تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس ایکٹیو کیسوں کی شرح کم ہو کر دو فیصد

نئی دہلی// ملک میں کورونا وبا کے خلاف ٹیکہ کاری مہم ہفتے کے روز شروع ہو گئی ہے ، جبکہ کووڈ -19 کو شکست دے رہے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹو کسیز کی شرح محض دو فیصد رہ گئی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد 200 سے کم رہی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 3006 مراکز میں ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہے۔ مرکزی برائے وزارت صحت کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15158نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی دوران16977 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 79 ہزار 715 ہو گئی اورشفایابی کی شرح بڑھ کر 96.56 فیصد ہوگئی۔ ا

وزیراعظم مودی کے ہاتھوں کورونا مخالف ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کووڈ 19 کے خلاف ہفتہ کو ملک گیر سطح پر کورونا ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح کیا۔  مودی نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا ،”آج کے دن کا پورے ملک کو بے صبری سے انتظار رہا ہے۔ کتنے مہینے سے ملک کے ہر گھر میں بچے،بوڑھوں اور جوانوں کی زبان پر یہی سوال تھا کہ کورونا کی ویکسین کب آئے گی“۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ویکسین غیر ملکی ویکسینوں کے مقابلے میںکہیں زیادہ سستی ہیں اور ان کا استعمال اتنا ہی آسان ہے۔  واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس کے پہلے معاملے کی تصدیق کے ایک سال بعد بھارت میں آج کورونا ویکسین فرنٹ لائن میں کام کر رہے لوگوں کو دی جائے گی۔ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔  

کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین 9ویں دور کی بات چیت بے نتیجہ

 نئی دہلی// تین نئے زراعتی قوانین پر احتجاج کرنے والے کسانوں اور حکومت کے مابین جمعہ کے روز ہونے والی 9 ویں دور کی بات چیت بھی تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہی اب نئے زراعتی قوانین پر کسانوں کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور 19 جنوری کو 12 بجے منعقد ہوگا۔مظاہرین کسانوں کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات میں مرکزي وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، ریلوے کے وزیر مسٹر پیوش گوئل اور تجارت کے وزير مملکت مسٹر سوم پرکاش نے حصہ لیا، جس میں 40 کسان تنظیموں کے نمائندے حاضر ہوئے۔ذرائع کے مطابق کسان لیڈران نئے متنازعہ قوانین کی منسوخی کے اپنے اصل مطالبے پر قائم رہے اور قوانین میں ترمیم کرنے سے متعلق حکومت کی پیشکش کو مسترد کردیا۔یو این آئی    

راہل نے شہریوں سے ’کسان ادھیکار‘ مہم سے جڑنے کی اپیل کی

 نئی دہلی//  سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے ’اسپیک اپ فارکسان ادھیکار‘ مہم سے جڑنے کے لئے لوگوں سے اپیل کرتےہوئے کہا ہے کہ کسان دہلی کی سرحدوں پر اپنے حقوق کے لئے لڑائی لڑ رہے ہیں اور ملک کے شہریوں کوان کے حق کی لڑائی سے جڑنا چاہئے مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ملک کے کسان اپنے حقوق کے لئے مودی حکومت کے خلاف ستیہ گرہ کر رہے ہیں ۔ آج پورا ہندوستان کسانوں پر مظالم اور پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے ۔ آپ کو بھی جڑیں اور اس ستیہ گرہ کا حصہ بنیں‘‘۔اواضح رہے کہ کانگریس آج ملک بھر میں ’کسان ادھیکار دیوس ‘ منارہی ہے اور ریاستوں کے دارالحکومت میں اس کے کارکنان تینوں زراعی قوانین کو واپس لینے کے لئے سرکار پر دباؤ بنانے کے لئے راج بھونوں کا گھیراؤ کر رہے ہیں ۔کانگریس نے بھی اپنے آفیشل ہینڈل پردہلی کی س

مودی کیوڑیا کے لیے آٹھ ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے

نئی دہلی//وزیراعلیٰ نریندر مودی ملک کے مختلف حصوں سے گجرات کے کیوڑیا جانے والی آٹھ ٹرینوں کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔یہ ٹرین کیوڑیا واقع سردار ولبھ بھائی پٹیل کی ’اسٹیچو آف یونٹی‘ تک سیاحوں کے حسین سفر کے لیے چلائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ گجرات میں ریلوے سیکٹر سے متعلق کئی دیگر پروجیکٹس کا بھی افتتاح کریں گے۔ گجرات کے وزیراعلیٰ اور مرکزی وزیر ریل بھی اس پروگرام میں موجود ہوں گے۔ان پروجیکٹس میں دابھوئی-چندوڑ برانڈ گیج لائن، چندوڑ-کیوڑیا نئی براڈ گیج لائن، پرتاپ نگر-کیوڑیا بجلی لائن بطور اہم شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دابھوئی، چندوڑ اور کیوڑیا میں نئے اسٹیشن عمارتوں کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔  

سی اے اے کیخلاف مظاہروں کی ویڈیو کیلئے درخواست ناقابل سماعت :دہلی پولیس

نئی دہلی//دہلی پولیس نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ میں جے این یو کی طالبہ  اور پنجراتوڑ گروپ کی کارکن کی جانب سے ویڈیو فراہم کرانے کی درخواست کے معاملے میں عجیب و غریب موقف سامنے رکھا گیا ہے۔ دراصل شمالی مشرقی دہلی میں فسادات کی ملزم دیوانگانا کلیتا کے شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہروں کی ویڈیو کی نقل مانگ کی گئی تھی جس کے جواب میں دہلی پولیس نے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ یہ عرضی قابل سماعت نہیں ہے۔دہلی پولیس کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایس بی راجو نے یہ موقف اختیار کیا۔ انہوں نے جسٹس سریش کیت کے سامنے درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں کا سوال اٹھایا۔ انہوں نے ایسا کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں کہا کہ عرضی قابل سماعت نہیں ہے۔جس پر عدالت کی جانب سے دہلی پولیس سے ایک ہفتہ میں حلف نامہ داخل کرنے کے لئے کہا ہے کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے ا