تازہ ترین

راجوری میں کووڈ کے 49نئے کیس درج | مہلوک وائرس میں مبتلا 2مریضوں کی موت

راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں کووڈ میں مبتلا دو مزید مریضوں کی موت واقعہ ہو گئی ہے جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران 49کئے کیس بھی درج کئے گئے ہیں ۔ضلع انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں زیر علاج1جبکہ گھریلو قرنطینہ میں ایک مریض کی موت واقعہ ہو گئی ہے جبکہ ان کی آخری رسومات کووڈ ایس او پیز کے تحت ادا کی گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میںہسپلوٹ کی ایک 70سالہ خاتون کیساتھ ساتھ بدھل علاقہ کے کیول گائوں کا ایک 65سالہ شخص بھی شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کی موت میڈیکل کالج میں ہوئی جبکہ کیول کے شخص کی موت گھریلو قرنطینہ میں واقعہ ہو ئی ہے ۔ضلع انتظامیہ کے مطابق راجوری کے مختلف علا قوں میں محکمہ صحت کی جانب سے شروع کر دہ ٹیسٹنگ کے دوران 49مریضوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ نئے سامنے آنے والے کیسوں میں میڈیکل بلاک درہال میں سب سے زی

جسمانی طور معذور شخص نے کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک لی

راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں کووڈ ویکسین لینے کی ذمہ داری سمجھتے ہوئے جسمانی طورپر ایک معذور شخص نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ۔اس دوران جسمانی طورمعذور اندر جیت بخشی نے کہاکہ وائرس کو ختم کرنے کیلئے ہر ایک شہری کا فرض ہے کہ وہ کووڈ ویکسین پوری سنجیدگی کیساتھ لے ۔29سالہ بخشی ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو کر جسمانی طورپر معذور ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے وہ گزشتہ کئی عرصہ سے بستر پر ہی ہے ۔بخشی نے بتایا کہ وہ فوج میں میکینکل انجینئر سروس میں ڈیلی ویجر کے طورپر اپنی خدمات انجام دے رہا تھا کہ ضلع میں ہملٹن پل کے نزدیک پیش آئے ایک حادثے میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑک حادثے میں اس کی ریڈ کی ہڈی کو ناقابلے تلافی چھوٹ پہنچی تھی ۔کوو ڈ ویکسین کی پہلی خوراک لیتے ہوئے اندر جیت بخشی نے کہا کہ وہ کووڈ کے تئیں اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے معذوری میں بھی ویکسین لینے کیلئے آتا ہے

دیرہ گلی میں آئی پسی سے ٹریفک میں خلل آیا | مسافر ملبہ ہٹانے میں مصروف رہے ،گریف پر غفلت شعاری کا الزام

 تھنہ منڈی // پونچھ اور راجوری اضلاع کو جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع سے جوڑنے والی تاریخی مغل شاہراہ پر پسیاں گر آنے کے باعث مغل روڈ ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے تقریباً چار گھنٹے تک بند رہی۔14 اور 15 جون کی درمیانی شب میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مغل روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گئی۔ دیرہ کی گلی کے مقام پر آئی پسی کی وجہ سے راستہ بند ہو گیا جس کی وجہ سے مذکورہ راستے سے سفر کررہے کئی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔ مسافر جن میں اکثر تعداد مریضوں کی تھے، نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پسیاں گر آنے کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں ہیں۔ مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا لیکن محکمہ گریف کی جانب سے کوئی ملازم جائے وقوعہ پر نہیں پہنچا جو کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ بعد میں تحصیل انتظامیہ کی مدد اور فوری کارروائی سے محکمہ گریف حرکت م

منجا کوٹ زونل ایجوکیشن آفیسر کی کرسی خالی

منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ میں زونل ایجوکیشن آفیسر کی کرسی حالیہ کئی عرصہ سے خالی ہونے کی وجہ سے لگ بھگ 400ملازمین تنخواہ سے محروم ہیں ۔کچھ ملازمین نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں زونل ایجوکیشن آفیسر اپنی ملازمت کی مدت مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہو گئے تھے جس کے بعد سے ابھی تک مذکورہ کرسی خالی پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کیلئے تنخواہ بنانے کے عمل میں خلل آگیا ہے ۔ملازمین کیساتھ ساتھ عام لوگوں نے کہاکہ محکمہ کی زون میں سرگرمیاں بہتر طریقہ سے چلانے کیلئے مذکورہ آفیسران کی جلدازجلد تعیناتی وقت کی ایک اہم ضرورت ہے ۔تحصیل کے معززین نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جلدازجلد زونل ایجوکیشن آفیسر منجا کوٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ ملازمین و محکمہ کے کام کاج میں آرہی خلل کو دور کیا جاسکے ۔  

لسانہ میں غیر قانونی کان کنی کے دوران جے سی بی ضبط | کئی ٹریکٹر ٹرالیوں و ٹپروں کے چالان بھی کاٹے گئے

پونچھ//حال ہی میں ضلع پونچھ میں تعینات ہوئے ضلع مائننگ آفیسر پونچھ جاوید اقبال نے ناجائز کان کنی پر قابو پانے کے لئے بغیر اجازت لسانہ دریا سے ریت بجری نکالنے والوں کے خلاف کاررواِئی کرتے ہوئے ایک جے سی پی جو کہ کھلے عام کان کنی کرتے پائی گئے کوضبط کیا۔ ضلع کان کنی آفیسر نے کشمیر عظمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبی زخائر کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔انھوں نے بڑی تشویش کا اظہار کرتے ہوکہا کہ کچھ مفاد پرست افراد غیر قانونی کان کنی سے ماحولیات کو سخت نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ انھیں قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملی تو انھوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کہ ایک جے سی بی لسانہ ندی سے ریت نکالتے ہوِئے ضبط کی۔انہوں نے امتباہ دیا کہ اگر کوئی بھی شخص دریائوں سے بغیر اجازت ریت بجری نکالتے ہوئے پایا گیاتو وہ ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی پونچھ کی ہدایت پر حفاظتی اہلکاروں کی مدد سے ان کو گر

بنولہ علاقہ میں بجلی محکمہ کا حال بے حال | تاریں درختوں کیساتھ آوایزں ،4دنوں سے سپلائی بند

مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے بنولہ علاقہ میں بجلی کی ترسیلی لائنیں درختوں اور لکڑی ک کھمبوں کیساتھ باندھنے کی وجہ سے صارفین کوکئی طرح کے مسائل درپیش ہیں ۔صارفین نے متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بجلی نظام کی مرمت نہ کرنے کی وجہ سے گزشتہ چار روز سے ان کی سپلائی بند ہو گئی ہے جبکہ محکمہ کے ملازمین کو اس سلسلہ میں اطلاع فراہم کرنے کے باوجود بھی کوئی ملازم علاقہ کا رخ کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے علاقہ میں بجلی سپلائی کیلئے پختہ کھمبے ہی نصب نہیں کئے ہیں جبکہ تاروں کو سبز درختوں کیساتھ باندھ کر سپلائی عارضی طور پر بحال رکھی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سبز درختوں کے ساتھ تاریں ہونے کی وجہ سے سپلائی لائنیں بھی درجنوں درختوں سے ہو کر گزرتی ہیں لیکن محکمہ کے ملازمین کیساتھ ساتھ آفیسران بھی علاقہ کو رخ کر کے راضی ہی نہیں ہیں ۔صارفین ن

مزید خبریں

نوشہرہ کالج میں پوسٹر بنانے کے مقابلے کا اہتمام  نوشہرہ //گور نمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ میں انتظامیہ کی جانب سے پوسٹر بنانے کے ایک مقابلے کا اہتمام کیا جس میں کالج کے متعدد بچوں نے شرکت کی ۔خون عطیہ کرنے کے عالمی دن کے سلسلہ میں کالج منتظمین کی جانب سے منعقدہ مقابلے کا اصل مقصد طلباء کو خون کا عطیہ کرنے کی اہمیت کے سلسلہ میں بیدار کرنا تھا ۔کالج منتظمین نے کہاکہ خون کا عطیہ کرنے سے کئی ایک بے سہارہ افراد کی جان بچائی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہر ایک تندرست فرد کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے خون کا عطیہ کرئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانیں بچائی جاسکیں ۔کالج انتظامیہ کی جانب سے جاری کرہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مقابلے میں ہر ایک سمسٹر کے 40سے زائد بچوں نے شرکت کی اور پروگرام کی مناسبت سے پوسٹر بناکر جمع کئے ہیں ۔اس مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچو

تازہ ترین