تازہ ترین

پونچھ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان مزدوری کرنے پر مجبور | سرکاری نوکریوں کی امیدیں ختم ،انتظامیہ پر نظر انداز کرنے کا الزام

منڈی//سرحدی ضلع پونچھ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد انتظامیہ کے فیصلوں سے تنگ آکر خود سے ہی محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی پالیسیوں کے بعد ان سرکاری نوکریوں کی امیدیں ہی ختم ہو گئی ہیں ۔ضلع پونچھ میں متعدد اعلی تعلیم یافتہ نوجوان سرکاری نوکریاں نہ ملنے کے بعد مزدوری پیشہ اپنائے ہوئے ہیں تاکہ وہ اپنا اور اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پال سکیں ۔ضلعمیں متعدد نوجوان ایسے بھی ہیں جنہوں نے ماسٹر آف آرٹس اور سائنس مضامین میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کی ہیں اور سرکاری نوکری نہ ملنے پر مزدوری کر کے اپنا وقت گزار رہے ہیں۔والدین نے بتایا کہ انہوں نے خود مزدوری کرکے اپنے بچوں کو اس امید کیساتھ اعلیٰ تعلیم دلائی تھی کہ وہ ان کا سہارہ بن سکیں گے تاہم انتظامیہ کی غیر معیاری کارکردگی کی وجہ سے نوجوانوں کو روز گار ہی مہیا نہیں ہیں جس کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم حاص

حیات پورہ میں کئی برسوں سے پنچایت گھر کی عمارت نامکمل | پنچایتی اراکین کو مسائل کا سامنا ،متعلقہ محکمہ پر لاپرواہی کا الزام

منجا کوٹ // تحصیل منجا کوٹ کی دور افتادہ پنچایت حیات پورہ میں گزشتہ کئی برسوں سے پنچایت گھر کی عمارت مکمل ہی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے پنچایتی اراکین مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 10برسوں سے عمارت کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ 5برس قبل عمارت کی دیواریں تعمیر کر دی گئی تھی لیکن اس کے بعد متعلقہ محکمہ و ضلع انتظامیہ راجوری کی جانب سے تعمیر اتی عمل کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی ہی نہیں لی گئی ۔مقامی معززین نے بتایا کہ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ابھی تک عمارت کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز ہی فراہم نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے عمارت اب کھنڈرات میں تبدیل ہونا شروع ہو گئی ہے ۔مقامی معززین نے بتایا کہ منتخب پنچایتی اراکین کو حالانکہ مسائل درپیش ہیں لیکن انہوں نے بھی عملی سطح پر کوئی معقول مہم شروع نہیں کی جس کی وج

موٹر سائیکل کی زد میں آکر 6سالہ بچہ لقمہ اجل | تھنہ منڈی میں ہسپتال انتظامیہ راجوری کیخلاف شدید احتجاج

 تھنہ منڈی //راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقہ میں ایک چھ سالہ بچہ موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد علاج معالجہ کے دوران بچے کی موت واقعہ ہو گئی تاہم مقامی لوگوں نے گور نمنٹ میڈیکل کا لج راجوری کے منتظمین کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی کیساتھ ساتھ شدید زخمی بچے کو دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئی ۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ اگر وقت رہتے بچے کا علاج ہو جاتا تو اس کی جان بچ سکتی تھی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو پایا۔ لواحقین کے مطابق ضلع ہسپتال راجوری میں بر وقت ڈاکٹروں کے نہ ملنے کی وجہ سے بچے کا علاج نہ ہو سکا۔ لواحقین نے راجوری سرنکوٹ سڑک کوبہروٹ کے مقام پر بند کر کے ضلع ہسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔ انھوں نے کہا کہزخمی بچے کو جب ہسپتال پہنچایا گیا تو اس وقت

۔ 7برسوں بعد بھی حکام درونگلی نالہ پل کی مرمت نہ کر سکے | محکمہ گریف کو جلد تعمیرات شروع کرنے کا حکم دیا گیا :ڈی سی

منڈی// درونگلی نالہ پل کی 7برس گزرنے کے بعد بھی مرمت نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے ایک وسیع علاقہ کی عوام کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامناکرناپڑتا ہے ۔ضلع کے منڈی ،چانڈک ،کالائی اور ننگالی علاقوں کو پونچھ قصبہ کیساتھ جوڑنے والا واحد پل 2014میں آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گیا تھا لیکن اس کے بعد ابھی تک پل کی مرمت کے سلسلہ میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔ سیلاب میں پْل کا ایک ستون کے ساتھ ساتھ ساخت کوبھی نقصان پہنچا تھا جو آج تک جوں کا توں ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا اْس وقت پل کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا تھا اور لوگوں کو 20 کلو میٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کے بعد پونچھ تک پہنچنے کے لئے کھنیتر کالائی پرانے پْل کے ذریعہ قصبہ میں داخل ہونا پڑتا تھا ۔انہوں نے بتایا کی فوج کی جانب سے کچھ دنوں بعد ہی تباہ شدہ حصے پر پل کا ایک عارضی ڈھانچہ بچھایا گیا تھا اور پل پ

مزید خبریں

میاں بشیر لاروی کے چہلم کی مناسبت سے عرس کا انعقاد  جاوید اقبال  مینڈھر //میاں بشیر لاروی کے چہلم کی مناسبت سے مینڈھر کے دارالعلوم غوثیہ نظامیہ وکلیۃ البنات الغوثیہ نزد سٹیٹ بینک آف انڈیامیں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ناظم اعلیٰ مولانا محبوب احمد نقشبندی کی محنت و کاوش سے منعقدہ تقریب میں مینڈھر کیساتھ ساتھ ضلع پونچھ کی دیگر جگہوں سے علماء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔علماء نے اپنے خطاب کے دوران میاں بشیر احمد لاروی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کو کامیاب زندگی بسر کرنے کے لئے اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔پروگرام کو مختلف نشستوں میں تقسیم کا گیا تھا جن میں سید بشارت رضوی سربراہ اعلی جامعہ رضویہ سرنکوٹ،اہلسنت شاہی خطیب، خطیب پونچھ مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے صدرات کے فرائض انجام دئیے ۔علماء نے کہاکہ مسلک اع

تازہ ترین