تازہ ترین

پیر پنچال اور چناب کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری اورمیدانی علاقوں میں بارشیں

 پونچھ+راجوری//پونچھ اورراجوری اضلاع کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکررہ گئے ہیں۔ راجوری اور پونچھ کے بالائی علاقوں میںشدید برف باری ہفتہ کی صبح کے اوقات میں شروع ہوئی اور ہفتے کی شام تک جاری رہی۔حکام کے مطابق تمام بالائی علاقوں میں 2سے3فٹ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ پونچھ کے صدر مقام پر شدید بارش کے باعث بازار ،گلیاں تلاب کا منظر پیش کررہی ہے۔ قصبہ پونچھ کے ارد گرد کے علاقوں میں بھی طوفانی بارش ہوئی ہے جس سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے ۔تحصیل منڈی کے ساوجیاں، بیدار، چھیلہ ڈھانگری، اڑائی پلیرہ، لورن میں میدانی، بلاک ساتھرہ اور اس کے متصل علاقے چنڈک کلائی اور دیگر علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف باری سے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ ساوجیاں لورن سڑکوں پر سخت پھسلن ہونے کی وجہ سے ٹریفک نظام پوری طرح سے مسدود

پونچھ میں یوم جمہوریہ پر سخت حفاظتی انتظامات

پونچھ//26جنوری کی تقریبات کو پُر امن طور پر کامیاب بنانے کے لئے پونچھ میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔اس دوران جگہ جگہ تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے جبکہ حساس مقامات اور شاہراہ پر سیکورٹی کو مزیدمتحرک کیا گیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے بتایا کہ 26 جنوری کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ فوج کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ کے صدر مقام اور تمام تحصیلوں اور بلاکوں میں دن رات حفاظتی عملوں کی گشت بڑھادی گئی بلکہ کچھ حساس مقامات پرپر فورسزکی عارضی چوکیاں قائم کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پونچھ کی طرف آنے والی مسافر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فورسز کو دن رات متحرک رہنے کی ہدایات دی گئی ہے۔انہوں نے کہاعسکریت پسندی کے لحاظ سے انتہائی حساس قرار علاقوں میں شبانہ ناکوں کے س

ہاڑی بڈھا منڈی میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ

منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ہاڑی بڈھا علاقہ سے سکیورٹی فورسز نے جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ سے گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 183بٹالین بی ایس ایف، فوج کی 16 آر آر اور ایس او جی پونچھ نے منڈی تحصیل کے ہاڑی بڈھا علاقہ میں ایک مشترکہ کاروا ئی کے دوران جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ سے بھاری تعداد میں گولہ بارود بر آمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں ایک اے کے47رائفل، اے کے 47میگزین3 عدد، چائنیز پستول3عدد، پستول میگزین5عدد،ہینڈ گرنیڈ4عدد، یو بی جی ایل گرنیڈ 1عدد،اے کے47رونڈ82عدد،پستول رونڈ33 اور ایک عدد ریڈیو سیٹ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔اسے ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہا ہے،بتایا جا رہا ہے کہ اس کے باعث پونچھ اور کے اسکے مضافات کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔  ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے کہا کہ یومِ جمہوریہ سے قب

ضلع پونچھ میں جنگجووں کی کمین گاہ سے اسلحہ بر آمد

سرینگر// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کوجنگجوو¿ں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگاکراس میں موجود اسلح بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک ڈپٹی کمانڈنٹ کی قیادت میں فوج ، پولیس کی ایس او جی اور بی ایس ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے پونچھ کے منڈی علاقے کے ہاری گڈا گاو¿ں کے نزدیک جنگلات کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران جنگجوو¿ں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگایا گیا جہاں اسلح و گولہ بارود چھپایا گیا تھا جس کو ضبط کیا گیا ۔ ضبط شدہ اسلح میں ایک اے کے رائفل،تین اے کے میگزین،82گولیاں،تین چینی ساخت کے پستول،پانچ پستول میگزین،33پستول گولیاں،چار گرینیڈ، ایک یو بی جی ایل گرینیڈ اور ایک کینوڈ سیٹ شامل ہے۔(مشمولات یو این آئی)

حدمتارکہ کرناہ سیکٹر میں شدید گولہ باری

کپوارہ+پونچھ/اشرف چراغ +حسین محتشم/شمالی ضلع کپوارہ کے کرناہ سیکٹر میں سال 2021کی پہلی فائر بندی کی خلاف ورزی ہوئی جس کے بعد طرفین کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔تاہم اس واقعہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔جمعہ کی صبح8بجکر30منٹ پر پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی اگلی چوکیو ں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری کی جس کے بعد ہندوستانی فوج نے بھی بھر پور جواب دیا ۔دونو ں طرف کی گولہ باری کی وجہ سے پورا کرناہ علاقہ گن گرج سے دہل اٹھا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ گولہ باری اس قدر شدید تھی کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک رہائش پذیر لوگ گھرو ں میں سہم کر رہ گئے اور انہیں یہ بھی فرصت نہیں ملی کہ وہ محفوظ مقامات کی طرف نکلتے۔ادھرسرحدی ضلع پونچھ میں حدِ متارکہ پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گولہ ہوئی جس کی وجہ سے کھڑی کرماڑہ گائوں میں رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان ہوا۔دفاعی ترجمان

نامور ادیب اور مایہ ناز ماہر تعلیم شہباز راجوروی کا انتقال

راجوری // کشمیری ،اردو ،پہاڑی اور گوجری کے نامور اور سرکردہ ادیب و شاعر اور مایہ ناز ماہر تعلیم شہباز راجوروی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ بہروٹ تھنہ منڈی راجوری سے تعلق رکھنے والے غلام نبی شبہاز عرف شہباز راجوروی کچھ عرصہ سے علیل تھے اور انہیں بلند فشار خون کی شکایت تھی جس کے بعد انہیں علاج ومعالجہ کیلئے جموں لیجایاگیاتھا تاہم دوروز قبل ہی انہیں واپس گھر لایا گیا جہاں وہ جمعہ کو خالق حقیقی سے جاملے ۔ وہ اردو اور کشمیری میں کئی کتابوں کے مصنف تھے اور ساہتیہ اکادمی دہلی سے ایوارڈ یافتہ تھے۔ اس کے علاوہ ریاستی کلچرل اکادمی نے بھی انھیں ادبی خدمات کے لئے اعزاز سے نواز رکھا تھا۔ ایک درجن سے زائد کتب کے مصنف شہباز راجوروی ایک نابغہ روزگار شخصیت کے حامل تھے۔ اردو، گوجری، کشمیری اور پہاڑی زبانوں میں ان کی بیش بہا ادبی خدمات ہیں۔شہباز راجوروی 1984میں محکمہ تعلیم

منڈی میں5روزہ ’بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو‘پروگرام منعقد

منڈی// محکمہ آنگن واڑی کی جانب سے تحصیل منڈی میں پانچ روزہ "بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو‘‘ پروگرام منعقد ہو رہا ہے جس میں پروگرام کے دوسرے دن تحصیل کمپلیکس منڈی میں تحصیل منڈی کے مختلف سرکاری سکولوں کے 10 سے 14 سالہ طلباء کے درمیان مصوری مقابلہ کیا گیا جس میں 60 کے قریب سکولی طلباء نے حصہ لیا۔ مقابلہ کے اختتام پر محکمہ کی جانب سے بچوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بی ڈی سی چیئرمین منڈی شمیم احمد گنا ئی مہمان خصوصی کے طور پر شامل رہے۔ مقابلے میں شریک تمام طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔محکمہ کی انچارج سپروایزر شاہین بیگم نے اس پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پروگرام کا مقصد سماج میں بیٹی کو بہتر تعلیم اور بہتر نشونما سے لوگوں کی آگاہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام آنے والے تین روز جاری رہے گا۔

ضلع پونچھ کی روحانی شخصیت پیر سید عطر شاہ فوت

منڈی//سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سیڑی خواجہ گائوں کی روحانی اور بزرگ شخصیت پیر سید عطر حسین شاہ جمعرات کی صبح مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ میں صوبہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پیر سید عطر حسین شاہ کے انتقال سے جہاں پوری فضا سوگوار دیکھنے کو ملی وہیں پر مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی رہنمائوں کی جانب سے بھی اظہار تعزیت کیا گیا ۔پیر سید عطر حسین شاہ ایک روحانی شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کو فیض پہنچایا۔ سید پیر عطر حسین شاہ کا نماز جنازہ جمعرات کو دوپہر اڑھائی بجے نزدیک ہایر سکنڈری سکول سیڑی چوہانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ادا کیا۔ بعد ازاں انہیں پرْنم آنکھوں سے سپردِ لحد کر دیا گیا۔  

مینڈھر قصبہ میں عید گاہ نہ قبرستان کیلئے زمین میسر

مینڈھر//مینڈھر قصبہ میں عوام کی بسیارکوششوں کے باوجود آج تک سرکار کی جانب سے عید گاہ اور قبرستان کیلئے زمین الاٹ نہیں کی گئی ہے۔تین بڑی تحصیلوں پر مشتمل مینڈھرسب ڈویژن کے قصبہ مینڈھر میں بڑی تعداد میں مسلمان لوگ بستے ہیں لیکن اس وقت تک سرکار نے نہ ہی عید گاہ کی جگہ اور نہ ہی قبرستان کی جگہ الاٹ کی ہے جبکہ قبرستان اور عید گاہ کیلئے کئی برسوں سے فائلیں دفاتر میںدھول چاٹ رہی ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ کئی سال قبل ہم نے قبرستان اور عید گاہ کے معاملہ کو لیکر الاٹ منٹ کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے دفتر میں فائل جمع کروائی تھی جسکے بعد ضلع انتظامیہ نے وعدہ کیا تھا کہ جلد جگہ الاٹ کرکے دی جائے گی لیکن کئی سال گزرجانے کے بعد الاٹ منٹ کی فائلیں اب گم ہی ہوچکی ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اس وقت مینڈھر قصبہ میں سینکڑوں کی تعداد میں کبنے گائوں سے آباد ہوئے ہیں اور اگر کوئی آدمی فوت ہوجاتاہے تو اسکو دفنانے

راجوری میں یوم جمہوریہ کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا

 راجوری//یوم جمہوریہ 2021 سے پہلے ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش کمار شاون نے انتظامات کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری شمشیر سنگھ ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس لیاقت چودھری ، ڈی ایف او راجوری ارشیپ سنگھ ، چیف پلاننگ آفیسر ،خورشید احمد اور پولیس کے دیگر متعلقہ ضلعی افسران ، نیم فوجی دستوں کے افسران ، پرنسپلوںاورمختلف سرکاری اسکولوں اور مختلف نجی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری شیر سنگھ نے  آگاہ کیا کہ مرکزی تقریب ڈی پی ایل راجوری میں ہوگی جہاں مہمان خصوصی ترنگالہرائے گا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لیںگے۔انہوں نے  یوم جمہوریہ کی کامیاب تقریبات کے لئے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فل ڈریس ریہرسل 24 تاریخ کو ہوگی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے آگاہ کیا کہ ثقافتی اشیاء کے انتخاب اور دستوں کی تربیت سمیت تمام انتظا

دیہی ترقی واڑون بلاک میں 27لاکھ روپے کا خرد برد

 جموں// انٹی کورپشن بیورو نے محکمہ دیہی ترقی بلاک وا ڑون (کشتواڑ) میں کاموں کی تکمیل کے بغیر ہی جعلسازی سے رقوم نکالنے کے ایک معاملہ میں محکمہ کے افسران اور مستفیدین کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔یہ معاملات مالی سال2018-19کے ہیں۔بیان کے مطابق کیس بلاک واڑون کے اُس وقت کے بی ڈی او سید طارق سہراوردی ولد ایم اے سہراوردی ساکن ڈوڈہ،سابق بی ڈی او ریاض احمد لون ولد عبدالغفار لون ساکن یوردا مڑواہ کشتواڑ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرآر ای ڈبلیوکشتواڑ اشوک کمار ولد روپ کمار ساکن پوچھال کشتواڑ،سابق ٹکنیکل اسسٹنٹ بلاک واڑون ہارون رشید ولد عبدالرشید ساکن ہولر کشتواڑکے علاوہ اس جعلسازی کے ذریعے فائدہ اٹھانے والے شہریوںمحمد رجب ولد جمال راتھر ساکن افتی وارڈون،غلام قادرراتھرولد حبیب راتھر ساکن افتی ،محمد فاروق حجام ولد عبدالعزیزساکن انشن،ولی محمد لون ولد عبدالعزیز کوکا ساکن افتی ،

خاتون کی پراسرار موت، لواحقین کا احتجاج

راجوری //راجوری ضلع ہیڈ کوارٹر سے کوٹرنکہ سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر جانے والی مرکزی سڑک چار گھنٹوں سے زائد وقت تک گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند رہی کیونکہ حال ہی میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی ایک خاتون کے والدین اور کنبہ کے افراد نے پولیس پرکیس کی تحقیقات کے حوالے سے سست روی کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا۔خاتون کی شناخت سفینہ کوثر اہلیہ محمد عمران ساکن پلماکے طور پر ہوئی جو7 جنوری کو جموں و کشمیر کے باہر ایک اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگئی تھی۔ پراسرار حالت میں اس کی طبیعت خراب ہونے پر اسے موت سے تین دن پہلے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔جمعرات کے روزلواحقین، والدین اور دیگر رشتہ داروں نے راجوری کوٹرنکہ روڈ کو مندر گالا میں بلاک کیا اور وہ متوفی کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ متوفی گھریلو تشدد کا شکارہوئی اور اس کی موت پراسرار

پونچھ میں کنٹرول لائن پر فوجی اہلکار پاکستانی سنائپر حملے میں شدید زخمی

سرینگر//ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر جمعرات کو پاکستانی سنائپر حملے میں ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ یہ واقع منکوٹ علاقے میںکنٹرول لائن پر قائم ایک اگلی پوسٹ پر پیش آیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق حوالدار نرمل سنگھ جو جیک رائفلز سے وابستہ ہے،کی چھاتی پر گولی لگ گئی اور اس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اُدھمپور میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ مذکورہ زخمی فوجی اہلکار کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔  

پیر پنچال کے سرکردہ سیاستدان رفیق حسین خان کا انتقال | نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت،پر نم آنکھوںکیساتھ سپرد لحد

مینڈھر//تین دفعہ مینڈھر حلقہ انتخاب سے ممبر اسمبلی اور دو دفعہ ریاستی وزیر رہنے والے سردار فیق حسین خان بدھو ار کی صبح کو جموں میں اچانک انتقال کرگئے ۔انکی  نماز جنازہ انکے آبائی گائوں ہرنی میں بعد دوپہرادا کی گئی جس میں ہزاروں لوگوںنے شرکت کی۔سردار رفیق حسین خان کی بدھوار کی صبح کو اچانک موت کی خبر مینڈھر کے لوگوں کو ملی تو لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور ہر آدمی غمزدہ ہوگیا ۔ انہوں نے سب سے پہلے فاریسٹر کے طور پر محکمہ جنگلات میں جوائن کیا جسکے بعد انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور مینڈھر عدالت میں وکالت شروع کی جسکے بعد 1977میں انہوں نے اسمبلی حلقہ مینڈھر سے آزاد امیدوار کے طور الیکشن لڑا اور فتح حاصل کی جسکے بعد انہوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت کی اور 1984میں دوبارہ ایم ایل اے مینڈھر بنے۔ تیسری بار پی ڈی پی کی ٹکٹ پر 2008میں الیکشن لڑکر

ڈی ڈی سی راجوری کا ضلع کا طوفانی دورہ | مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ڈیڈ لائن مقرر کی

راجوری//ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجوری راجیش کے شوان نے ضلع کا ایک روزہ دورہ کیا اور متعدد ترقیاتی کاموں پر تعمیراتی اور مالی پیشرفت کا معائنہ کیا۔جی ایم سی راجوری کے سائٹ کا دورہ کرنے کے دوران ڈی ڈی سی کو بتایاگیا کہ اس منصوبے کی مجموعی تخمینہ لاگت 139 کروڑ روپے ہے جس میں اکیڈمک بلاک کے لئے 69 کروڑ ، انتظامی بلاک کے لئے 40 کروڑ روپے اور دیگر متعلقہ کاموں کے لئے 30 کروڑ روپے شامل ہیں۔ اس پر روشنی ڈالی گئی کہ دونوں بلاکس اور جی ایم سی تک جانے والی روڈ پر کام رواں سال فروری کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔ڈی ڈی سی کو یہ بھی بتایا گیا کہ ہوسٹل اور رہائشی عمارتوں پر کام رواں سال مارچ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے ڈی ڈی سی کی جانب سے سخت ڈیڈ لائن طے کی گئی ۔عبداللہ پل کو دوہرا گلیارہ بنانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی ڈی سی کو بتایا گیا کہ منصوبے کو زیرالتواء اسکیم کے

سرحدی گائوں کرماڑہ میں پانی کی قلت،عوام سراپا احتجاج

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے حدِ متارکہ کے قریبی گائوں کرماڑہ کی وارڈ نمبر 2اور وارڈ نمبر 4 میں پانی کی عدم دستیابی کو لے کر مقامی آبادی نے محکمہ صحت عامہ(پی ایچ ای) کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے گھروں کے خالی برتن لیکر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔گائوں کرماڑہ کے ایک ہنڈ پمپ کے اردگرد احتجاج کر رہے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقے میں کئی مہینوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے، جس کے سبب انہیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ دفتر کے کئی چکر کاٹنے کے علاوہ ڈی سی پونچھ سے بھی رابطہ قائم کیا۔ تاہم ان کے علاقے میں پانی بحال نہیں کیا گیا جس کے بعد وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقہ میں نہ تو پائپ لائین سے پانی فراہم کیا جا رہا نہ ہی وہاں نسب ہنڈ پمپ ٹھیک کئے جا رہے ہیں جو عرصہ دراز سے خراب پڑے ہوئے ہیں۔ مظاہر

حق انصاف کونسل کاسنگھو بارڈر پر ساتواں یوم تاسیس منانے کا فیصلہ | ہم کارپوریٹوں کو زرعی اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے: ایڈوکیٹ ذیشان سید

پونچھ//غیر سرکاری تنظیم حق انصاف کونسل نے اپنی تنظیم کا ساتواں یوم تاسیس سنگھو باڈر پرکسانوں کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے حق انصاف کونسل کے چیئر مین ایڈوکیٹ ذیشان سید نے کہا کہ ان کی تنظیم مرکز کی جانب سے بنائے گئے نئے زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے کسانوں کے خلا ف بنائے گئے قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حق انصاف کونسل یوم جمہوریہ کے موقع پر کسان ایکتا منچ ٹریکٹر ریلی کی حمایت کرتاہے۔انہوں نے کہا 26جنوری کے موقع پرحق کہ انصاف کونسل کا وفد مرکزی حکومت کے تینوں ناقص قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کی حمایت کے لئے سنگھو بارڈر پہنچا ہے تاکہ وہ اس تحریک میں شامل ہو سکے۔انہوں نے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کو تمام محاذوں پر ناکام قرار دیتے ہوئے کسانوں کے خلاف بنائے گئے تینوں نئے زرعی قوانین کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔

اپر کنڈی میں بجلی نظام تباہی کے دہانے پر ترسیلی لا ئنیں سبز درختوں سے آویزاں،جانی نقصان کا خدشہ

کوٹرنکہ // سب ضلع کوٹرنکہ کے متعدد پنچایت حلقوں میں بجلی نظام تباہی کے دہانے پر ہے۔ مرکز کی طرف سے چلائی جارہی متعددسکیموں سے بھی کوٹرنکہ کے دور دراز علاقوں میں بجلی کی حالت میں کوئی سدھاردیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔ پنچایت حلقہ اپر کنڈی کے وارڈ نمبر 6 سے مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقہ میں 97 فصید سے زائد بجلی کی ترسیلی لائنیں سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں سے بندھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں نہ تو کھمبے دئے گئے ہیں اور نہ ہی محکمہ بجلی کے ملازمین نے اس علاقہ کی طرف توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ محکمہ بجلی لوگوں کو بل ارسال کرتا ہے لیکن ترسیلی نظام ٹھیک کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا احتمال ہے۔ مقامی لوگوں نے لیفٹنٹ گورنر و ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ اس پسماندہ علاقہ کی طرف توجہ دی جائے اور بجلی کے

پونچھ میں گروگوبند سنگھ کے354ویں یوم پیدائش پر تقریب

پونچھ// سکھوں کے دسویں گرو گرو گوبند سنگھ جی مہاراج کے 354 ویں یوم پیدائش( پرکاش پرور )پرگردوارہ پربندھک کمیٹی پونچھ کے زیر اہتمام گردوارہ سنگھ سبھا پونچھ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر سے عقیدتمندوں نے شرکت کی ۔اس تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گروگوبند سنگھ جی نے سماج میں محبت وبھائی چارہ اور اتحاد کا پیغام دیا ہے، سب کو مل جل کر بھائی چارہ کے ساتھ رہنا چاہئے، ایک دوسرے کے تئیں عزت واحترام کا جذبہ رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا ہم سب کی دعا ہے کہ گروگووندسنگھ جی مہاراج کا آشرواد دنیا کو ہمیشہ ملتا رہے ہم سب پر ہمیشہ ان کی کرپا بنی رہے۔اس تقریب کے دوران مقامی راگھی جتھوں کی جانب سے کرتن بھی کیاگیا۔تقریب میں ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو، ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال کے علاوہ تمام مذہبی راہنمائوں نے شرکت کر کے اپنی روایت کو برقرار رکھا۔اس دوران احاطہ صاحب پو

راجوری کے مضافات میںدوسرے دن بھی تلاشی جاری

راجوری//بدھ کے روز لگاتار دوسرے دن بھی سیکورٹی فورسز نے مشکوک حرکت کی اطلاعات کے بعد راجوری قصبے کے قریب کچھ دیہات میں سرچ آپریشن جاری رکھا۔منگل کی صبح راجوری قصبے کے قریب واقع ٹھنڈکسی ، ٹنڈوال ، چاوا ، گوردن دیہات میں آپریشن کا آغاز اس علاقے میں کچھ مشتبہ افراد کی موجودگی کے بارے میں ایک اطلاع کے بعد کیا گیا تھا۔عہدیداروں نے بتایا کہ بدھ کے روز لگاتار دوسرے دن بھی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی لی۔اس علاقے میں بھی تلاشی مہم مسلسل جاری ہے اور مشتبہ افراد کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔