تازہ ترین

دونوں سرحدی اضلاع میں سیکورٹی ہائی الر ٹ

پونچھ +راجوری //مینڈھر سب ڈویژن کے بھاٹہ دھوڑیاں اور طوطا گلی جنگلات میں ہوئی تازہ جھڑپ کے بعد جہاں سیکورٹی فورسز نے پورے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے وہائیں مینڈھر سب ڈویژن کیساتھ ساتھ پونچھ اور راجوری اضلاع کی لگ بھگ سبھی رابطہ سڑکوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔اس دوران سیکورٹی فورسز نے بھمبر گلی ،مینڈھر ،سرنکوٹ ،تھنہ منڈی ودیگر ملحقہ علاقوں کے تمام داخلی و خارجی پوائنٹس پر اضافی سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ دونوں اضلاع میں تمام مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے خصوصی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔گزشتہ روز مینڈھر کی مختلف رابطہ سڑکوں پر سیکورٹی اہلکارو ں کی ایک بڑی تعداد نے مسافر و مالبردار گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری رکھا ۔شدت پسندانہ حملے کے بعد پونچھ قصبہ کے تمام داخلی راستوں پر بھی سیکورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں جبکہ اس عمل کے لئے جموں وکشمی

خانہ بدوش طبقہ کا راستہ بھی بند

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے بھاٹہ دھوڑیاں اور طوطا گلی جنگلات میں شروع کردہ آپریشن کے بعد وادی بالخصوص پہاڑی علاقوں سے میدانی علاقہ کی جانب ہجرت کرنے والے خانہ بدوش طبقہ کا راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ طبقہ کے کئی کنبے بھاٹہ دھوڑیاں اور سرنکوٹ کے درمیانی علاقوں میں دربدر ہو گئے ہیں ۔گزشتہ دنوں خطہ پیر پنچال کے پہاڑی سلسلے میں ہوئی شدید بارش اور موسم کی پہلی ہلکی برفباری کے بعد راجوری اور پونچھ اضلاع کے میدانی علاقوں سے تعلق رکھنے والے خانہ بدوش طبقہ نے ہجرت کا عمل شروع کردیا تھا جبکہ گزشتہ دنوں بھاٹہ دھوڑیاں اور طو طا گلی کے درمیانی جنگلات میں سیکورٹی فورسز پر ہوئے حملے کے بعد بڑے پیمانے پر شروع ہوئی تلاشی مہم کی وجہ سے ان خانہ بدوش طبقہ کو بھی روک دیا گیا ہے ۔دوسری جانب اس وقت علاقہ میں فصلوں کی کٹائی کا عمل شروع ہے جس کی وجہ سے خانہ بدوش طبقہ کو مال مویشیوں کی مشک

دسہرہ کا تہوار مذہبی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا

مینڈھر //جموں وکشمیر کے دیگر اضلاع کی ہی طرح سرحدی ضلع راجوری او ر پونچھ میں دسہرہ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ۔دونوں سرحدی اضلاع کے کئی مندروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا جن میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مینڈھر سب ڈویژن میں جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح دسہرہ کا تہوار مذہبی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا ۔اس دوران انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ریلی کی اجازت نہیں دی گئی تھی جبکہ مینڈھر کے ہنو مان مندر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے پوجا کا اہتمام کیا ۔اس دوران انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔نوشہرہ سب ڈویژن میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا لیکن زیادہ لوگوں نے گھروں میں ہی سادگی کیساتھ تقریبات کا اہتمام کیا ہوا تھا ۔

مغل شاہراہ پر تعمیر ٹائلٹ نا قابل استعمال

سرنکوٹ//خطہ پیر پنچال کو وادی کیساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ پر قائم کر دہ ٹائلٹ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو ئے ہیں جبکہ متعلقہ حکام ان کی بحالی کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دے رہے ہیں ۔مسافروں نے بتایا کہ مشکلات کو دیکھتے ہوئے مغل شاہراہ پر ٹائلٹوں کی تعمیر عمل میں لائی گئی تھی تاہم عارضی تعمیرات ہو نے کیساتھ ساتھ انتظامیہ کی جانب سے انتہائی لاپراہی کا مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے کچھ ہی وقت میں مذکورہ ٹائلٹ تباہ ہو گئے ہیں جبکہ کچھ ایک کی حالت نا قابل استعمال ہے ۔غور طلب ہے کہ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مسافر مذکورہ شاہراہ کیساتھ سفر کرتے ہیں لیکن بنیادی سہولیات کی شدید قلت کی وجہ سے مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹائلٹوں میں پہلے سے ہی پانی کا کوئی بندوبست ہی نہیں کیا گیا تھا ۔انہوں نے تعمیراتی ایجنسی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری فنڈز کا پ

ہندو سناتھن سبھا کی تشکیل نو

مینڈھر //دسہرہ کی تقریب کے بعد مینڈھر قصبہ میں قائم کر دہ ہنو مان مندر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس تقریب کے دوران معززین نے آپسی اتفاق سے سابقہ سرپنچ دویندر کمار ٹنڈن کو ہندو سناتھن سبھا کا نیا صدر منتخب کر لیا ۔مقررین نے کہاکہ موصوف نے اس سے قبل بھی سماج کی خدمت کیلئے ایک اہم رول ادا کیا ہے جبکہ ان کے مثبت رول کی وجہ سے ہی مینڈھر میں امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے میں مدد ملی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ دویندر کمار سناتم سبھا میں اپنا معیاری رول جاری رکھ کر سماجی کی خدمت کریں گئے ۔  

کوٹرنکہ کے کیول گائوں میں گرام سبھا کا انعقاد

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے کیول گائوں میں فارسٹ رائٹس ایکٹ کے سلسلہ میں ایک گرام سبھا کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران فارسٹ رائٹ کمیٹی کے اراکین نے یکجا ہو کر مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت کی جبکہ اس دوران عام لوگ بھی موجود تھے ۔کمیٹی کی صدر نسیمہ چوہان نے بتایا کہ فارسٹ رائٹس ایکٹ کے زیر تحت زمین کی حصولی کیلئے کئی افراد نے کاغذات جمع کروائے ہیں جبکہ ان کی چھان بین کرنے کیلئے مذکورہ اجلاس طلب کیا گیا تھا ۔کمیٹی اراکین نے بتایا کہ فارسٹ رائٹس کے لئے علاقہ کے 37افراد کے کاغذات جمع کرلئے گئے ہیں ۔اس دوران عام لوگوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے دئیے گئے اختیارات کے سلسلہ میں بھی تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مذکوری ایکٹ کے تحت اپنے کاغذات کمیٹی کے پاس جمع کروائیں تاکہ ان کو حق فراہم کرنے میں مدد مل سکے ۔اس موقعہ پر سماجی کارکنوں کیساتھ ساتھ پنچایتی اراکین بھ

کوٹرنکہ ۔شاہپور سڑک پر تار کول بچھانے کا عمل شروع

کوٹرنکہ //سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر کوٹرنکہ سے شاہپور جانے والی 14کلو میٹر سڑک پر تار کول بچھانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔تار کول بچھانے کے عمل کا افتتاح بلا ک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین کوٹرنکہ جاوید اقبال چوہدری نے دیگر معززین و پنچایتی اراکین کی موجود گی میں کیا جبکہ اس موقعہ پر محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے اعلیٰ آفیسران و ملازمین بھی موجود تھے ۔پنچایت حلقہ موڑھ بی کراگ ،لڑکوتی اور شاہپور کی عوام نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد مقامی لوگوں کو سہولیات میسر ہو نگی ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ دیہات میں جانے والی رابطہ سڑک پر دس برسوں بعد تار کول بچھانے کا عمل شروع کیا گیا ہے جبکہ ابھی تک مقامی لوگوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات درپیش رہتی تھی ۔بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین نے بتایا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ،بجلی اور سڑکوں کی حالت کو معیاری ب

پونچھ میں سابق پولیس اہلکاروں کا اجلاس

پونچھ//سبکدوش پولیس ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پونچھ میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا ۔ایسوسی ایشن کے ضلع صدر سردار سرجیت سنگھ کی سربراہی میں منعقد ہ اجلاس کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ اس دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن  کے صدر نے حکومت سے سبکدوش پولیس ملازمین کے مطالبات کی یکسوئی پر زور دیا۔ انہوں مطالبہ کیا ہے کہ سبکدوش پولیس ملازمین اور دوران ملازمت شہید ہونے والے ملازمین کے اہل خانہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ان کو راحت مل سکے ۔اجلاس میں گیتا پرشاد سابق سب انسپکٹر،غلام محی الدین،خورشید احمد اور شیر خان نے بھی خطاب کر کے سابق پولیس ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کا لیفٹیننٹ گورنرانتظامیہ سے مطالبہ کیا۔  

نوشہرہ ہائر سکینڈری سکول میں پروگرام منعقد

نوشہرہ //فوج کی جانب سے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول ٹروکا میں سابقہ صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی کے عبدالکلام کی یوم پیدائش کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام میں فوجی آفیسران ،طلباء ،سٹاف ممبران کیساتھ ساتھ معززین بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر فوجی ماہرین نے نوجوانوں کو ملکی تعمیر وترقی میں اہم رول ادا کرنے کیساتھ ساتھ مختلف فلاحی سکیموں کے سلسلہ میں بھی جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے نوجوانوں کی کونسلنگ کرتے ہوئے کہاکہ وہ محنت و لگن کیساتھ کام کرتے ہوئے سابقہ صدر کی طرح ہی ملکی تعمیر وترقی میں رول ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف فلاحی سکیمیں بھی شروع کی گئی ہیں جبکہ نوجوان ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔  

مزید خبریں

سرنکوٹ کے متعدد دیہات میں پانی کی قلت  محکمہ جل شکتی لاپرواہی کا شکار،نظام بحال کرنے کی مانگ  بختیار کاظمی سرنکوٹ// اسمبلی حلقہ سرنکوٹ کی کئی پنچایتوں میں اس وقت پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پید ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں ن ے محکمہ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کئی ایک دیہات میں اس وقت جہاں واٹر سپلائی سکیمیں بند پڑی ہوئی ہیں وہائیں محکمہ کے ملازمین بھی ان کی بحالی کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے اب لوگوں کو کئی کلو میٹر کی پیدل مسافت طے کر کے پینے کیلئے صاف پانی لانا پڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی لاپرواہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سرنکوٹ قصبہ کی کئی وارڈوں میں پانی سپلائی گزشتہ کئی دنوں سے بند پڑی ہوئی ہے لیکن محکمہ اس کی بحالی کیلئے عملی سطح پر کوئی کام نہیں کررہا ہے ۔سرنکوٹ قصبہ کے علاوہ اسمبلی حل