راجوری میں جنگجوﺅں کی کمین گاہ سے اسلح و گولہ بارود بر آمد

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو ضلع راجوری کے گمبھیر مگھلان علاقے میں جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگاکر اس میں موجود اسلح و گولہ بارود بر آمد کیا۔ ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی کے مطابق ایک صدقہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک زیر زمین کمین گاہ کا پتہ لگا۔یہ آپریشن پولیس اور فوج نے مشترکہ طور عمل میں لایا اور کمین گاہ سے 2اے کے47بندوقیں،2میگزین،270گولیاں،2چینی ساخت کے پستول،2میگزین،75پیکا گولیاں،12کمبل،10ڈیٹو نیٹراور6کلو گرام دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا گیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔

ڈوڈہ میں 4 نئے مثبت | 9 مریض کورونا سے صحت یاب

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع سے کووڈ 19 کے 4 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 9 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔بدھ کے روز ڈوڈہ سے 4 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں انتظامیہ نے ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔اس دوران 9 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اسطرح سے ضلع میں شفایاب ہوئے مریضوں کی تعداد 2453 ہو گئی ہے۔کورونا وائرس سے کل ضلع میں 45 اموات ہوئی ہیں۔  

حد متارکہ پر دھماکہ،2اہلکار زخمی

مینڈھر//بدھ کی صبح ترکنڈی سیکٹر بالا کوٹ میں ایک زیر زمین دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ ترکنڈی میں ایک سرحدی مقام پر ہوا اور شبہ ہے کہ  یہ دھماکہ زیر زمین بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا جس کی زد میں آکر بی ایس ایف  59 بٹالین سے وابستہ سپاہی عنایت حسین اور فوج کی 14 پنجاب بٹالین سے وابستہ سپاہی ساحل کمار  شدید طور پر زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔واضح رہے کہ ترکنڈی سیکٹر راجوری اور پونچھ اضلاع کے درمیان میں واقع ہے ۔    

مینڈھر سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

مینڈھر//ضلع پونچھ میں سیکورٹی فورسز نے مینڈھر کے علاقے کالابن میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پتہ لگاتے ہوئے ایک چھوٹے سے نالے کے نیچے رکھے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارودکو برآمد کیا۔سینئر سپرانٹنڈنٹ پولیس پونچھ رمیش انگرال نے بتایا کہ پولیس نے مصدقہ اطلاعات ملنے پر مینڈھرکے علاقے کالابن میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب37 آر آر فوج کے تعاون سے تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ایس ایس پی نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران کالابن میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے کاپتہ چلا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے جس میں ایک اے کے 57 رائفل، تین اے کے میگزین، ایک دوربین، ایک ریڈیو سیٹ، ایک پاکستانی ساختہ پستول، ایک پستول میگزین، ایک سولر چارجر، ایک پاؤچ اور اے کے رائفل کی 793 گولیاں شامل ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق ’’علاقے میں آپریشن جاری ہے اور ہم نے اس معاملے

راجوری میں ایل او سی کے نزدیک دھماکہ، دو فورسز اہلکار زخمی

سرینگر//ضلع راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکے میں بدھ کو دو فورسز اہلکار زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع کے تارکنڈی علاقے میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق یہ دھماکہ مشتبہ بارودی سرنگ پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔ اس دھماکے میں ایک بی ایس ایف اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی ہیلتھ مرکز پر پہنچایا گیا۔  

پولیس کا پونچھ میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ

جموں// پولیس نے صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں جنگجوو¿ں کی ایک کمیں گاہ کو تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر پولیس اور فوج کی آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع پونچھ کے مینڈھر کے کالابن علاقے کے جنگل میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران جنگجوو¿ں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ چاک کیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔  

ضلع راجوری میں بچے کی لٹکتی لاش بر آمد

سرینگر//ضلع راجوری میں ایک بارہ سالہ بچے کی لاش اس کے ہی گھر میں لٹکتی حالت میں پائی گئی ہے۔یہ واقعہ ضلع کے بہروٹ گاوں میں گذشتہ شام پیش آیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق بچے کی لاش ملتے ہی پولیس کو مطلع کیا گیا جس کے بعد تھنہ منڈی پولیس سٹیشن سے ایک ٹیم جائے مقام پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق لاش کو قانونی لوازمات کیلئے تحویل میں لیا گیا۔اس سلسلے میں دفعہ174سی آر پی سی کے تحت تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

پونچھ میں پولیس پارٹی پر دستی بم حملہ

راجوری//جمعرات کے واقعہ کے بعد پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر سیکورٹی فورسز اورسراغ رساں ایجنسیوں نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔واضح رہے کہ پونچھ کے کلائی کے قریب پولیس کے فلائنگ اسکواڈ پر دستی بم پھینکاگیا تھا جس کے ساتھ معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی اور کلائی و آس پاس کے علاقوں میں تلاشی لی جارہی ہے ۔یہ واقعہ جمعرات کی شام ساڑھے 8بجے کے قریب پیش آیا جب پولیس تھانہ پونچھ کا ایک فلائنگ اسکواڈ کلائی پل کے قریب ناکہ پر تھاجس پرایک دستی بم پھینکا گیا جوپھٹنے میں ناکام رہا ۔پولیس کے عہدیداروں نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا اور رات میں کلائی پل اور قریبی علاقوں میں تلاشی لی گئی۔انہوں نے بتایاکہ جمعہ کو بھی کلائی اور آس پاس کے دیہات کے علاقے میں تلاشی لی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پونچھ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور

بانہال میں لاپتہ خاتون کی بوسیدہ لاش بر آمد

سرینگر//جمعہ کی صبح رام بن ضلع کے بانہال قصبہ میں ایک لاپتہ خاتون کی بوسیدہ لاش بر آمد کی گئی۔ حکام کے مطابق 38سالہ مسرا بیگم زوجہ ارشاد احمد میر ساکن بنکوٹ کی لاش چملواس علاقے میں بر آمد ہوئی۔ مذکورہ خاتون ماہ ستمبر کے آخری ہفتے سے لاپتہ تھی۔ ایس ایچ او بانہال نعیم الحق نے لاش بر آمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اُسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاکہ لوازمات پوری کی جاسکیں۔

مغل شاہراہ پر ٹینکر حادثے کا شکار، ڈرائیوراور کنڈکٹر از جان

سرینگر//ضلع پونچھ کو شوپیان سے ملانے والی تاریخی مغل شاہراہ پر جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق ایک ٹینکر جو جموں سے کشمیر کی طرف آرہا تھا، سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگرا۔ یہ حادثہ پوشانہ علاقے میں پیش آیا۔ حکام نے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں ٹینکر کا ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت ڈرائیور تروندر سنگھ ساکن جموں اور کنڈکٹر منگل سنگھ ساکن ڈوڈہ کے طور کی گئی ہے۔  

پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک ہیروئن سے ملتی جلتی3.2کلو گرام شے بر آمد

سرینگر//پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ اُنہوں نے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک بسولی گاوں میں ہیروئن سے ملتی جلتی3.2کلو گرام شے بر آمد کی۔ ایس ایس پی پونچھ رمیشن اگروال کے مطابق اُنہیں بسولی میں منشیات کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر گذشتہ شب کے دوران آپریشن شروع کیا گیا۔آپریشن کے دوران منشیات کے تین پیکٹ بر آمد کئے گئے جن کے اندر ہیروئن سے ملتی جلتی شے کے3.2کلوگرام شے پائی گئی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر247کے تحت معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔  

کٹھوعہ میں پاکستان کی بلااشتعال گولہ باری :دفاعی ذرائع

 پونچھ// ہند پاک افواج کے مابین سرحدوں پر تنائو جاری ہے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی مسلسل جاری ہے ۔ اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی بین الاقوامی سرحد پر کھٹوعہ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری ہوئی ۔سی این آئی نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کھٹوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری کی ۔ دفاعی ترجمان نے کہا کہ توار کے روز پھرپاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں پر شدید گولہ باری شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا بھاری مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے شہری آبادی اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے بعد فوج

پونچھ کے کیرنی مندھار کی محصور بستی | جہاں شام 5بجے سے صبح 8 بجے تک زندگی کا پہیہ ٹھپ ہوجاتاہے

پونچھ//حدِ متارکہ کے آس پاس کے گائوں کے لوگوں کی زندگیاں ویسے بھی آئے دن کی گولہ باری سے اجیرن رہتی ہیں لیکن کچھ بستیاں ایسی بھی ہیں جو ایک طرح کی کھلی جیلیں ہیں جہاں کے لوگ اپنی مرضی سے نہ تو اپنے گھر جا سکتے ہیں اور نہ ہی وہاں سے نکل سکتے ہیں۔ایسی ہی کہانی سرحدی ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ کیرنی مندھار علاقہ کے ایک ہزار سے زائد لوگوں کی ہے جو حدِ متارکہ پر بچھائی گئی تار کے اس پار رہتے ہیں جنہیں فوج کی جانب سے فینس کارڈ دستیاب کیا گیا ہے جو صبح 8بجے اپنے گھروں سے اپنے کام کاج کے لئے نکل تے ہیں اور ان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ شام کو ٹھیک 5بجے اپنے گھر کو واپس پہنچ جائیں۔اس دوران اگر کوئی بھی شخص  شام 5بجے کے بعد پہنچے تواسے اپنے ہی گھر جانے کی فوج کی جانب سے اجازت نہیں دی جاتی ۔ علاقہ میں سرکار کی جانب سے طبی خدمات کاکوئی بھی بندوبست نہیں اور اگر رات کے وقت کوئی بیمار ہوجائے تو اس

منکوٹ میں گولہ باری | ہیرا نگر میں شہری زخمی

مینڈھر+جموں//جمعہ کی صبح پونچھ کے سب ڈویژن مینڈھر کے منکوٹ علاقے میں فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواجبکہ ہیرانگر میں شہری زخمی ہواہے۔پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ساڑھے 5 بجے مینڈھر سب ڈویژن کے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے منکوٹ علاقے میں پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹروں سے گولہ باری کی۔انہوں نے بتایا’’پاکستانی فوج نے منکوٹ کے دیہاتوں پر ایک گھنٹہ سے زیادہ گولہ باری کی جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا‘‘۔انہوں نے بتایاکہ گولہ باری سے ڈھانچے کو جزوی نقصان ہوا ہے تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹنٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا بھارتی فوج نے موثر انداز میں جواب دیا۔دریں اثناء کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر سیکٹر کے منیہاری گاؤں میں شا

ضلع پونچھ میں کراس ایل او سی گولہ باری

جموں// جموں کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ راجوری کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر جمعے کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں پر شدید گولہ باری شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا بھاری مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔  

پونچھ میں کروڑوں روپے مالیت کی ہیروین ضبط

سرینگر//پونچھ میں پولیس نے ایک ناکہ کے دوران ڈرامائی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیرون ضبط کرکے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ ڈی ایس پی عباس جعفری ، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اومینڈھر کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے منکوٹ علاقے میں ناکہ لگایا جس دوران ایک شخص مشکوک حالت میں بھاگنے کی کوشش کررہا تھا جس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔  

پونچھ میں کورونا کے 44اور ڈوڈہ میں21نئے معاملات

منڈی+ڈوڈہ//سرحدی ضلع پونچھ میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 44 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔مجموعی طور پر ضلع میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2113 تک پہنچ گئی ہے ۔جمعرات کو پونچھ میں44نئے معاملات سامنے آئے جن میں سے کسی کا بھی سفری پس منظر نہ تھا۔44 معاملات میں سے 4کا تعلق پونچھ حویلی، 26 کا تعلق تحصیل منڈی، 6 کا تحصیل مینڈھر اور 8 معاملات کا تعلق ضلع کی سرنکوٹ تحصیل سے ہے۔منڈی میں گزشتہ دو دنوں میں 37 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ کل ملا کر اب تک ضلع پونچھ سے 2113 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1419 لوگ اس بیماری سے شفا یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹے ہیں جبکہ 672 لوگ ابھی بھی زیر علاج ہیں ۔اس عالمی وبا سے 22لوگ از جان بھی ہوئے ۔ 44 نئے معاملات کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ  جانکاری دی۔ڈوڈہ ضلع سے جمعرات کو کووڈ 19 کے 21 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ

راجوری میں ایل او سی پر گولہ باری، جونیئر کمیشنڈ آفیسر زخمی

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان شبانہ گولہ باری کے تبادلے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی آئی) زخمی ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موصوف فوجی افسر جس کا ہاتھ زخمی ہوا ہے، کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  

پونچھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 2046 | راجوری میں ایک اور کی موت،21متاثر

منڈی+راجوری//سرحدی ضلع پونچھ میں منگل کو کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2046 تک پہنچ گئی ۔منگل کو ضلع میں 18 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 3 لوگوں کا سفری پس منظر تھا جبکہ 15 معاملات میں سے 1کا تعلق پونچھ حویلی،2کا تعلق تحصیل منڈی، 8 کا تحصیل مینڈھر اور 7 معاملات کا تعلق ضلع کی سرنکوٹ تحصیل سے ہے۔مجموعی طور پر اب تک ضلع پونچھ سے 2046 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1348 لوگ اس بیماری سے شفا پا چکے ہیں جبکہ 640 مریض ابھی بھی اس بیماری میں ملوث ہیں۔ اس دوران اس بیماری سے 22لوگ ازجان بھی ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے نئے 18 معاملات کی اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ بھی جانکاری دی ۔دریں اثناء منگل کے روز راجوری میں ایک اور شہری کی کورونا سے موت ہوگئی ۔عہدیداروں نے بتایا کہ 70 سالہ ایک شخص جو بڈھون کا رہائشی تھا،دوران علاج جی ایم سی جموں میں دم توڑ گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ر

ایڈووکیٹ شیخ ایاز حسین و دیگران کانگریس میں شامل

مہور// مہور کے نامور نوجوان رہنما شیخ ایاز حسین ایڈووکیٹ نے جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ سے استعفیٰ دے دیا اور 250 سے زائد کارکنوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔شیخ ایاز حسین نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد کے دوران اور اس کے بعد کانگریس نے قوم کی خدمت کی ہے،یہ کانگریس ہے جو اتحاد وحدت کے نظریہ کو زندہ رکھتی ہے اور گاندھیائی نظریہ پر یقین رکھتی ہے،اس پارٹی نے کبھی بھی کسی شہری کو ذات، رنگ یا مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کیا۔ان کاکہناتھاکہ کانگریس کی حکمرانی کے دوران، مکمل امن، انصاف اور یکسانیت تھی لیکن آج افراتفری، ظلم، لاقانونیت، نفرت، امتیازی سلوک اور ناانصافی نے اگلی نشستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور لوگ گھٹن کا شکار ہیں۔انہوں نے انجلی پاٹل جنرل سکریٹری اے آئی سی سی اور انچارج جموں وکشمیر اور کانگریس کے جموں وکشمیر صدر جی اے میر ودیگرسینئر رہنماؤں کی موجودگی میں پارٹی میں شم

تازہ ترین