تازہ ترین

راجوری میں ایل او سی پر پاکستانی فائر نگ سے بی ایس ایف افسر ہلاک

جموں// جموں و کشمیر میں ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر منگل کے روز پاکستانی فوج کے ایک سنائپر فائر سے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوا۔ بی ایس ایف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ضلع راجوری میں ایل او سی پر منگل کے روز پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں بی ایس ایف کا ایک سب انسپکٹر ہلاک ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ مہلوک افسر نے پاکستانی حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے کئی ساتھیوں کی جانیں بچائیں۔  

ڈی ڈی سی انتخابات :اُدھمپور میں تازہ شادی شدہ جوڑا شادی کے لباس میں ہی پولنگ بوتھ پر پہنچا

سری نگر// جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے کے ایک دور افتادہ گاو¿ں ہلجارہ میں منگل کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں ایک 135 سالہ شخص نے ووٹ ڈالا۔ ادھر سرحدی ضلع کپوارہ میں بھی سردی کے باوجود 105 سالہ بزرگ نے پولنگ بوتھ پر پہنچ کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ صوبہ جموں کے ضلع اُدھمپور کے پنچھاری علاقے میں ایک تازہ شادی شدہ جوڑا شادی کے لباس میں ہی پولنگ بوتھ پر پہنچا اور ووٹ ڈالا۔  

ڈی ڈی سی انتخابات :اُدھمپور میں تازہ شادی شدہ جوڑا شادی کے لباس میں ہی پولنگ بوتھ پر پہنچا

سری نگر// جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے کے ایک دور افتادہ گاو¿ں ہلجارہ میں منگل کے روز ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں ایک 135 سالہ شخص نے ووٹ ڈالا۔ ادھر سرحدی ضلع کپوارہ میں بھی سردی کے باوجود 105 سالہ بزرگ نے پولنگ بوتھ پر پہنچ کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ صوبہ جموں کے ضلع اُدھمپور کے پنچھاری علاقے میں ایک تازہ شادی شدہ جوڑا شادی کے لباس میں ہی پولنگ بوتھ پر پہنچا اور ووٹ ڈالا۔  

راجوری میں ایل او سی پر آر پار گولہ باری

سری نگر// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فی الوقت کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر کے بابا کھوری علاقے میں ایل او سی پر منگل کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ کئی گولے بابا کھوری علاقے کی متصل بستوں میں بھی جا گرے جس سے علاقے میں خوف ودہشت پھیل گیا۔  

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور تناؤ

پونچھ// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پیر کی صبح آٹھ بجے حدِ متارکہ پر پاکستانی لڑاکا طیارے کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی۔دفائی ذرائع کے مطابق پونچھ سیکٹر میںنور کوٹ علاقہ میں حدِ متارکہ پر فضا میں دھویں کی ایک لکیر دیکھی گئی جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ یہ پاکستانی جیٹ ہے۔انہوں نے بتایا "یہ معلوم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے کہ یہ کس طرح کا جیٹ تھا۔ ادھر قصبہ پونچھ میں بھی عوام نے جیٹ کی نقل و حرکت محسوس کی جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے لوگوں پر خوف وہراس پھیل گیا۔ادھرسرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پیر کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کے شدید تبادلہ ہوا۔ شاہپور کرنی سیکٹر میں گولہ باری کی وجہ سے لوگوں پر خوف و حراص چھا گیا دریں اثنا کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہ ہوئی ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر شاہ

مغل روڑ سے برف ہٹائی گئی

مینڈھر//خطہ ء پیر پنجال کی واحد تاریخی مغل شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ وادی کشمیرکو خطہ ء پیر پنجال سے ملانے والی واحد مغل شاہراہ برف باری کی وجہ سے کئی دنوں سے بند رہی ۔ شاہراہ سے برف ہٹانے کیلئے میکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے برف ہٹانے  کا کام بہت تاخیر سے کیا گیا اور محکمہ نے دون دن کے اندر برف ہٹانے کا کام پیر گلی تک مکمل کردیا البتہ گاڑیوں کی آمدورفت شروع نہیں کی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ بدھ سے غالباً یکطرفہ ٹریفک بحال کیا جائیگا۔    

ضلع ترقیاتی کونسل انتخاب

راجوری//ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کے پہلے مرحلے کی کامیاب پولنگ کے بعد دوسرے مرحلے کی پولنگ آج راجوری اور پونچھ نشستوں پرسخت ترین حفاظتی بندوبست میں ہوگی۔پونچھ میں ووٹنگ دوسرے مرحلے میں سرنکوٹ اولڈ’اے‘ اور سرنکوٹ اولد’بی‘ میں ہوگی جبکہ راجوری میں یہ موگلاکانسٹی چیونسی میں ہوگی۔ڈپٹی کمشنرراجوری محمدنذیرشیخ نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ووٹنگ موگلا نشست پر ہوگی جس میں دورافتادہ علاقے کوٹ چرول،نارلابامبی اور میتھیانی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کیلئے ساٹھ پولنگ مراکزبنائے گئے ہیں اورپولنگ پارٹیاں بھی اپنے مقامات کی طرف روانہ کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کا عمل پرامن طور مکمل کرانے کیلئے حفاظت کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔اسی طرح پونچھ کے ڈپٹی کمشنر راہل یادو نے کہا کہ ایک پیشگی پولنگ پارٹی اتوار کوروانہ ہوئی جبکہ دیگر 76پارٹیاں سوموار کو روانہ کی گئیں۔ انہوں نے