تازہ ترین

نوشہرہ میں آر پارگولہ باری

راجوری //حد متارکہ پر نوشہرہ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا،تاہم اس دوران کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ جموں میں مقیم دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج نے شام ساڑھے 7بجے نوشہرہ سیکٹر میں اشتعال انگیز فائرنگ اور گولہ باری کی اور اس دوران چھوٹے و خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا۔ انہوں نے بتایاکہ رد عمل میں بھارتی فوج نے بھی موثرجوابی کارروائی کی ۔انہوں نے بتایاکہ بھارتی فوج کی طرف سے منہ توڑ جواب دیاجارہاہے۔ دریں اثناء پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھا۔  

نوشہرہ میں گولہ باری،فوج کا حوالدار ہلاک

نوشہرہ //راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں فوج کاایک حوالدار پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ایک افسر نے بتایاکہ پاکستانی فوج نے کمال علاقے میں رات کے ساڑھے 12بجے فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی جس کے نتیجہ میں حوالدار سمبر گورنگ شدید زخمی ہواجس نے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔مہلوک حوالدار کی نعش کو قانونی لوازمات کیلئے نوشہرہ ہسپتال لایاگیاجس کے بعد اسے آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے بھیجاجارہاہے۔دریں اثنا دفاعی ترجمان لیفٹنٹ کرنل دیوندر آنند نے اپنے بیان میں حوالدار کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حوالدار سمبر گورنگ ایک بہادر فوجی تھے جنہوں نے اپنے ملک کیلئے اپنی جان قربان کردی ۔انہوں نے کہاکہ قوم ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ دریں اثناء نوشہرہ کے کئی علاقوں میں آر پا ر گولہ باری ہورہی ہے جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھی۔  

پونچھ میں ایل او سی پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ سیکٹر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والی معمر خاتون دو دنوں تک جموں کے ایک ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 60 سالہ حکام بی زوجہ محمد شریف ساکن لانجوٹے کو مناسب علاج ومعالجہ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا گیا تھا جہاں اس نے جمعرات کی شام زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ واضح رہے کہ ضلع پونچھ میں ایل او سی کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار 65 سالہ معمر خاتون ریشم ہلاک جبکہ 60 سالہ حکام بی شدید زخمی ہوگئی تھی۔  

پونچھ میں بی ایس ایف اہلکارحرکت قلب بند ہونے سے فوت

پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں گذشتہ رات دیر گئے 183 بٹالین بی ایس ایف سے تعلق رکھنے والا ایک اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا۔ مذکورہ اہلکارکی شناخت سپاہی اوما شنکر ساکن اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔  بی ایس ایف ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار کچھ ہی روز قبل چھٹی سے لوٹا تھا اور اسے یونٹ میں ہی 14 روزہ قرنطینہ پر رکھا گیا تھا۔  انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز اس کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپوٹ منفی آئی ہے۔  

راجوری میں ایل او سی پر کراس فائرنگ،فوجی اہلکار ہلاک

سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر نوشیرا سکٹر میں ہند۔پاک افواج کے مابین کراس فائرنگ کے دوران فوج کا ایک حوالدار ہلاک ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دوران شب جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمال علاقے میں فائرنگ کی گئی جس کے دوران فوجی حوالدار ایس گورنگ زخمی ہوگیا۔ زخمی حوالدار کوطبی امداد کیلئے لیجایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔  

بالاکوٹ شلنگ میں زخمی دوسری خاتون

مینڈھر//مینڈھر کے بالاکوٹ علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوئی بھاری شلنگ کی زد میں آکر زخمی ہونیوالی معمر خاتون جموں میں دوران علاج دم توڑ گئی ۔اس طرح سے اس واقعہ میں 2معمر خواتین کی ہلاکت ہوئی ہے ۔قبل ازیں ایک خاتون موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی ۔60سالہ حاکم بی زوجہ محمد شریف ساکن لنجیوٹ بالاکوٹ کو شدید زخمی حالت میں راجوری سے گورنمنٹ میڈیکل و ہسپتال جموں منتقل کیاگیاتھا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی ۔واضح رہے کہ یہ خواتین منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2بجے اس وقت سرحدی کشیدگی کی بھینٹ چڑھ گئیں جب بھاری شلنگ کو دیکھتے ہوئے وہ اپنے مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کررہی تھیں ۔یہ خواتین مویشیوں کو باہر سے اندر منتقل کرکے جونہی اپنے دروازے پر پہنچیں تو ایک مارٹر شیل نزدیک میں آن گراجس کی زد میں آکر ایک کی موقعہ پر ہی موت ہوئی جبکہ دوسری شدید زخمی ہوئی۔65سالہ ریشم بی زوجہ محمد اعظم سا

مینڈھر اور کرناہ میں شدید گولہ باری، خاتون لقمہ ٔ اجل، 3شہری زخمی

مینڈھر+کپوارہ// مینڈھر پونچھ اور کرنا سیکٹر کپوارہ میں پاکستان کی طرف سے فائربندی کی خلاف ورزی کے دوران شہری آبادی میں شدید شلنگ کی گئی جس سے ایک خاتون ہلاک جبکہ 3شہری زخمی ہوئے۔ اس دوران کئی عارضی تعمیراتی ڈھانچوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں پاکستان کی طرف سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب قریب2بجے بھارتی فوج کی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر بلا اشتعال گولہ باری شروع کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہلکے ہتھیاروں کے علاوہ مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا۔دفاعی ترجمان نے مزید بتایا کہ گولہ باری کا سلسلہ رات کے قریب 2 بجکر 45 منٹ پر رک گیا۔ گولہ باری کے نتیجے میں 65 سالہ معمر خاتون ریشم بی زوجہ محمد اعظم ہلاک جبکہ60 سالہ معمر خاتون حکام بی زوجہ محمد صارف زخمی ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی خاتون

پونچھ میں ایل او سی پر شدید گولہ باری، خاتون جاں بحق، دوسری زخمی

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار ایک معمر خاتون ہلاک جبکہ دوسری ایک شدید زخمی ہوگئی ۔ جموں میں تعینات دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹروں میں پاکستان کی طرف سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو قریب دو بجے بھارتی فوج کی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر بلا اشتعال گولہ باری شروع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہلکے ہتھیاروں کے علاوہ مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا۔ دفاعی ترجمان نے مزید بتایا کہ بھارتی فوج نے بھی پاکستانی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا اور گولہ باری کا سلسلہ رات کے قریب دو بجکر 45 منٹ پر رک گیا۔ سرکاری ذرائع نے ب

وزیر اعظم کے اَن لاک 2کے احکامات کی خلاف ورزی

سرنکوٹ// خطہ پیر پنچال کو وادی کشمیر سے جوڑنے والے مغل روڑ کو نا معلوم وجوہات کی بنا پر انتظامیہ نے بند کردیا ہے۔ حالانکہ جموں کشمیر یوٹی کے سبھی راستے لوگوں کی آمد و رفت کیلئے کھول دیئے گئے ہیں اور سرکاری احکامات کے مطابق بین الریاستی آمد و رفت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔خطہ پیر پنچال کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جموں جاکر صوبائی کمشنر یا پھر جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری سے اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔ راجوری اور پونچھ کے لوگوں کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ وہ سرینگر جانے کیلئے جموں کا راستہ اختیار کریں۔راجوری پونچھ کووادی کشمیر سے جوڑنے والی مغل شاہراہ پر صرف مال بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے تاہم کسی بھی مسافر  گاڑی کو چلنے نہیں دیاجارہی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف عام لوگ بلکہ سینکڑوں مریض سخت مشکلات کاسامناکررہے ہیں جن کا علاج سرینگر کے ہسپتالوں میں چل رہاہے ۔ ایس ڈی

راجوری میں بیلوں کی دوڑ کا مقابلہ کرانے والوں کے خلاف کیس درج

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ڈیرین نامی گاو¿ں میں بیلوں کی دوڑ کا مقابلہ کرنے کا اہتمام کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا کے متاثرین و متوفین کی تعداد میں تیزی سے ہو رہے اضافے کے بیچ بیلوں کی دوڑ کے اس مقابلے سے لطف انوز ہونے کے لئے لوگوں کا جم غفیر جمع ہوا تھا۔ ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے بتایا ” ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ راجوری کے ڈیرین گاو¿ں میں کچھ مقامی لوگوں نے بیلوں کی دوڑ کے مقابلے کا اہتمام کیا ہے جس کا تماشہ دیکھنے کے لئے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے ہیں اور انہوں سماجی فاصلے رکھنے کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے“۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نافذقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی پاداش میں مذکورہ دوڑ کا اہتمام کرنے والوں کیخلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔   

پونچھ، مینڈھر اور بالاکوٹ میں گولہ باری

پونچھ+مینڈھر//پونچھ ، مینڈھر اور بالاکوٹ سیکٹروں میں ہندوپاک افواج کے مابین شدید فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواہے جس سے مقامی آبادی میں خو ف و حراس پیدا ہوا۔سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب دیگوار ملدیالاں سیکٹر پونچھ میں گولہ باری سے سرحدی گائوں دیگوار ملدیاں اور گرد و نواح کے دیہات میں خوف و حراس پھیل گیا ۔ گولہ باری اس قدر خوفناک تھی کہ بچوں نے کھانا تک نہیں کھایا۔حلقہ پنچایت دیگوار ملدیالاں کے سرپنچ پرویندرسنگھ نے بتایا کہ شام سے ہی ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری شروع ہوگئی اورپاکستانی فوج کی طرف سے ’سموک بم‘ اور ’مارٹر گولے‘ فائر کئے گئے جس کی وجہ سے وہ لوگ پوری رات جاگتے رہے ۔ انہوں نے کہاکہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیںہوالیکن کئی مارٹر گولے کھیتوں اور مکانوں کے نزدیک گرے ۔ بالاکوٹ و مینڈھر سیکٹروں میں رات 12بجے سے 1

پلوامہ کا متاثرہ طالبعلم راجوری پہنچ گیا

راجوری //فلمی انداز میں پلوامہ کا ایک کورونا متاثرہ نوجوان طالبعلم شوپیاں کے اپنے ساتھی کے ہمراہ بذریعہ مغل شاہراہ تیل کے ٹینکر کے اندر چھپ کر پونچھ پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جہاں سے ان دونوں نے دو مقامی افراد کی مدد سے راجوری کا سفر کیا ۔متاثرہ نوجوان کوراجوری میں آئیسو لیشن کردیاگیاہے جبکہ اس کے ساتھی کو انتظامی قرنطینہ میں رکھاگیاہے۔یہ طالبعلم بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں بی ٹیک تیسرے سمسٹر میں زیرتعلیم ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ طالبعلم کے راجوری پہنچنے پر پلوامہ انتظامیہ سے پتہ چلاکہ وہ کورونا سے متاثر ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ یہ طالبعلم شوپیاں کے ایک ساتھی طالبعلم کے ہمراہ پرائیویٹ ملازمت کے سلسلے میں راجوری آیا۔اس معاملے کی تحقیقات کررہے افسر نے بتایا’’پلوامہ کایہ نوجوان طالبعلم اپنے ساتھی کے ہمراہ تیل کے ایک ٹینکر میں چھپ کر بذریعہ مغل شاہراہ بفلیاز تک پہنچاجہاں

راجوری حد متارکہ پر شہری زخمی

راجوری+پونچھ//راجوری کے کیری سیکٹر میں ایک شخص فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہوا ۔یہ واقعہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب اسی مقام پر پیش آیا جہاں بدھ کی صبح فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک جنگجو کو جاں بحق کیا تھا۔دفاعی ترجمان نے بتایاکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک شخص کو حد متارکہ پر ممنوعہ علاقے میں دیکھاگیا جس پر فوج نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوا۔اسے بعد میں زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری منتقل کیاگیا۔ڈپٹی میڈیکل سپرانٹنڈنٹ جی ایم سی راجوری ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا’’اسے صبح کے وقت ہسپتال لایاگیااور ہم نے ابتدائی طبی امداد دے کر اسے مزید علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کردیا ‘‘۔پولیس نے بتایاکہ زخمی شخص کی پہچان خالد حسین عرف کالا ولد لال حسین ساکن پارن ضلع راجوری کے طور پر ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ اس بات کی تح

پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین گولہ باری

سرینگر//ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کے روز گولہ باری کا تبادلہ کیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کیرنی سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے بھی پاکستانی گولہ باری کا ”بھر پور“ جواب دیا۔  

راجوری میں حد متارکہ پر دراندازی کی کوشش

راجوری //راجوری میں حد متارکہ پر فوج نے جنگجوئوں کی طرف سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک جنگجو کو ہلاک کردیا۔ا س دوران دیگر جنگجوئوں کے واپس بھاگ جانے کی اطلاع ہے ۔دفاعی ترجمان نے بتایاکہ بدھ کی صبح ساڑھے 5بجے بھمبر گلی کیری سیکٹر کے بھارت گالہ کے مقام پر بھاری اسلحہ سے لیس جنگجوئوں کے ایک گروپ کو اس وقت دیکھ لیا جب وہ اگلی چوکیوں کے قریب پہنچ چکے تھے ۔ فوج کو الرٹ کیاگیااوراسی کے نتیجہ میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔دراندازوں نے فوج کی چوکیوں پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں ایک جنگجو ماراگیا جس کی نعش بھی بعد میں جائے وقوعہ سے برآمد ہوئی ‘‘۔مارے گئے جنگجوکی تحویل سے اے کے رائفل ، دو میگزین اور دیگر سامان ملاہے۔ذرائع نے بتایاکہ اس دوران دو سے تین اس کے ساتھی جنگجو واپس بھاگ جانے میں کامیاب ہوئے ۔ان میں سے ایک زخمی حالت میں بھاگتے دیکھاگیا۔  

راجوری حد متارکہ پر شہری زخمی

راجوری+پونچھ//راجوری کے کیری سیکٹر میں ایک شخص فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہوا ۔یہ واقعہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب اسی مقام پر پیش آیا جہاں بدھ کی صبح فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک جنگجو کو جاں بحق کیا تھا۔دفاعی ترجمان نے بتایاکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک شخص کو حد متارکہ پر ممنوعہ علاقے میں دیکھاگیا جس پر فوج نے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوا۔اسے بعد میں زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری منتقل کیاگیا۔ڈپٹی میڈیکل سپرانٹنڈنٹ جی ایم سی راجوری ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا’’اسے صبح کے وقت ہسپتال لایاگیااور ہم نے ابتدائی طبی امداد دے کر اسے مزید علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کردیا ‘‘۔پولیس نے بتایاکہ زخمی شخص کی پہچان خالد حسین عرف کالا ولد لال حسین ساکن پارن ضلع راجوری کے طور پر ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ اس بات کی تح

گیلانی کا استعفیٰ علیحدگی پسندوں کی ناکامی کا ثبوت : ڈی جی

 راجوری //جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے استعفیٰ کو علیحدگی پسند خیمہ کی منفی اپروچ کی ناکامی کا عکاس قرار دیاہے ۔دلباغ سنگھ نے ان باتوں کا اظہار پونچھ میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔راجوری میں وومنز پولیس اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہاکہ سید علی شاہ گیلانی نے حریت کانفرنس سے استعفیٰ دے دیاہے اور ان کے استعفیٰ کے خط سے بہت سی چیزیں صاف سامنے آتی ہیں ۔پولیس سربراہ کاکہناتھا’’انہوں نے اس بات کو قبول کیاہے کہ طویل عرصہ سے کشمیر کے لوگوں کے مال کو جان کو نقصان پہنچا،یہ بات بھی قبول کی ہے کہ کشمیر وادی میں علیحدگی پسنداپنے مشن میں ناکام ہوئے ہیں‘‘۔انہوں نے حریت لیڈر کے استعفیٰ کو ہر ایک کیلئے حیران کن قرا ردیتے ہوئے کہا’’گیلانی کے اس بیان سے کہ حریت پلیٹ فارم کو لوگوں نے

راجوری میں کورونا کے 3نئے معاملات

راجوری //ضلع راجوری میں کورونا وائرس کے 3نئے معاملات سامنے آئے اور متاثرین میں پولیس اہلکار اور پاکستان سے واپس لوٹنے والی خاتون بھی شامل ہے۔اس دوران انتظامیہ نے درہال قصبہ کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے آمدورفت پر پابندیاں عائد کردی ہیں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری شیر سنگھ نے بتایاکہ مہاری گائوں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جسے علاج کیلئے کووڈ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ متاثرہ خاتون حال ہی میں پاکستان سے واپس لوٹی ہے اور وہ قرنطینہ میں تھی ۔انہوں نے مزید بتایاکہ پولیس چوکی پیڑی کا ایک پولیس اہلکار بھی کورونا میں مبتلا پایاگیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ حال ہی میں پیڑی علاقے کے جموں وکشمیر بینک ملازم میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر نمونے حاصل کئے گئے اور انہی نمونوں میں پولیس اہلکار کا ٹیسٹ مثبت آیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ یہ اہل

امرناتھ یاترا اِنتظامات کا جائزہ لیاگیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمدخان نے اگلے ماہ شروع ہونے والی امرناتھ یاترا۔ 2020کے لئے کئے گئے انتظامات کا  اَفسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر کشمیر ، آئی جی پی کشمیر ، ڈپٹی کمشنر سرینگر، ڈپٹی کمشنر گاندربل ، ڈپٹی کمشنر اننت ناگ اور امرناتھ شرائین بورڈ کے نمائندگان نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔مشیرنے تمام اِنتظامات بشمول پگڈنڈی کو صاف کرنے ،لائیٹس ، واٹر ٹینک ، بیت الخلاء ، جنریٹر سٹیوں ، پی ایس پیز ، پبلک ایڈریس سسٹم ، کمیونیکیشن ٹاور اور سائن بورڈوں کی مقررہ تاریخ سے قبل تنصیب پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔بصیر احمدخان نے طبی ٹیموں ، فائر ٹینڈر ، آکسیجن بوتھ ، عارضی راشن ڈیپوئوں کی تعیناتی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اُنہوں نے کہا کہ یاتریوں یا یاترا ڈیوٹی پر تعینات اِنتظامیہ سے وابستہ لوگوں کو کسی بھی اشیائے ضروریہ کی قلت نہیں ہونی چاہیئے

خو د معذور ،اکلوتابیٹا بھی معذور، مکان پچھلے سال بارشوں میں ڈھہ گیا

مینڈھر//خود جسمانی طور پر ناخیز ، اکلوتابیٹابھی معذوراور مکان بھی ڈیڑھ سال قبل بھاری بارشوں کے باعث ڈھہ گیا ۔یہ کہانی ہے حد متارکہ پر بسنے والے محمد اسحق ولد غلام محمد کی جو دانے دانے کا محتاج ہے اور اس کی اہلیہ لوگوں کے گھروں میں محنت مزدوری کرکے اس خاندان کی کفالت کررہی ہے ۔محمد اسحق مینڈھر کے منکوٹ سیکٹر میں حد متارکہ پر واقع دھلاڑ تراڑاں ساگرہ علاقے میں رہتاہے ۔وہ پہلے سے ہی مالی تنگدستی اوردیگر مسائل کاسامناکررہاتھاتاہم ڈیڑھ سال قبل اس وقت اس پر آفت ٹوٹ پڑی جب بارشوں کے سبب اس کا مکان گر گیاتھااوراس وقت اس کا خاندان صرف ایک کمرے میں رہ رہاہے جو بھی خستہ حالی کاشکار ہے۔اس کی 4 جوان بیٹیاں ہیں جبکہ ایک ہی بیٹا ہے اور بھی جسمانی طور پر معذور ہے ۔اسحق کی اہلیہ گائوں میں لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے گھر کا خرچہ چلارہی ہے اور اسے گھر میں موجود دو معذوروں کی دیکھ ریکھ بھی کرناپڑتی ہے