تازہ ترین

راجوری میں جنوبی کشمیر کے 3جنگجو گرفتار

راجوری+ترال // راجوری ضلع میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین جنگجوئوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ ایک لاکھ روپے نقدی بھی بر آمد کر لی گئی ۔ سنیچراعلیٰ صبح فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے مشتر کہ طور پر ایک خصوصی کارورائی کے دوران تین جنگجوئوں کی گرفتار ی عمل میں لائی ۔ گرفتار کئے گئے جنگجوئوں کی شناخت راہل بشیر ساکن پلوامہ، عامر جان ساکن پلوامہ اور حافظ یونس ساکن شوپیان کے طور پرہوئی ہے۔ پولیس نے ان سے2اے کے 56، 6اے کے میگزین، دو چائنیز پستول، چار گرینیڈ، دو پاؤچ اور ایک لاکھ روپے نقدی برآمد کی ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 492/20 درج کیا گیا۔ادھرپولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ سر حد پار سے ڈورن کے ذریعے عسکریت پسندوں تک اسلحہ پہنچانے کیلئے نئی ک

بانہال میں آگ کی ہولناک واردات ،2 درجن سے زیادہ دکان خاکستر

سرینگر//ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں کم سے کم28دکان اور ایک رہائشی مکان خاکستر میں تبدیل ہوگئے۔یہ واقعہ تحصیل بانہال کے کھاری مارکیٹ میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق آدھی رات کو آگ پُر اسرار طور نمودار ہوکر پورے مارکیٹ میں آناً فاناًپھیل گئی۔ آگ پر قابو پانے کیلئے مقامی لوگ اور متعلقہ عملہ جائے واردات پر پہنچ گئے لیکن وہ آگ کو قابو نہیں کر پائے۔ اس واردات میں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ آگ سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔  

راجوری ضلع میں تین مشتبہ جنگجو گرفتار: پولیس

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے ضلع راجوری میں تین مشتبہ جنگجوﺅں کو گرفتار کرکے اُن کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔ اطلاعات میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایک جنگجو مخالف آپریشن کے دوران فورسز اور پولیس نے راجور قصبہ میں مشترکہ طور تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔  گرفتار شدگان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے  

بالاکوٹ میں شدید گولہ باری

مینڈھر// مینڈھر پونچھ کے بالاکوٹ علاقے میں لائن آف کنٹرول کے اطراف  میںبھاری گولہ باری سے متعدد رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ جمعرات کی صبح تقریباً پونے سات بجے پاکستانی فوج نے بالاکوٹ میں حد متارکہ اور قریبی علاقوں پر فائرنگ اور شلنگ کی جس دوران بالاکوٹ ،سندوٹ،سوالہ، ڈبی، بالاکوٹ فارورڈ ، بسونی ، پنجنی علاقوں میں زبردست خوف وہراس پیداہوا۔حکام نے بتایا’’پاک فوج نے علاقے میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے طویل فاصلے پر 120 ملی میٹر کے مارٹر گولے بھی استعمال کئے‘‘۔  پاکستانی فوج کی طرف سے داغا گیا ایک مارٹر گولہ آرمی چوکی کے قریب پھٹنے سے فوج کااہلکار زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔علاقے میں گولہ باری سے دس کے قریب ڈھانچوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بالاکوٹ فارورڈ میں چار کچے مکانات کو

امشی پورہ شوپیاں انکائونٹر کی ہلاکتیں

 راجوری //رواں برس کے جولائی ماہ میں شوپیاں میں ہوئے مبینہ فرضی انکائونٹر اور راجوری کے 3نوجوانوں کی مشکوک گمشدگی و ہلاکت کے سلسلہ میں لواحقین پر مشتمل ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر خان سے ملا قات کی ۔وفد میں شامل اراکین نے نوجوانوں کی مبینہ جعلی انکائونٹر میں کی گئی ہلاکت کیساتھ منسلک پورا واقعہ کے بارے میں مشیر کو آگاہ کیا ۔وفد میں رشتہ داروں کیساتھ ساتھ علاقہ کے سرپنچ اعجاز احمد ودیگران بھی شامل تھے ۔سرپنچ نے بتایا کہ واقعہ کے سلسلہ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کو پوری جانکاری فراہم کی گئی جبکہ انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ فرضی انکائونٹر میں ہلاک ہوئے نوجوانوں کے ڈی این اے کی رپورٹ کو جلدازجلد سامنے لایا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ تینوں نوجوان بے گناہ تھے اور وہ وادی میں محنت مزدوری کیلئے گئے ہوئے تھے ۔مشیر نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ مذکورہ معاملہ پہلے سے ہی ل

مغل شاہراہ پر ٹنل تعمیر کی جائے :ظفر منہاس

 سرینگر//اپنی پارٹی نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے حکومت ِ ہند پرزور دیا ہے کہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں اور ذیلی خطوں کے مابین سڑک رابطوں کو بحال کیاجائے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مغل شاہراہ پر ’ٹنل ‘کی تعمیر کے لئے ضروری لوازمات مکمل کے عمل میں تیزی لائی پربھی زور دیا ہے ، جس کا مقصد سال بھر بلاخلل آمدورفت کے لئے سرینگر جموں شاہراہ کا متبادل فراہم کرنا ہے۔ سرینگر دفتر میں شوپیان سے آئے اپنی پارٹی ورکروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منہاس نے کہاکہ مغل شاہراہ خطہ پیر پنچال کی عوام کے لئے شہ ِ رگ کی حیثیت رکھتی ہے جنہیں بصورت دیگر گرمائی راجدھانی سرینگر تک پہنچنے میں کئی قسم کی دقتوںکا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا’’ خطہ پیر پنچال کے اضلاع پونچھ اور راجوری کی عوام کے ساتھ ساتھ اِس طرف وادی خاص طور سے شوپیان میں رہنے والے لوگوں کوتاریخی مغل شاہراہ پر پبلک ٹریفک پر

پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جموں میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل دویندر آنند نے بتایا کہ پونچھ کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں ایل او سی پر جمعرات کی صبح قریب پونے سات بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور فائرنگ شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوان حملوں کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔  

راجوری میں ایل او سی پر پاکستانی فائرنگ سے فوجی اہلکار ہلاک

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گذشتہ شام ہونے والی گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نائیک انیش تھامس کے بطور ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی شام ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے میں ایک فوجی میجر اور ایک فوجی جوان زخمی ہوئے تھے جنہیں اکھنور میں قائم ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دویندر آنند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندر بنی سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی شام پاکستانی فوج نے بلا اشتعال گولہ باری کی جس کے نتیجے میں شدید طور پر زخمی ہونے والا نائیک انیش تھامس زخموں کی تاب نہ لا کر موت کی آغوش میں چلا گیا۔  

راجوری ضلع میں ریچھ کے حملے میں چار افراد زخمی

سرینگر//ضلع راجوری کے درہال علاقے میں بدھ کو ریچھ کے حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے چوکیان گاوں میں پیش آیا۔ زخمی افراد کی شناخت محمد شبیر ولد محمد امین ،محمد شیرین ولد قیصر محمد، نیاز اللہ ولد محمد نصیب ساکنان چوکیان اور محمد اقبال ولد لال دین ساکن سمبلی درہال کے طور ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کھیتوں میں کام کررہے تھے جب ایک ریچھ نمودار ہوکر ان پر حملہ آور ہوا۔ بعد ازاں ریچھ نزدیکی جنگل کی طرف بھاگ گیا ۔  زخمیوں کو درہال کے اسپتال میںپہنچایا گیا ہے۔  

راجوری حد متارکہ پر گولہ باری

راجوری//ضلع راجوری کے علاقے سندر بنی مالہ میں پاکستانی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری سے ایک افسر سمیت تین فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔عہدیداروں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے سندر بانی سیکٹر کے مالہ ، مہادیو اور مینکا کے علاقوں میں حد متارکہ پر فائرنگ اور گولہ باری کی جس دوران بھارتی فوج کی متعدد اگلی چوکیوں کونشانہ بنایاگیا۔انہوں نے بتایاکہ اس کا بھارتی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔عہدیداروں نے بتایا’’فائرنگ سے ایک میجر ، ایک صوبیدار اور فوج کا ایک رائفل مین زخمی ہوگیا‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی فوجیوں کو فوج کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا۔  

منکوٹ میں گولہ باری کا تبادلہ | سرحد پار بچی لقمہ اجل، 4 زخمی

مینڈھر//ہندوپاک افواج کے درمیان اتوار کو بھی کرشنا گھاٹی سیکٹر کے منکوٹ علاقے میں فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیونندر آنند نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے اتوار کی شام سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی جس دوران پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی کے ساتھ چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر سے گولہ باری کی گئی‘‘۔انہوں نے بتایا’’ہندوستانی فوج مناسب جوابی کارروائی کررہی ہے‘‘۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ علاقے میں شدید گولہ باری جاری ہے۔ادھرپاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کی شہری آبادی کوبھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے  تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹر میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بڈوری گاؤں ڈیرہ صاحب زادیاں کی

مینڈھر پونچھ میں باپ بیٹی اسلحہ سمیت گرفتار

مینڈھر//سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک ماڈیول کا پردہ چاک کرنے کا دعویٰ کیا جس میں باپ بیٹی کو گرفتار کیاگیاہے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔سرکاری پریس نوٹ میں ضلع پونچھ کی پولیس نے بتایا کہ فوج کی مصدقہ اطلاعات پرمشترکہ ا?پریشن کیاگیا جس دوران یہ کامیابی ملی۔بیان کے مطابق’’ تخریبی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے اسلحہ ، گولہ بارود ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر مواد برآمد ہواہے ‘‘۔پولیس نے بتایا کہ دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہواہے۔ان کے خلاف پولیس تھانہ مینڈھر میںایف آئی آر 217/2020 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ بالائے ورکروں کی تحویل سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے جن میں چی

راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک باردوی دھماکہ، آفیسر سمیت2فوجی اہلکار زخمی

سرینگر//ضلع راجوری میں جمعہ کو کنٹرول لائن کے نزدیک ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی میجر سمیت دو فوجی زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نوشیرا سیکٹر میں فوج کی ایک گشتی پارٹی اچانک زیر زمین باردی سرنگ کی زد میں آگئی۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق یہ دھماکہ نوشیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن کے نزدیک ڈھابا کھوری علاقے میں ہوا۔ اس دھماکے میں فوج کا میجر ورن کھجوریہ اور صوبیدار اشور سنگھ زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کمانڈ اسپتال اُدھمپور پہنچایا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔  

پونچھ میں بھارت کی اگلی چوکیوں پر پاکستان کی فائرنگ

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ جموں میں مقیم ایک دفاعی ترجمان کرنل دویندر آنند نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پرآج صبح قریب ساڑھے آٹھ بجے پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا” بھر پور “جواب دیا۔  

راجوری میں حد متارکہ پر دھماکہ

راجوری/سمت بھارگو/جمعہ کی سہ پہر ضلع راجوری میں حد متارکہ پر ہونے والے دھماکے میں ایک فوجی افسر اور ایک اہلکار زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو دوپہر کے وقت نوشہرہ سیکٹر کے علاقے رملی دارا علاقے میں اگلی چوکیوں پر فوج کی گشتی ٹیم معمول کی ڈیوٹی پر تھی کہ دھماکہ ہوا۔ذرائع نے بتایا’’دھماکے میں ایک میجر اور فوج کا اہلکار زخمی ہوئے اور دونوں کو مقامی طبی امداد کے مرکز میں منتقل کیا گیا جہاں سے بعد ازاں خصوصی علاج کے لئے انہیں کمانڈ ہسپتال بھیج دیا گیا‘‘۔دریں اثناء بھارتی فوج نے جمعرات کوپونچھ ضلع کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے اور بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا الزام لگایاہے۔جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیونندر آنند نے بتایا کہ جمعرات کی صبح سواپانچ بجے پاک فوج نے مینڈھر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گول

خطہ پیر پنچال میں کورونا کا نیا ریکارڈ

راجوری//خطہ پیر پنچال میں کورونا وائرس میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔جہاں جمعرات کو راجوری ضلع میں بہتر معاملات ریکارڈ ہوئے وہیں پونچھ ضلع میں اٹھہتر نئے معاملات سامنے آئے۔ ضلع راجوری میں مرنے والوں کی تعداد چودہ ہوگئی اورجمعرات کو ایک تاجر کی موت ہوگئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ راجوری قصبہ سے تعلق رکھنے والے 60 سال کے ایک تاجر کو صحت بگڑ جانے پر راجوری ہسپتال لایا گیا جہاں اس کاکورونا ٹیسٹ مثبت ہوا جس کے بعد اسے آئیسو لیشن وارڈ منتقل کیاگیاجہاں زیادہ طبیعت بگڑ جانے پراسے جمعرات کی صبح 3 بجے جی ایم سی جموں ریفر کردیا گیا لیکن وہ فوت ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ متوفی کی میت کو صبح کے وقت راجوری منتقل کیا گیا اور صرف چار افراد نے ڈیوٹی مجسٹریٹ اور پولیس افسران کی موجودگی میں آخری رسومات میں شرکت کی۔مذکورہ تاجر راجوری قصبہ کے وسط میں عبداللہ پل کے قریب گوجر منڈی کے علاقے میں اپنی دکان چلا رہا تھا

پونچھ میں کراس ایل او سی گولہ باری، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ اور دگوار سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کو ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر صبح قریب ساڑھے پانچ بجے جبکہ دگوار سیکٹر میں قریب بارہ بجے دن پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں سیکٹروں میں تعینات بھارتی فوج نے حملوں کا” بھر پور اور مناسب“ جواب دیا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

ڈی سی آفس پونچھ کے15ملازمین کورونا میں مبتلا، دفتر بند

سرینگر//پونچھ میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کو منگل کے روز اُس وقت بند کیا گیا جب اس میں تعینات15ملازمین کورونا وائرس میں مبتلاءپائے گئے۔ ضلع کمشنر پونچھ راہل یادو نے اس سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ دفتر کے15ملازمین کورونا مثبت ظاہر ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا”دفتر کو سینی ٹائز کیا جائے گا اور رابطہ میں آنے والے لوگوں کا پھر سے ٹیسٹ کرایا جائے گا“۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگلے کچھ دنوں تک ڈی سی آفس جانے سے پرہیز کریں اور مجبوری کی صورت میں حکام کے ساتھ فون پر رابطہ کریں۔ یاد رہے کہ دفتر ہٰذا کو دو ہفتے قبل بھی اسی طرح عام لوگوں کیلئے بند کیا گیا تھا جن وہاں کچھ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئے تھے۔  

راجوری ضلع میں24گھنٹوں کے دوران3کورونا ہلاکتیں

سرینگر// حکام نے منگل کے روز کہا کہ ضلع راجوری میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران تین افراد کورونا وائرس میں مبتلاءہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں درہال علاقے کا رہنے والا ایک75سالہ شہری شامل ہے جو گذشتہ رات کے دوران انتقال کرگیا۔ اس کے علاوہ پنگائی تحصیل تھنہ منڈی کی ایک بزرگ خاتون بھی مرنے والوں میں شامل ہے جو سکمز صورہ میں زیر علاج تھی۔ نوشیرا علاقے کا ایک40سالہ شہری بھی کورونا سے مرنے والوں میں شامل ہے جو پوسٹل محکمہ میں تعینات تھا۔  

ضلع راجوری میں نیشنل کانفرنس لیڈر کی کورونا وائرس سے موت

جموں// نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور سابق رکن اسمبلی رچھ پال سنگھ کی پیر کی صبح کوروناوائرس سے موت واقع ہوئی۔ رچھ پال سنگھ ضلع راجوری کے حلقہ انتخاب کالاکوٹ کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔  نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”آج صبح میرے ایک سینئر ساتھی اور سابق ایم ایل اے کالاکوٹ راجوری رچھ پال سنگھ کی کورونا سے موت واقع ہوئی“۔ رچھ پال سیالسوئی کالا کوٹ کا رہنے والا اور انہوں نے کاکا کوٹ اسمبلی حلقے سے کئی بار نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔