تازہ ترین

مغل روڈاور ڈیرہ گلی سڑک بند | متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر

راجوری//مغل روڈ کے ساتھ ساتھ ڈیرہ گلی سڑک پر بھی گاڑیوں کی نقل و حرکت بدھ کے روز چوتھے دن بھی بند رہی ۔عہدیداروں نے بتایا کہ اتوار کی صبح سے ہی راجوری اور پونچھ اضلاع کی تمام اونچی پہاڑیوں پر برف باری کا سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہاجس کی وجہ سے بند پڑی مغل روڈ اور دیرہ گلی روڈ کو نہیں کھولاجاسکا۔ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو نے کہا کہ چندی مڑھ کے آگے مغل روڈ بند ہے اور بھاری برفباری ہورہی ہے۔ڈپٹی کمشنر پونچھ نے بتایا’’مغل روڈ ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند ہے اور بفلیاز سے تھنہ منڈی راجوری کے راستے دیرہ گلی روڈ بھی بند ہے‘‘۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منڈی تحصیل ہیڈ کوارٹر سے لورن تک سڑک منگل کی سہ پہر ٹریفک کے لئے بحال کردی گئی تاہم وہ پھر سے بند ہوگئی ہے اوراب بحالی کاعمل جمعرات کی صبح شروع ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا’’برف باری کے ساتھ ساتھ سڑک پر پھسلن کی