تازہ ترین

جہیز کی نمائش کے بجائے وراثت کی صحیح تقسیم کوممکن بنانے پرزور

تھنہ منڈی//جمعہ کے موقع پر امام و خطیب مرکزی جامع مسجد تھنہ منڈی مولانا عبدالرحیم ضیائی قاسمی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ مسلم سماج اپنے عائلی و خاندانی نظام کو دین کی روشنی میں مستحکم کرے اور نکاح کو آسان کرے اور شادیوں میں جہیز کی جھوٹی نمائش سے پرہیز کرے چونکہ آج بلاضرورت فقط برداری و سماجی رسم و رواج اور مال و زر کے دکھاوے و اظہار کیلئے شادی مشکل سے مشکل ہوگئی جس کے نتیجے میں زناکاری بدکاری عام ہوتی جارہی ہے، اس بیراہ روی کے جرم میں ہم سب شریک ہیں علاوہ ازیں جہیز کے حقیر مطالبے جو بچی کے والدین کیلئے مستقل عذاب کی شکل اختیار کر چکا ہے خدا را ہم اب تقریروں تحریروں مکالموں کے بجائے خانہ خدا میں اپنے رب کو گواہ بناکر اعلان کریں کہ ہم جہیز کے لین دین کو عملی طور پر قطعا بند کریں گے اور نکاح و شادی کو سادگی کے ساتھ مساجد میں کریں گے اور حسب سہولت ولیمہ مسنونہ ہی کریں گے اس م

آتشزدگی میں مکان اور گائوخانہ خاکستر،مویشی زندہ جھلس گئے

راجوری// راجوری کے اگریتی گاؤں میں جمعہ کی سہ پہر کو آگ لگنے کے واقعے میں دو مویشی زندہ جل گئے جبکہ لاکھوں مالیت کی املا ک سمیت مکاان اور گائو خانہ خاکستر ہوگئے۔عہدیداروں نے بتایا کہ رام پال ولد سیتا رام سکنہ اگریتی گاؤں کے مویشی خانہ اور گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس میں پورا ڈھانچہ تباہ ہوگیا۔عہدیداروں نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں دو گائیں زندہ جل گئیں جبکہ فرنیچر سمیت گھریلو سامان راکھ ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ فائر فائٹنگ آپریشن میں دو فائر ٹینڈراستعمال کئے گئے لیکن آگ کے شعلوں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔  

مغل شاہراہ کی بحالی اب زیادہ دور نہیں

سرنکوٹ//پیر پنچال خطہ کو وادی ٔ کشمیر سے جوڑنے والی تاریخی مغل شاہراہ کی بحالی اب زیادہ دور نہیں ہے کیونکہ حکام نے ایک ہفتہ کے اندر اندر برف ہٹانے کا عمل شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔خیال رہے کہ یہ شاہراہ گزشتہ پانچ ماہ سے بند پڑی ہے اور عوامی سطح پر مسلسل مطالبہ کیاجارہا ہے کہ اس کو بحال کیاجائے۔ سرنکوٹ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مغل شاہراہ کو جلدبحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو کشمیرآنے جانے میں آسانی ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغل شاہراہ سے برف ہٹانے کا عمل شروع کیا جائے تاکہ راجوری پونچھ کے کئی لوگوں کو ان کے گھر میں پڑے مریضوں کے لئے دوائیاں سرینگر جیسے ہسپتالوں سے لانے میں آسانی ہوسکے۔ ان کہنا تھا کہ مغل شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے راجوری پونچھ کے لوگ بڑے مایوس ہوتے ہیں اور گورنر انتظامیہ کو خاص توجہ دے کر شاہراہ پر کام جلد شروع کروانا چائے۔ رابطہ کرنے پر ایگزیکٹیوانجینئر مغل روڈڈویژن

اقبال نگر تا پوٹھ لور تک جموں پونچھ شاہراہ کا حال بے حال

سرنکوٹ/ بختیار حسین/ سرنکوٹ قصبہ کے اقبال نگر تا پوٹھ لور تک جموں پونچھ شاہراہ کا حال بے حال ہے جس میں حاص طور پر اقبال نگر کے مقام پر محکمہ گریف کی لاپرواہی کی وجہ سے سڑک کی حالت خراب ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ تین ماہ سے زائد عرصہ گرز گیا ہے لیکن محکمہ کبھی کھڈوں میں تبدیل ہوئی سڑک پر کبھی پتھر ڈمپ کر دیتے ہیں اور کبھی سڑک کے کھڈوں میں بڑے بڑے کنکرے   ڈال دیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دو کلو میٹر کے آس پاس سڑک پر پڑا تارکول بھی کھڈوں میں تبدیل ہو چکا ہے۔ متعلقہ محکمہ غیر میعاری اور غیر سنجیدگی سے کام لے رہا ہے جس کا نقصان براہ راست سرنکوٹ کے لوگوں کو اٹھانا پر رہا ہے۔ انھوں نے محکمہ گریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جان بوجھ کر لاپرواہی کر رہا ہے جس کا نوٹس ضلع انتظامیہ نے نہیں لیا۔

تھنہ منڈی میں بینر اور اشتہاراٹ ہٹانے کی مہم تیز

 تھنہ منڈی//ضلع ترقیاتی کمشنرراجوری کی ہدیت پرتھنہ منڈی میں غیر قانونی طور نصب بینروں اور اشتہارات کو ہٹانے کی مہم چلائی گئی۔  سب ڈویڑن مجسٹریٹ تھنہ منڈی ڈاکٹرذاکرحسین نیچئیرمین مونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمدمیر،ایس ڈی پی او تھنہ منڈی سجادخان کے ہمراہ قصبہ کادورہ کیا۔ اس دورے کے دوران بجلی کے کھمبوںو دیواروں و دیگر سرکاری جگہوں سے غیرقانونی طور نصب اشتہارات کوہٹانے کی مہم چلائی گئی۔ یہ مہم غزالی مارکیٹ سے شروع ہو کر مین قصبہ سے ہوتے ہوئے وکاس پل پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران مختلف دیواروں،بجلی کے کھمبوں ودیگرجگہوں پر لگے تمام اشتہارات کواکھاڑاگیا۔ ایس ڈی ایم نے میڈیا کوبتایاکہ ضلع ترقیاتی کمشنرکی ہدایت پریہ مہم چلائی جارہی ہے ۔انہوں نے تمام دوکانداروں و کارو باری لوگوں کوایسے اشتہارات لگانے سے پرہیزکرنیکی تلقین کی اور کہا کہ اگر کوئی بھی شخص اسکی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو

پونچھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری

پونچھ// شہر پونچھ میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹ پر ایکشن لیتے ہو ئے محکمہ میونسپل کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر افسران کی ٹیم تشکیل دی ہے جنھیں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جن پر عمل کرتے ہوئے پونچھ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے فٹ پاتھوں سے تمام تجاوزات ہٹائے گئے۔ اس سلسلہ میں دوسرے روز بھی افسران کا آپریشن جاری رہا اور مختلف مقامات پر غیر قانونی پارکنگ کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کو بھی ہٹا یا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عا ئد کئے گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کونسل پونچھ نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے انھیں تمام بازاروں میں فٹ پاتھوں سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور اس پر کڑی نظر رکھنے کی بھی

صرف2ڈاکٹر تعینات،الٹراسائونڈ مشین ٹھپ،ٹیسٹوں کی سہولت ندارد

تھنہ منڈی// پرائمری ہیلتھ سینٹر تھنہ منڈی کی صحت بہت حد تک خراب ہوچکی ہے ۔ہسپتال کا طبی نظام تقریباً مفلوج ہوچکا ہے کیونکہ ہسپتال میں ڈاکٹروںکی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ہسپتال میں صرف2ڈاکٹر تعینات ہیں جبکہ این آر ایچ ایم کے تحت ڈاکٹروںکی چاروں اسامیاں خالی پڑی ہیں۔90ہزار سے زائد آبادی والے سب ڈویڑن تھنہ منڈی، جو کہ 33 گاؤں اور 35 پنچائتوں پر مشتمل ہے، کیلئے یہ طبی مرکز مذاق بن چکا ہے۔چیئر مین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر و دیگر لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ تھنہ منڈی ہسپتال ، مرکزی ہسپتال کا درجہ رکھتا ہے، کا درجہ نہ بڑھانا اور اسطرح ڈاکٹروں کی اسامیاں خالی رکھنا افسوسناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں پر الٹرا ساؤنڈ مشین تو موجود ہے مگر اسکو چلانے والا کوئی نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ اسی طرح ایکسرے مشین بھی پرانے طرز کی ہے جس میں کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا۔انہوںنے الزام لگایا کہ ہسپتال

مینڈھر میں پانی کی نکاسی کا نظام ابتر

مینڈھر//قصبہ مینڈھر میں پانی کی نکاسی کا نظام بہت ہی خراب ہے جس وجہ سے آئے روز دکانداروں اور عام لوگوں کو مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔بیوپار منڈل جنرل سیکریٹری خورشید احمد،فیاض خان و دیگران کاکہناہے کہ قصبہ کا ڈرینیج نظام اس قدر خراب ہے کہ اس کی حالت کو بیان نہیں کیاجاسکتا۔ان کاکہناہے کہ یاتوقصبہ کو میونسپلٹی کادرجہ دیاجائے یاپھر صفائی ستھرائی اور نکاسی کے نظام میں بہتری لائی جائے نہیں تو وہ احتجاج کاراستہ اختیا رکریں گے۔انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی اور پانی کی نکاسی کے نام پر ہر سال محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے اڈہ بولی لگائی جاتی ہے لیکن نکاسی کا نظام دن بدن خراب بنتاجارہاہے اور ساری گندگی نالیوں میں پھینک دی جاتی ہے جس وجہ سے بارش ہونے پر سارا پانی دکانوں اور مکانوں کے اندر چلاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ بارش میں بھی ان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوااور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی لیکن انتظامی

مینڈھر میں ٹریفک جام روز کا معمول،عوام کا جینا دوبھر

مینڈھر//مینڈھر قصبہ میں ٹریفک جام کا معمول بن چکاہے جس کی وجہ سے ہر خاص وعام کو متاثر ہوناپڑتاہے۔اس جام سے جہاں طلباوقت پر سکو ل نہیں پہنچ پاتے وہیں ملازمین بھی درماندہ ہوکر رہ جاتے ہیں جبکہ روزانہ کئی مریضوں کو بھی وقت پر ہسپتال نہیں پہنچایاجاسکتا اور ان کی حالت مزید خراب ہوجاتی ہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ پولیس بے بس اور ٹریفک عملہ بھی اس صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکاہے۔ان کاکہناہے کہ ملازم ،سکولی طلبااور یہاں تک کہ مریضوں کو بھی گھنٹوں جام میں درماندہ رہناپڑتاہے اور روزانہ کئی گھنٹے ضائع ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کئی مریضوں کو فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے جو جام میں پھنسے رہتے ہیں جس ان کی زندگیوں کوخطرہ لاحق ہوجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی صورتحال سے نجات دلائی جائے اور اگر پولیس اور ٹریفک عملہ چاہے تو اس معاملے پر ایک دن میں قابو پایاجاسکتاہے لیکن ایسا لگتاہے کہ کوئی بھی سنج

تنظیمی سیاست سے اوپر اٹھ کر عوامی مسائل حل کرنے کی ضرورت

منڈی//تنظیمی سیاست سے اوپر اٹھ کر عوامی مسایل کو اس وقت حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ ممبر اسمبلی پونچھ اور پی ڈی پی کے سابقہ لیڈر شاہ محمد تانترے اور بلاک چیئر پرسن منڈی شمیم احمد گنائی نے منڈی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شاہ محمد تانترے نے کہا کہ سرکار اور ضلع انتظامیہ پونچھ کو چاہیے کہ وہ تحصیل منڈی میں رکے پڑے ترقیاتی کاموں کو جلد دوبارہ شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ تین برس قبل سرکار کی جانب سے منڈی میں ڈگری کالج کا اعلان کیا گیا تھا مگر تب سے لیکر اب تک کالج کی عمارت کا تعمیری کا شروع نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے راجپورہ علاقہ میں کالج کی عمارت کے لیے جگہ کا تعین کیا تھا جو کہ ہر لحاظ سے کالج کیلئے بہتر ہے ،اسلئے جلد از جلد کالج کی عمارت کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ منڈی ڈبل لین پل،منڈی چنڈک سڑک، چنڈک پونچھ

ڈپٹی کمشنر پونچھ کا منڈی اور بائیلہ میں عوامی دربار

منڈی//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے تحصیل منڈی کے علاقہ بائیلہ اور منڈی خاص میں عوامی دربار منعقد کر کے عوامی مسایل کی جانکاری حاصل کی۔ اس موقعہ پر تحصیل کمپلیکس منڈی میںہفتہ وار عوامی ازالہ کیمپ کی صدارت کی۔ بلاک چیئرپرسن منڈی شمیم احمد گنائی نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہر ہفتہ منڈی میں عوامی ازالہ کیمپ منعقد کیے جاتے ہیں جس کے نتایج آنے بھی لازمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کو چاہیے کہ پہلے ہفتے اس دربار میں جو بھی عوامی مسائل ہیں کم سے کم دوسرے ہفتے تک ان مسایل میں سے 50%مسایل حل ہوئے ہونے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ورنہ ان عوامی درباروںکومنعقد کرنے کا کوئی بھی فایدہ نہیں ہے ۔بعد دوپہر اسی طرح کا ایک عوامی دربار بائیلہ آران میں منعقد کیا گیا جس میں بائیلہ کی عوام کے ساتھ ساتھ مختلف محکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی۔ دربار میں عوام نے علاقہ میں بہتر سڑک روابط

ڈی سی راجوری کاڈگری کالج ڈونگی کی مجوزہ سائٹ کا دورہ

 راجوری//ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجوری راجیش کے شاون نے بدھ کے روز ڈونگی بلاک کے سسالکوٹ علاقے کا دورہ کیا جہاں گورنمنٹ ڈگری کالج ڈونگی کے لئے عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ڈی ڈی سی کے ہمراہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس چندن کوہلی بھی تھے ۔متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر نے بتایا کہ اس منصوبے کو تخمینے کے لئے 36 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے کی انتظامی منظوری ملنے کے بعد اس منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونگی بلاک کے مقامی افراد کے ایک گروپ نے ڈی ڈی سی کو آگاہ کیا تھا کہ کالج کی عمارت نہ ملنے کی وجہ سے کالج کے طلباء کی کلاسز جی جی ایچ ایس ڈونگی میں چل رہی ہیں اور جی ڈی سی پر فوری طور پر کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کلاسوں کو نئی کالج کی عمارت میں منتقل کیا جاسکے۔بعد ازاں ڈی ڈی سی نے ایس ایس پی کے ساتھ مل کر گرین ڈرائیو کے تحت سرول کے ہائر اسکول کیری

راجوری میں فوجی اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش بر آمد

سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ راجوری قصبہ میں ایک فوجی کیمپ کے اندر ایک فوجی اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش بر آمد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ فوجی اہلکار راجوری کے گردان علاقے میں قائم ایک فوجی کیمپ میں تعینات تھا۔ پولیس نے فوجی کی لاش کو تحویل میں لیکر اس کی طبی جانچ شروع کی ہے۔ لاش پر گولیوں کے کئی نشان تھے اور اس کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

سواڑی بھگیالہ کوٹ میں سڑک کی کٹائی

 کوٹرنکہ // کوٹر نکہ کے پنچایت حلقہ سواڑی بھگیالہ کوٹ میں منگل کی صبح زمین کھسکنے کی وجہ سے لوگوں میں خوف دہشت کا ماحول پیدا ہوگیااور 9کنبوںکو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا۔مقامی صدام حسین چوہدری نے بتایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی ناقص کار کردگی کی وجہ سے حبی گالہ سے مراسی موڑ تک 7 کلو میٹر سڑک پر دو سال قبل کٹائی ہوئی تھی تا ہم سڑک کے گردو نواح میں حفاظتی باندھ و کلوٹ اور نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے منگل کی صبح  نو کنبے گھر سے بے گھر ہوئے انہوں نے کہا کہ عبدالرشید ولد جمادین و الطاف حسین کا رہایشی مکان دھنس گیا اور نو رہایشی مکان خطرہ کی زد میں ہیں۔ سٹیشن ہائوس آفیسرکنڈی حبیب پٹھان نے بتایا کہ کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا اور نو کنبوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا گیا۔  

جلداسمبلی انتخابات کرائے جائیں

بدھل(راجوری) //اپنی پارٹی نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی نے جلد اسمبلی انتخابات کرانے اور جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھل کے گاؤں ترگانی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ذوالفقار علی نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی حکومت میں کوئی نمائندگی نہیں جوکہ عوامی نمائندگان کو اعتماد میں لئے بغیر کام کر رہی ہے۔ بیروکریسی کے آمرانہ رویہ سے عوامی نمائندگان اور عوام اُکتا چکی ہے۔ انہوں نے کہا’’حکومت اور اِس کی پالیسیوں کے تئیں لوگوں میں اعلیحدگی پن کا احساس ہے، یہ صورتحال جموں وکشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات کرانے کا تقاضا کر رہی ہے تاکہ موجودہ انتظامی نظام کو منتخبہ حکومت کے ساتھ تبدیل کیاجائے‘‘۔ انہوں نے مزید کہاکہ ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہیں ۔ کاموں کی تاخیر کے حوالہ سے حکام میں کوئی جوابدہی نہیں نتیجہ کے طور عوام کو متاثر ہونا پڑت

گائوں کنویاں میں پانی کا نکاسی سسٹم خستہ

پونچھ// قصبہ پونچھ کے ملحقہ گائوں کنویاں میں بارشوں کے دوران نکاس آب درست نہ ہونے کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے جہاں لوگوں کو عبور و مرورمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہی پانی اور گندی لوگوں کے گھروں دکانوں اور وہاں پانی سپلائی کرنیوالے محکمہ پی ایچ ای کے ٹینک کے اندر چلا جاتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے جہاں خشک موسم میں پانی ٹھہرا رہتا ہے وہی بارشوں کے دوران سیلاب کی شکل اختیار کر دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ سے گزارشوں کے باوجود ڈرنیج سسٹم نہیں درست نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینڈھر پونچھ سڑک کی خستہ حالت ہے ، جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں جو بارشوں کے دوران جھیل کا منظر پیش کرتے ہیںاورمسافروں وٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے

پونچھ میں سینکڑو ں ہینڈ پمپ ناکارہ

مینڈھر//مینڈھر اور ضلع پونچھ کے مختلف علاقہ جات میں سینکڑوں کی تعداد میں ہینڈ پمپ ناکارہ بنے ہوئے ہیں جس سے نہ صرف عوام کو پانی کے بحران کاسامناہے بلکہ محکمہ کی طرف سے خرچ کئے گئے لاکھوں روپے بھی ضائع ہورہے ہیں۔کئی لوگوں نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ موسم میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے جارہی ہے اور اگر ان خراب پڑے ہینڈ پمپوں کو ٹھیک نہ کیاگیاتو بحرانی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر سال موسم گرما میں پانی کی ہاہاکار مچی ہوتی ہے اور لوگوں اور خواتین کو کئی کئی کلو میٹر دور سے پانی لاناپڑتاہے لیکن متعلقہ حکام خواب غفلت میں سورہے ہیں جن سے یہ خراب پڑے ہینڈ پمپ ٹھیک بھی نہیں ہورہے۔ان کاکہناہے کہ لاکھوں روپے خرچ کرکے حکام نے یہ ہینڈ پمپ بنائے تھے جنہیں ایسے ہی چھوڑ دیاگیاہے جس سے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ پایا۔ان کاکہناہے کہ جب ان کی مرمت کیلئے حکام سے رجوع کیاجائے

مزید خبرں

دیگوار تا نور کوٹ سڑک کی تعمیری کام سست روی کا شکار، عوام برہم حسین محتشم پونچھ//ضلع پونچھ کے سرحدی گائوں نور کوٹ کی عوام دور جدید میں بھی کئی طرح کی پریشانیوں سے دوچار ہیں ۔عرصہ دراز تک مطالبہ کرنے کے بعد دیگوار تا نور کوٹ سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا جو نہایت سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کا رابطہ سڑک کا خواب ادھورا ہے۔ اس سلسلہ کو لیکر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر کا کام کئی سال قبل شروع کیا گیا تاہم اسے پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا رہا ہے جس سے عوام کو عبور و مرور میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران سے سڑک کی تعمیرات جلد سے جلد مکمل کرنے کی اپیل کی تاکہ یہاں کی عوام کو درپیش مسائیل سے نجات مل سکے ۔   ہائر سیکنڈری سکول اودھن کا ٹیچر ہوسٹل سکول گرائونڈ میں تعمیر کرنے

اشتہار ات، بینروں کی غیر قانونی تنصیب | ڈی سی راجوری نے ہٹانے کے احکامات صادر کئے

راجوری//ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے شاہرئوں ، عوامی سڑکوں اور پیدل چلنے والے راستوں پر کھمبوں اور فریموں والے تمام غیر مجاز اشتہاری بورڈ ، محراب ، ہورڈنگز ، پلے کارڈز اور بینر ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے میں یہ سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔ غیر قانونی بینرز ، ہورڈنگز اور پوسٹر جیسے اشتہارات کی غیر مجاز غیر منطقی اور غیر معقول ڈسپلے شہر کو خوبصورت بنانے میں سب سے بڑی پریشانی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا "میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ بجلی کے ہر کھمبے ، دیوار اور ہر انچ جگہ ان ہورڈنگز سے بھر گئی ہے"۔وہ لوگ جو ہورڈنگز / بینرز / پلے کارڈز لگا رہے ہیں انہیں یہ سمجھنا چاہئے کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں بھی برابر کے اسٹیک ہولڈر ہیں اور شہر کو ڈیفاکس کرکے اس کو عام کرنا مناسب نہیں ہے۔راجوری کے عوام نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو بے حد سراہا ہے اور شہر

بالاکوٹ کو علیحدہ اسمبلی حلقہ بنایاجائے،عوام کا مطالبہ

مینڈھر//سرحدی تحصیل بالاکوٹ کے عوام نے مانگ کی ہے کہ اس علاقے کو ایک علیحدہ اسمبلی حلقہ بنایاجائے۔مقامی لوگوں نے کہاکہ اس وقت بالاکوٹ میں سترہ پنچایتیں ہیں اور یہ وسیع علاقہ پر محیط ہے۔ان کاکہناتھاکہ مینڈھر حلقہ میں نوے ہزار سے زائد ووٹ ہیں اور بالاکوٹ کی آبادی بھی لگ بھگ پچاس ہزار ہے۔انہوں نے کہاکہ حد بندی کمیشن قائم کیاگیاہے جس کو نئے حلقے بنانے کا کام سونپاگیاہے لیکن اس میں بالاکوٹ کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیاجاناچاہئے اور اس علاقے کو الگ سے اسمبلی حلقہ بنایاجائے کیونکہ آج تک اس کی ترقی نہیں ہوسکی ہے اور سرحد پر واقع ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام نے صرف مشکلات اور مصائب ہی برداشت کئے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ بالاکوٹ علیحدہ اسمبلی کیلئے مستحق بھی ہے اور 1965سے قبل یہ ایک تحصیل ہواکرتی تھی جسے پھرسال 2014میں دوبارہ سے تحصیل کادرجہ دیاگیا۔مقامی سیاسی و سماجی کارکنان کاکہناہے کہ سرحد