تازہ ترین

بھاٹہ دھوڑیاں انکائو نٹر ،زیر حراست جنگجو ہلاک | فائرنگ میں3سیکورٹی اہلکار زخمی ،تلاشی مسلسل جاری

مینڈھر //مینڈھر کے بھاٹہ دھوڑیاں جنگلا ت میں جاری انکائونٹر نے ایک ڈرمائی صورت اختیار کرلی ہے جس کے دوران ایک زیر حراست ملی ٹینٹ لقمہ اجل جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 3اہلکار زخمی ہو گئے ۔انکائونٹر کے دسویں روز تلاشی مہم کے دوران موقعہ پر لیا گیا ایک زیر حراست ملی ٹینٹ ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ میں تین مزید فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ہلاک ہوئے ملی ٹینٹ کی شناخت ضیا مصطفیٰ سکنہ رولاکوٹ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے طورپر ہوئی ہے جبکہ مذکورہ ملی ٹینٹ کو 2003میں گرفتار کیا گیا تھا ۔سرکاری ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بھاٹہ دھوڑیاں کے ناڑ کس علاقہ میں شروع ہوئے انکائونٹر میں ہوئی ہلاکتوں کے بعد پولیس کی جانب سے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 107/2021درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ زر دفعا ت 302،307،120بی آئی پی سی اور 7/25/26آرمی ایکٹ کے تحت شروع کئے گئے مقدمے کی تح

بھمبر گلی ۔جڑانوالی گلی شاہراہ کا حصہ 10دنوں سے بند

مینڈھر //بھاٹہ دھوڑیاں انکائونٹر کے چلتے جموں وپونچھ شاہراہ بھمبر گلی تا جڑانوالی گلی حصہ گزشتہ 10دنوں سے مسلسل بند ہے تاہم اس کی بحالی کیلئے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔بھاٹہ دھوڑیاں اور طوطا گلی کے درمیانی جنگلا ت میں شروع ہو ئے انکائونٹر کے بعد سے ہی جموں پونچھ شاہراہ کے بھمبر گلی تا جڑانوالی گلی حصے کو بند کر دیا گیا جبکہ شاہراہ 144-Aپر سفر کرنے والے لوگوں کو اب مینڈھر تا پونچھ اور مینڈھر تا جڑانوالی گلی سرنکوٹ سفر کرنا پڑرہا ہے ۔اس کے علاوہ جموں پونچھ شاہراہ کے مذکورہ حصے کے دیہات گنجان آباد ہیں جبکہ عام لوگوں کو ہسپتالوں کیساتھ ساتھ دیگر علاقو ں میں کام کاج کے سلسلہ میں بھی کئی کلو میٹر کا اضافی سفرکرنا پڑرہا ہے ۔ٹر ک ڈرائیوروں کے مطابق بھمبر گلی مینڈھر تا پونچھ سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے اس پر ما لبر دار گاڑیوں کا سفر کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے جبکہ اس مشکل سفر کے

مغل شاہراہ پر دوسرے روز بھی ٹریفک بند رہی | بحالی کیلئے سرنکوٹ کی جانب سے برف ہٹالی گئی

سرنکوٹ//جموں وکشمیر کے پہاڑی سلسلے میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ہوئی برفباری کی وجہ سے مغل شاہراہ دوسرے روز بھی مسلسل بند رہی جبکہ میکینکل شعبہ کی جانب سے شاہراہ کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق موسم میں آئی تبدیلی کی وجہ سے خطہ پیر پنچال میں جہاں بارشیں و برفباری ہوئی ہے وہائیں سردی لہر بھی شروع ہو گئی ہے ۔خطہ پیر پنچال کو وادی کیساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ پیر گلی و ملحقہ علاقوں کیساتھ ساتھ پوشانہ وغیرہ میں ہوئی موسم کی پہلی برفباری کی وجہ سے سنیچر سے ہی گاڑیوں کی آمد ورفت بند ہے۔مغل شاہراہ کی بحالی کا کام کرنے والی امیکینکل ایجنسی کے ایک آفیسر نے بتایا کہ شاہراہ کی بحالی اور برف ہٹانے کیلئے مشینری کو روانہ کردیا گیا تھا جبکہ سرنکو ٹ کی جانب سے پیر گلی تک برف کو ہٹالیا گیا ہے جبکہ شوپیاں کی جانب سے ابھی تک برف نہیں ہٹائی جاسکی ۔انہوں ن

سرنکوٹ قصبہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت

سرنکوٹ// قصبہ سرنکوٹ کے چاروں اطراف پانی کے قدرتی وسائل موجود ہونے کے باوجود قصبہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ملازمین کو انتہائی درجہ کی لاپرواہی کی وجہ سے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سرنکوٹ میں قدرتی چشموں کیساتھ ساتھ صاف پانی کے بہترین وسائل ہیں لیکن اس کے باوجود محکمہ کی جانب سے پانی سپلائی کے سلسلہ میں کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جل شکتی کی طرف سے بازار میںپائپ لائن نصب کی گئی ہے تاہم اس کے باوجود بھی قصبہ کی عوام کو پانی دستیاب نہیں ہو رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی ایک واٹر سپلائی سکیم کی موٹر خراب پڑی ہوئی ہے تاہم محکمہ اس کی مرمت کیلئے لاپرواہی کا مظاہر ہ کررہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ کئی دنوں سے مکینوں کو شد

منڈی سڑک حادثہ ،1شخص لقمہ اجل | 2زخمی ،علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل

منڈی //پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں 1شخص ہلاک جبکہ دیگر 2زخمی ہو گئے ہیں ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ منڈی کے سوجیاں سے جھمبر کناری جا رہا ایک ٹریکٹر انتہائی تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک گہر ی کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو زخمی ہو گئے ہیں ۔ان زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے منڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی مرحم پٹی کے بعد شدید زخمی ایک شخص کو ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کر دیا گیا ۔مرنے والے کی شناخت شیراز احمد ولد مشتاق احمد سکنہ چھمبر کناری کے طورپر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت سجاد احمد ولد غلام رسول اور محمد عارف ولد عبدالرشید کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔  

گھمبیر مغلاں میں سیرت النبی ؐ کانفرنس

 تھنہ منڈی //مرکزی جامع مسجد گھمبیر مغلاں سے متصل دارالعلوم حنفیہ اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اور روح پرور سیرت نبیؐ کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے علمائے کرام اور عاشقان رسولؐ نے حضور پرنور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مسجد کے امام و خطیب مولانا حافظ محمد سجاد کی نگرانی میں ہونے والے اس عظیم الشان اجلاس کی صدارت دارالعلوم حنفیہ اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے سرپرست حاجی محمد گلزار نے کی جبکہ اس بابرکت مجلس میں مرکزی جامع مسجد راجدھانی کے امام و خطیب مولانا حافظ عبدالمجید مہمان خصوصی تھے۔ جنھوں نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف گوشوں پر ایمان افروز بیان کیا۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حب رسول ایمان کی شرط ہے اس کے بغیر کوئی مومن ہو ہی نہیں سکتا ہے۔ لہٰذا محب

پونچھ میں نعتیہ مشاعرے کا اہتمام ،متعدددانشوروں کی شرکت

پونچھ//ولادت باسعادت رسول آخرالزمان حضرت محمد مصطفیٰ (ص)، میلاد صادق آل محمد (ع) اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مسجد اہلبیت علیہ السلام پونچھ میں ایک عظیم الشان طرح نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ اس مشاعرے میں پونچھ ضلع کے نامور شعراء، دانشوروں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس محفل نامور گوجری، پہاڑی اور اردو شاعر نظیر حسین شاکر، پروفیسر مجاہد مغل، سید عظمت جعفری، محتشم احتشام، اکبر علی بانڈے، عشرت بٹ، شاہد رضا شاہدصفوی نے شرکت کی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کرار حسین جعفری نے کہا کہ یہ ہفتہ عید میلاد رسول (ص) کا ہفتہ ہیجسے دنیا کے مسلمان ہفتہ وحدت کے طور پر مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے آج سے سالہا سال پہلے اس ہفتہ کو ہفتہ وحدت کے طور پر منانے کی اپیل کی تھی تاکہ پورے عالم کے مسلمانان رنگ و مذہب کی تفریق مٹا کر ظلم، جہل اور دشمنوں کے مقابلے میں مضبوط دیوار بن جائیں۔ انہوں ن

اپنے حقوق کیلئے لڑنا ہمارا کام

اپنے حقوق کیلئے لڑنا ہمارا کام  ہندوپاک میںمذاکرات اور بہتر تعلقات ضروری:ڈاکٹر فاروق  جاوید اقبال  مینڈھر //ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تمام معاملات پر بات چیت اور بہتر تعلقات خطہ میں امن و امان اور تعمیر و ترقی کی ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل کانفرنس صدر اور سابقہ ریاستی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خطہ پیر پنچال کے دورے کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ دونوں پڑوسی ممالک کو چاہئے کہ وہ امن کو بحال رکھنے کیلئے آپسی اشتراک سے کام کریں ۔خطہ پیر پنچال کے دورے کے دوران مینڈھر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے این سی صدر نے کہاکہ  ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستی اور اچھے تعلقات کے سوا کوئی راستہ نہیں’’ ہم لوگ بھی اسی صورت میں عزت اور امن و سکون کیساتھ زندگی بسر کرسکتے ہیں۔ دفعہ370اور35اے کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے ڈا

تازہ ترین