے وہ ختم ہوتے ہیں۔صرف ارکان پارلیمنٹ کی رہائش گاہ ہی نہیں بلکہ یہاں دہلی میں ایسے متعداد پروجیکٹ تھے ،جو کئی کئی برسوں سے ادھورے تھے ۔’’اس احاطے میں آٹھ پرانے بنگلوں کو توڑ کر ارکان پارلیمنٹ کے لئے 76 نئی کثیر منزلہ رہائش گاہیں بنائی گئی ہیں۔اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کئی دیگر معزز ہستیاں بھی موجود تھیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پختہ عزم کے

اگلے سال جون تک مفت راشن دیا جائے گا:ممتا بنرجی

کلکتہ//بانکوڑہ ضلع میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ ان کی حکومت نے اگلے سال جون تک مفت میں راشن فراہم کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے اور اگروہ دوبارہ اقتدار میںآئیں تو ‘‘مفت راشن ’’ اسکیم آگے بھی جاری رہے گی ۔ بانکوڑہ میں کھترا سدھو کانو اسٹیڈیم میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ اور متعدد پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ چیف سکریٹری الاپن بنرجی ، ضلعی مجسٹریٹ ایس ارون پرساد اور ممبر پارلیمنٹ کلیان بینرجی سمیت حکمراں پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گذشتہ 9سالوں میں ریاستی حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اگلے جون تک مفت راشن فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بعد میں وہ اقتدار میں واپس آئیںتو اس میں اضافہ کیا جائے گا۔اس مہینے

چینی حکمت عملی کی حقیقت پر پردہ ڈالنا ممکن نہیں:راہل

نئی دہلی//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ سرحد پر چین کی حکمت عملی تیاری کی حقیقت کو میڈیا حکمت عملی کے ذریعہ سے پردہ ڈالکر کم نہیں کیا جا سکتا۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،‘‘ چین کی زمینی سیاست حکمت عملی کی حقیقت کا مقابلہ پی آر کے ذریعہ چلائی جارہی میڈیا حکمت عملی سے ہنیں کیا جا سکتا ہے ۔ یہی عام بات ہندوستانی حکومت کو چلانے والوں کی سمجھ میں نہیں آرہی ہے ۔’’اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈوکلام علاقے میں چینی فوج کے تعمیراتی کام کی ایک سیٹلائٹ تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ چین کی یہ حکمت عملی ہندوستان کے لئے ہے اور مضبوط حکمت عملی کے بغیر کام نہیں کیا جاسکتا ۔یواین آئی  

دوسری لہر کے خدشات کی سنگینی کو عوام محسوس کریں

ممبئی//آج 8 ، 9 ماہ بعد کورنا کے خوف و ہراس سے چھٹکارہ پانے اور زندگی کو حسب سابق روزمرہ کے معمولات کے مطابق گزارنے کی ابتداء میں ہی ایک بار پھر سے یہ خطرہ عوام کے سروں پر منڈالنے لگا ہے ، اور ملک میں اس کی دوسری لہر کی آمد کے خدشات نے نہ صرف ریاستی حکومتوں ، حتیٰ کے ملک کی اعلیٰ ترین عدالتِ اعظمیٰ کو بھی اس معاملے میں چوکنا کر دیا ہے ۔ کورونا کی یہ دوسری لہر جو مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خدشات کے مطابق ایک " سونامی " بھی ہو سکتی ہے ، انھیں سخت محتاط اور صحت عامہ کے تیئں اپنی ذمہ داریوں کے سلسلے میں ایک بار پھر سے غور و فکرکرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔ملک کی اعلیٰ ترین عدالت ، سپریم کورٹ نے بھی پیر کو یہ مشاہدہ کیا کہ آنے والے مہینوں میں ملک بھر میں وبائی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے ، اور ریاستوں کے ساتھ ساتھ مرکز کوویڈ 19 بحران سے نمٹنے کے لیے ایک ببتر اور اچھے طری

مسئلہ ٹالنے سے نہیں حل تلاش کرنے سے ختم ہوتا ہے: مودی

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ مسئلہ ٹالنے سے نہیں بلکہ حل تلاش کرنے سے سے ختم ہوتا ہے اور ان کی حکومت نے ملک میں برسوں سے زیر التوا پروجیکٹوں کو اسی اصول پر چلتے ہوئے پورا کیا ہے۔  مودی نے دارالحکومت کے لٹین زون میں وشمبھر دت روڈ پر ارکان پارلیمنٹ کےلئے نئی کثیر منزلہ رہائش گاہوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا”دہائیوں سے چلے آرہے مسئلوں کو ٹالنے سے نہیں ،ان کا حل تلاش کرنے سے وہ ختم ہوتے ہیں۔صرف ارکان پارلیمنٹ کی رہائش گاہ ہی نہیں بلکہ یہاں دہلی میں ایسے متعداد پروجیکٹ تھے،جو کئی کئی برسوں سے ادھورے تھے۔“ اس احاطے میں آٹھ پرانے بنگلوں کو توڑ کر ارکان پارلیمنٹ کے لئے 76 نئی کثیر منزلہ رہائش گاہیں بنائی گئی ہیں۔اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کئی دیگرشخصیات بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پختہ عزم کے ساتھ کئی پروجیکٹوں کی تعمیر

ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 91.39 لاکھ

نئی دہلی// ملک میں ایک بار پھر کورونا کیس بڑھ رہے ہیں اور پچھلے کچھ دنوں سے روزانہ 45 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں ، حالانکہ اس بیماری کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں بھی اوسطاً اضافہ ہوا ہے۔ زیر علاج مریضوں کی شرح پانچ فیصد سے کم ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران44059 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 91.39 لاکھ ہوگئی ہے۔  

ملک میں کورونا کے سرگرم معاملات میں پھر کمی واقع

نئی دہلی//ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے سرگرم معاملوں میں پھر سے کمی آئی ہے اور سرگرم معاملوں کی شرح کم ہوکر 4.85 فیصد پر آگئی ہے ۔ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملوں میں 4047 کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد کم ہوکر 4,39,747 رہ گئی ہے ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے سرگرم معاملوں میں مسلسل کم آرہی تھی لیکن جمعہ کو اس تعداد میں 491 کا اضافہ ہوا تھا۔ اس دوران ملک میں کورونا کے معاملے 90.50 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں لیکن اطمینان کی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد آگئی ہے ۔وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 46,232 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثروں کی تعداد بڑھ کر 90.50 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ اس دوران 49,715 مریض صحتیاب ہوئے ہیں

۔2022 میں پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نئی عمارت میں ہوگا

 نئی دہلی// پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد اگلے ماہ ہونے اور آزادی کی 75 ویں سال گرہ کے بعد 2022 کا سرمائی اجلاس کا انعقاد نئی عمارت میں ہونے کا امکان ہے ۔لوک سبھا صدر اوم برلا نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے لئے کام شروع ہوچکا ہے ۔تعمیراتی کام میں اس بات کا پورا دھیان رکھا جائے گا کہ فضا اور صوتی آلودگی نہ ہو اور نہ ہی حالیہ عمارت میں پارلیمنٹ کی کارروائی یا انتظامیہ کام کاج میں رخنہ پڑے ۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2022 تک یہ نیا پارلیمنٹ ہاؤس بن کر تیار ہوجائے گا اور آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ کا اجلاس نئی عمارت سے چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی سنگ بنیاد کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ سنگ بنیاد دسمبر میں ہی ہوجائے گا۔مسٹر برلا نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ تقریبات کے انعقاد کے لئے زیادہ موث

۔320 کروڑ کی لاگت سے 28 فوڈ پروسیسنگ یونٹس کے پروجیکٹوں کی منظوری

 نئی دہلی// حکومت نے 320.33کروڑ روپے کے پروجیکٹ کوسٹ سے بنائی جانے والی 28 فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو منظوری دی ہے ۔دس ریاستوں میں منظور شدہ ان پروجیکٹوں سے 10 ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملے گا۔ ان میں شمال مشرقی ہندوستان کے چھ منصوبے بھی شامل ہیں۔ ہفتہ کے روز فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کی زیرصدارت منعقدہ میٹنگ میں فوڈ پروسیسنگ یونٹوں کو منظوری دی گئی۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز رامشور تیلی بھی موجود تھے ۔ منصوبوں کے پروموٹرس نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ حصہ لیا۔ فوڈ پروسیسنگ یونٹوں کے قیام کے لیے پردھان منتری کسان سنپدا یوجناکے تحت تین مئی 2017 کو فوڈ پروسیسنگ اور تحفظ کی صلاحیت پیدا کرنے / توسیع اسکیم کومنظورکیا گیا تھا۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد پروسیسنگ اور تحفظ کی صلاحیتوں کی تعمیر اورموجودہ فوڈ پروسیسنگ یونٹس کی جدت طرازی/

امیت شاہ کاشاندار استقبال ، چنئی پہنچے

چنئی //بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آئندہ چار پانچ مہینوں کے دوران ہونے والے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کے دو روزہ دورے پر ہفتہ کو یہاں پہنچے۔مسٹر شاہ کی حکمت عملی کو حال ہی میں ختم ہونے والے بہار انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی کامیابی میں بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ تمل ناڈو میں اس کامیابی کو دہرانے کے ارادے سے ، بی جے پی مسٹر شاہ کے دورے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنا اور انتخابات میں اپنا نشان چھوڑنا بہت اہم سمجھتی ہے۔مسٹر شاہ کی آمد پر ، ریاست کے وزیر اعلی اور حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے کے شریک کنوینر ای کے پلاینی سوامی ، نائب وزیر اعلی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کنوینر اے پنیرسلوم اور سینئر وزرا کے علاوہ ریاستی بی جے پی صدر ایل مورگن ، پارٹی کے سینئر رہنما ایل گنیشن اور پارٹی انچارج سی ٹی روی نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ریاست

ریاست کے دیگر حصوں میں لوکل ٹرین چلانے کی حکومت نے اجازت دی

 کلکتہ//کالی پوجا سے قبل کلکتہ شہر اور مضافات میں لوکل ٹرین سروس شروع ہونے کے بعد اب مغربی بنگال حکومت نے ریاست کے دوسرے حصوں میں بھی لوکل ٹرین چلانے کی اجازت دیدی ہے۔اس سے قبل مغربی بنگال حکومت نے کلکتہ و مضافات میں لوکل ٹرین چلانے کی اجازت دی تھی۔مگر دوسرے حصوں میں لوکل ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دئیے جائے کی وجہ سے مقامی لوگ ناراض تھے۔عوامی ناراضگی کے پیش نظر اب بنگال حکومت نے ریلوے کو خط لکھ کر دیگر علاقوں میں لوکل ٹرین چلانے کی اجازت دی ہے۔تاہم ، ریلوے کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی تک کلیئرنس موصول نہیں ہوئیہیں۔اس وقت مرشدآباد۔بردوان ، برداون۔صاحب گنج۔ٹٹو کٹوا۔عظیم گنج کے درمیان لوکل ٹرین نہیں چل رہی ہے۔بہرام پور کے رکن پارلیمنٹ ادھیر چودھری نے وزیر ریلوے کو خط لکھ کر لوکل ٹرین چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔کانگریس کے ایم ایل اے ملٹن راشد نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر ضلع ب

ملک میں کورونا کے 46232 تازہ کیس ،متاثرین کی تعداد 90.50 لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی// ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے سرگرم معاملوں میں پھر سے کمی آئی ہے اور سرگرم معاملوں کی شرح کم ہوکر 4.85 فیصد پر آگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملوں میں 4047 کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد کم ہوکر 4,39,747 رہ گئی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے سرگرم معاملوں میں مسلسل کم آرہی تھی لیکن جمعہ کو اس تعداد میں 491 کا اضافہ ہوا تھا۔ اس دوران ملک میں کورونا کے معاملے 90.50 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں لیکن اطمینان کی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد آگئی ہے۔ وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کی وزارت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 46232 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثروں کی تعداد بڑھ کر 90.50 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 49,715 مریض صحتیاب ہوئے ہیں

ملک میں کورونامعاملات90لاکھ سے متجاوز

 نئی دہلی// ملک میں کورونا کیسز90 لاکھ سے متجاوز ہو گئے ہیں حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ریکوری شرح بڑھ کر 93.60 فیصد ہو گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کووِڈ۔19 کے 45,882 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 90.04 لاکھ ہو گئی ہے ۔ فعال کیسز میں 491 کا اضافہ ہونے کے بعد یہ تعداد 4,43,794 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 44,807 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 84.28 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ دریں اثناء مزید 584 مریضوں کی موت ہونے کے بعد ہلاکتوں کے اعداد و شمار 1,32,162 ہو گئے ہیں۔ملک میں فعال کیسز کی شرح 4.93 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.47 ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں اترپردیش میں سب سے زیادہ 803 فعال کیسز سامنے آئے ، اس کی بہ نسب

گجرات حکومت کا ’یو ٹرن‘

حمدآباد//ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں کورونا کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں، جن میں گجرات بھی شامل ہے۔ گجرات حکومت نے کورونا سے پیدا مشکل حالات کے پیش نظر اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر یو-ٹرن لے لیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے ریاست کی معاشی راجدھانی احمد آباد میں رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے جمعرات کی شب تعلیمی اداروں سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ اسکول و کالج کو پھر سے کھولنے کے فیصلے کو ’ملتوی‘ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دیوالی تہوار کے بعد خصوصی طور پر احمد آباد میں کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے ب ڑھے ہیں۔ لہٰذا حکومت نے 11 نومبر کو صلاح و مشورہ کر کے 23 نومبر کو اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو پھر سے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں ہدایات بھی جاری کر دی تھی۔وزیر تعلیم بھوپندر سنگھ چوڈاساما

ہندوستان۔بھوٹان کے درمیان روپے کارڈ پروجیکٹ کا دوسرا مرحلہ شروع

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی اور بھوٹان کے وزیر اعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ نے آج دونوں ملکوں کے مابین اہم روپے پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے روپے پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ورچول ذریعے سے کیا اور اسے دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کی علامت قرار دیا۔ اس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کی شروعات کے بعد بھوٹان کے نیشنل بینک کی جانب سے جاری کیے گئے روپے کارڈ سے بھوٹان کے شہری ہندوستان میں کسی بھی طرح کی ادائیگی کر سکیں گے ۔ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں ہندوستانی بینکوں کی جانب سے جاری کیے گئے روپے کارڈ سے بھوٹان میں ادائیگی کی سہولت کا آغاز کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے کی شروعات مسٹر مودی کی گذشتہ برس اگست میں بھوٹان دورے کے دوران کی گئی تھی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ اب بھوٹان کے شہری اپنے ملک میں روپے کارڈ سے ہندوستان میں ایک لاکھ سے زائد اے ٹی ایم اور 20 لاکھ سے زائد پوائ

غریب لوگوں کے لئے بینک سے رقم نکالنا بھی دشوار:راہل

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی پالیسی سے عام آدمی پریشان ہے اور غریبوں کا واحد سہارا بینک سے منریگا کی رقم نکالنا بھی دوبھر ہوگیا ہے ۔مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ "پہلے تغلقی لاک ڈاؤن لگایا، کروڑوں مزدوروں کو سڑک پر لایا۔ پھر ان کا واحد سہارا بینک سے منریگا کا پیسہ نکالنا بھی دوبھر کردیا۔ صرف باتوں کی ہے مودی سرکار- کچل رہی ہے غریبوں کے ادھیکار"۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منریگا مزدوروں کو اپنی روز مرہ کی مزدوری کے پیسے نکالنے کے لیے بینکوں کا چکر لگانا پڑتا ہے ۔یو این آئی  

ملک میں کورونا وائرس کے45882 نئے کیس، تعداد 90 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کورونا کیس90 لاکھ سے متجاوز ہو گئے ہیں حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ریکوری شرح بڑھ کر 93.60 فیصد ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کووِڈ۔19 کے 45,882 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 90.04 لاکھ ہو گئی ہے۔  

یو پی میں باراتیوں سے بھری گاڑی ٹرک سے ٹکرائی ، 14 ہلاک

پرتاپ گڑھ// اترپردیش کے پرتاپ گڑھ کے مانیک پور علاقے میں ایک ٹرک سے گاڑی ٹکراگئی جس میں سوار 14 باراتیوں کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ گذشتہ رات دیش راج انارہ گاو¿ں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 14 افراد کی موت ہوگئی۔ یہ سب باراتی تھے جو نواب گنج کے علاقے شیخ پور گاو¿ں میں شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی کو زبردست نقصان پہنچا اور مرنے والے افراد اس میں پھنس کے رہ گئے۔ لاشوں کو گیس کٹر کی مدد سے نکالا گیا ہے۔  

مسلسل دوسرے دن بھی کورونامعاملات میں اضافہ

نئی دہلی// ملک میں دوسرے دن بھی کورونا وائرس کے کیسز نئے بڑھنے کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد تقریباً 90 لاکھ ہو گئی حالانکہ نئے کیسز کے مقابلے میں صحتیاب ہونے و الے مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال کیسز کی شرح پانچ فیصد سے کم ہو گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کووِڈ۔19 کے 45,576 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 89.58 لاکھ ہو گئی ہے ۔ اسی دوران 48,493 مریض صحتیاب ہوئے جس سے فعال کیسز 3502 کم ہو کر 4.43 لاکھ ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 83.83 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ دریں اثناء مزید 585 مریضوں کی موت ہونے کے بعد ہلاکتوں کے اعداد و شمار 1,31,578 ہو گئے ہیں۔ملک میں فعال کیسز کی شرح 4.95 فیصد اور صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 93.58 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.47 فیصد ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں م