تازہ ترین

بھٹہ دھوریاں میں فائرنگ

مینڈھر // سرحد ی ضلع مینڈھر کے بھٹہ دھوریاں جنگلاتی علاقے میں جمعہ کو9ویں روز ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس دوران جنگجوئوں کی جانب سے جنگل میں زیر زمین بچھائی گئی 2بارودی سرنگیں بر آمد کر کے ناکارہ بنائی گئیں۔اس دوران سیکورٹی فورسز کی تحویل میں ابھی بھی 2فوجی پورٹر، 4خواتین اور چار مرد ہیں جبکہ پہلے گرفتار کی گئی خاتون اور اسکے ایک بیٹے کو چھوڑ دیا گیا ہے۔جمعہ کو46گھنٹے کے بعد صبح آٹھ بجے طرفین کے درمیان زوردار فائرنگ ہوئی لیکن اسکے بعد رک رک کر دن کے گیارہ بجے تک گولیاں کا تبادلہ ہوتا رہا۔فائرنگ تھم جانے کے بعد تلاشی کارروائی شروع کی گئی جس کے دوران جنگلاتی علاقے میں دو بیگوں میں چھپائی گئیں دو بارودی سرنگیں بر آمد کر کے انہیں ناکارہ بنایا گیا۔یہ دونوں سرنگیں ایک ہی جگہ پر نصب کی گئی تھیں۔ادھر سیکورٹی فورسز نے کئی روز قبل گرفتار ایک خاتون اور اسکے تینوں بیٹوں میں سے ایک بیٹے

آٹھ دنوں سے ٹرک جموں پونچھ شاہراہ پر درماندہ

 راجوری //بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ میں چل رہے انکائونٹر کی وجہ سے بند ہوئی جموں پونچھ شاہراہ ٹرک ڈرائیوروں کیلئے پیچیدہ معاملہ بن گیا ہے ۔شاہراہ کو گزشتہ آٹھ دنوں سے کئی ٹرک درماندہ ہو ئے ہیں تاہم ڈرائیوروں کے پاس کھانے پینے کیساتھ ساتھ دیگر ضروری ساز و سامان بھی نہیں ہے ۔شاہراہ کو ساز و سامان سے بھری ہوئی کئی مالبردار گاڑیاں گزشتہ آٹھ دنوں سے کھڑی ہیں جبکہ ڈرائیور طبقہ نے انتظامیہ سے حفاظت کیساتھ شاہراہ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں پونچھ شاہراہ کو جڑانوالی گلی تا بھمبر گلی تک بھاٹہ دھوڑیاں انکائو نٹر کی وجہ سے مکمل بند رکھا گیا تھا جبکہ مذکورہ انکا ئونٹر گزشتہ ہفتے ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کے بعد شروع کیاگیا تھا جبکہ شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے کئی مالبردار گاڑیوں پھنسی ہوئی ہیں حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے پونچھ ضلع ہیڈ کوارٹر ج

مسافروں کیلئے ایڈوائزی جاری

راجوری //بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ میں چل رہے انکائونٹر کے چلتے بند ہو ئی جموں پونچھ شاہراہ کے بعد جموں وکشمیر پولیس نے مسافروں اور 24اکتوبر کو ہونے والی سیول سروسز امتحان کے امید واروں کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جموں پونچھ شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو متبادل راستے ختیار کر کے جموں و دیگر مقامات کی جانب سفر کرنا ہو گا ۔ایس ایس پی پونچھ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سیول سروس امتحان کے امید واروں کو پونچھ سے دیرہ گلی والے متبادل راستے کا استعمال کرنا چاہئے جبکہ اس کے علاوہ پونچھ ،جڑانوالی گلی تا ہرنی مینڈھر سے ہو کر جموں کی جانب سفر کرنا ہو گا ۔بیان میں آفیسر موصوف نے کہاکہ بھمبر گلی تا جڑانوالی گلی سڑک بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنا پڑے گا ۔  

بزرگ رحانی شخصیت کی تھنہ منڈی آمد

 تھنہ منڈی// ضلع راجوری کی تحصیل درہال کے سوکڑ سیداں کی علمی ، ادبی اور روحانی شخصیت پیر سید نثار حسین شاہ جو بابا نظام الدین نقشبندی مجددی لاروی علیہ الرحمہ کے خلیفہ مجاز اور سلسلہ نقشبندیہ کے مشہور ومعروف بزرگ ہیں،ان دنوں میں تھنہ منڈی آئے ہوئے ہیں۔موصوف خطہ پیر پنچال میں بالخصوص اور جموں و کشمیر میں بالعموم روحانیت کے علمبردار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا پورا خاندان لار شریف سے دلی عقیدت رکھتا ہے یہی وجہ تھی کہ میاں بشیر احمد نقشبندی لاروی پیر سید نثار حسین شاہ سے بے حد محبت رکھتے تھے۔ گذشتہ 10 ربیع الاول 1443ہجری کو علاقہ نیروجال تھنہ منڈی کی ایک عظیم درس گاہ دارالعلوم نظامیہ میں منعقد ہونے والے جلسہ میلاد النبی میں مفتی منظور رضا نعیمی صدر مفتی جماعت اہل سنت جموں و کشمیر کے خطاب نے حضرت کو بہت متاثر کیا اور مفتی کو انعام اور دعاؤں سے خوب نوازا۔ بعد ازاں مفتی موصوف نے پ

مختلف سڑک حادثات میں 1ہلاک ،2زخمی

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں ہوئے مختلف سڑک حادثات میں 1شخص لقمہ اجل جبکہ 2دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔سب ڈویژن کے کالابن علاقہ میں ایک مورتی کار زیر نمبرJK02W-0747 مینڈھر سے کالابن جاتے ہوئے ڈرائیور کے کنٹرو سے باہر ہو کر ایک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں کی شناخت محمد رمضان اور محمد جاوید کے طورپر ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بچائو کارروائی میں شرکت کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو ایک مقامی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں پر ان کی مرحم پٹی کی گئی ۔اسی طرح سب ڈویژن کے اچھاد علاقہ میں ایک سکوٹی زیر نمبرJK12A-2053کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے سکوٹی سوار شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی کی شناخت جاوید اقبال ولد منیر حسین سکنہ قصبہ پونچھ کے طورپر ہوئی ہے ۔زخمی کو مینڈھر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں پر اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔بعد ازاں زخمی کو انتہائی نازک حالت میں جی ایم سی را

فضل آباد ۔سید علیم غازی درگارہ چٹی بٹی سڑک تشنہ تکمیل

سرنکوٹ//سرنکوٹ کے فضل آباد تا سعید علیم غازی درگارہ چٹی بٹی جانے والی رابطہ سڑک گززشتہ 14برسوں سے مکمل نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے عام لوگوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے تعمیر اتی ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک کی کٹائی کا عمل 2007میں شروع کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد متعلقہ محکمہ کی جانے سے پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ نہ تو آمد ورفت کیلئے سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور نہ ہی نالیوں کا کوئی بندوبست کیا جارہا ہے ۔نالیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملحقہ علاقوں کا پانی نالوں کی صورت میں لوگوں کی زرعی زمینوں میں داخل ہو کر ان کی فصلیں تباہ کررہا ہے ۔مقامی معززین نے بتایا کہ سڑک کے ملحقہ علاقہ میں رہنے والے لوگوں کو محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تین کلو میٹر سڑک کو مکمل کرنے

تربیتی پروگرام بدھل میں منعقد کرنے کا مطالبہ

کوٹرنکہ //بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین بدھل شمیم اختر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سرپنچوں او ر پنچوں کیلئے منعقد ہونے والا تربیتی پروگرام بدھل میں ہی منعقد کیا جائے ۔بدھل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران موصوفہ نے آفیسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ منتخب پنچایتی اراکین کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ آفیسران اپنی من مرضی کیساتھ کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے پنچایتو ں کو اختیارات دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن زمینی سطح پر صورتحال اس کے برعکس ہے ۔انہوں نے شعبہ دیہات سدھار کے آفیسران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ پنچایتی اراکین کو دبانے کی کوششیں کررہے ہیں اور فیصلہ سازی میں پنچایتی اراکین کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے بدھل او ر خواص میں بھی تربیتی پروگرام منعقد کئے جاسکتے تھے تاہم ان کو زبردستی کوٹرنکہ منتقل کیا گیا ہے ۔انہوں ن

کلچرل اکیڈمی کا ڈسٹر کٹ جیل میں تمدنی پروگرام

پونچھ//جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویج راجوری پونچھ کی طرف سے سیکریٹری جے کے اے اے سی ایل راہول پانڈے (آئی اے ایس) کی نگرانی میں اور سپرنٹنڈنٹ جیل پونچھ کے تعاون سے تمدنی پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔اس موقعہ پر ایس ایس پی رجنی سہگل،ایڈیشنل سیکرٹری کلچرر اکیڈمی، سنجیو رانا، کلچرر افسر علمدار عدم اور ڈسٹرکٹ جیل پونچھ کے سینکڑوں قیدی اور بیلٹ فورس کے ملازمین، ممتاز شہری قمر لطیف، ریاض ہمدانی موجود رہے۔ اس دوران پونچھ کے معروف گلوکار خورشید راتھر، سنجے شرما ہارمونیم پلیئر، پریم پرکاش کھجوریہ طبلہ بجانے والے، نذیر حسین لوک گلوکار ، شبنم اختر اور پارٹی ، صادق احمدڈھولک پلیئر نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کئے۔پروگرام کے دوران کشمیری ، پہاڑی اور گوجری گیت پیش کیے گئے۔ اپنے استقبالیہ خطاب کے دوران ڈاکٹر علمدار آدم سپیشل آفیسر برائے ثقافتی سرگرمیاں راجوری پونچھ نے سپرناٹینڈنٹ

گورو رام داس کے یوم پیدائش پر تقریب کا اہتمام

پونچھ// گورو رام داس کے یوم پیدائش کے جشن کے سلسلے میں ضلع ہسپتال پونچھ کے قریب گردوارہ مہنت صاحب میں ایک تقریب رام داس جی سیوا سوسائٹی پونچھ کی جانب سے منعقد کی گئی۔ اس دوران شری اکھنڈ پاٹھ کیا گیا جس کے بعد ہزوری راگی گوردوارہ مہنت صاحب بھائی کلبیر سنگھ انجانہ ، بھائی رسمیت سنگھ، بھائی ہرچرن سنگھ ، بھائی سرتاج سنگھ ، جسبیر سنگھ ، بی بی چرنجیت کور نے گوربانی کیرتن کیا۔ اس موقع پر شری گرو رام داس جی سیوا سوسائٹی کے صدر دلجیت سنگھ نے گرو رامداس جی کی زندگی کی تاریخ اور خاص طور پر انسانیت اور سکھ مذہب کیلئے ان کی شراکت پر روشنی ڈالی۔ بلبیر سنگھ جنرل سکریٹری شری گرو رام داس جی سیوا سوسائٹی نے پروگرام کے دوران نظامت کے فرائض انجام دئے۔ ہیڈ گرانتی گوردوارہ مہنت صاحب بھائی سریندر سنگھ نے شری گرو رام داس جی کے یوم پیدائش سب کو مبارکباد دی۔اس موقع پر موجود دیگر افراد میں دلجیت سنگھ صدر ایس جی

جموں یونیورسٹی کے پونچھ کیمپس کی عمارت 13برس بعد بھی نامکمل

پونچھ// ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے مستقبل کو لیکر ضلع کے سیاسی رہنماؤں اور انتظامیہ کی سنجیدگی کا اندازہ13 برس  سے زیر تعمیرجموں یونیورسٹی پونچھ کیمپس کی عمارت کا حال دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے ۔اس عمارت کا سنگِ بنیاد 2008 میں مختلف سیاسی رہنماؤں نے رکھا مگر 13سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی یہ عمارت مکمل نہیں ہوئی اور مقامی طالب علموں کا پونچھ میں ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق 2008 سے اقتدار بدلنے کے ساتھ ساتھ جموں یونیورسٹی پونچھ کیمپس کا سنگ بنیاد بھی بدلتا گیا اور مختلف سیاسی رہنماؤں نے سنگ بنیاد رکھنے کے لئے پونچھ آنے کی زحمت بھی کی لیکن اس امر کے بعد عمارت کے کام کاج کو مکمل کرنے میں کسی نے زمینی سطح پر دلچسپی نہیں دکھائی اور متعدد وجوہات کے باعث اس یونیورسٹی کیمپس کے کام میں خلل پیدا ہوا جن میں سے سب سے بڑی د

مزید خبریں

لوہر الال میں میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے پروگرام منعقد  عظمیٰ یاسمین  تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کے لوہر الال علاقہ میں حافظ محمد نصیر الدین نقشبندی اور فارسٹر حاجی نثار حسین کی نگرانی میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان پروگرام ہوا جس میں علماء کرام اور عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نماز جمعہ سے قبل نامور عالم دین اور صدر مفتی جماعت اہلسنت جموں و کشمیر مفتی محمد منظور نعیمی نے کہا کہ آپ ؐ کی ذات سے کامل و حقیقی تعلق اور آپ کی تعلیمات و سنت کے مطابق زندگی گزارنا ایمان کا جز ہے اور ہمیں نسبتِ پیغمبر کی لاج رکھتے ہوئے سنتِ رسولؐ کو اپنانا ہوگا ۔مفتی موصوف نے اپنے سیرت رسولﷺ کی روشنی میں اس بات پر زور دیا کہ محبت رسول ایمان کا جزوِ لازم ہے ہم اپنے نبی ؐ کی محبت و اطاعت کو زندگی کا مشن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑوں کے احترام واکرام او