تازہ ترین

گیلانی کا استعفیٰ علیحدگی پسندوں کی ناکامی کا ثبوت : ڈی جی

 راجوری //جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے استعفیٰ کو علیحدگی پسند خیمہ کی منفی اپروچ کی ناکامی کا عکاس قرار دیاہے ۔دلباغ سنگھ نے ان باتوں کا اظہار پونچھ میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔راجوری میں وومنز پولیس اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے دلباغ سنگھ نے کہاکہ سید علی شاہ گیلانی نے حریت کانفرنس سے استعفیٰ دے دیاہے اور ان کے استعفیٰ کے خط سے بہت سی چیزیں صاف سامنے آتی ہیں ۔پولیس سربراہ کاکہناتھا’’انہوں نے اس بات کو قبول کیاہے کہ طویل عرصہ سے کشمیر کے لوگوں کے مال کو جان کو نقصان پہنچا،یہ بات بھی قبول کی ہے کہ کشمیر وادی میں علیحدگی پسنداپنے مشن میں ناکام ہوئے ہیں‘‘۔انہوں نے حریت لیڈر کے استعفیٰ کو ہر ایک کیلئے حیران کن قرا ردیتے ہوئے کہا’’گیلانی کے اس بیان سے کہ حریت پلیٹ فارم کو لوگوں نے