تازہ ترین

مغل شاہراہ پر پولیس انسپکٹر کی فوج کے ہاتھوں مار پٹائی

 راجوری //تاریخی مغل شاہراہ پر فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں ایس ایچ او راجوری کی ہوئی مبینہ پٹائی کے بعد پولیس نے سرنکوٹ پولیس سٹیشن میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغل شاہراہ پر سنیچر کے روز ایس ایچ او راجوری سمیر جیلانی کو فوجی اہلکاروں نے پوشانہ مقام پر روک لیا ۔بفلیاز سے 28کلو میٹر کی دوری پر قائم کر دہ چیک پوسٹ پر جیسے ہی فوجی اہلکاروں نے پولیس آفیسر کو روکا تو انہوں نے پونچھ میں ایک سنیئر پولیس آفیسر کو اطلاع فراہم کی جس پر فوج کے ایک میجر رینک کے آفیسر نے سپرناٹینڈنٹ آف پولیس کے ساتھ معاملہ پر بات چیت کی تاہم اسی دوران پولیس آفیسر اور فوجی اہلکاروں کے درمیان تکرار شروع ہو گئی اور میجر کی موجودگی میں ہی دس سے زائد فوجی اہلکاروں نے پولیس آفیسر کی پٹائی شروع کر دی ۔پولیس نے بتایا کہ پوشانہ چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے انسپکٹر کو ف

راجوری کے متعدد دیہات میں لوگوں کی زبردستی ویکسی نیشن

راجوری //سرحد ی ضلع راجوری کے کئی ایک دیہا ت میں محکمہ صحت اور پولیس کی ٹیموں کی جانب سے لوگوں کو زبردستی کووڈ کی ویکسین لگائی جارہی ہے جبکہ اس طرح کے واقعات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ زبردستی کے بجائے لوگوں کو اس سلسلہ میں بیدار کیا جائے تاکہ وہ خود ویکسین لگوانے کےلئے آمادہ ہو جائیں ۔راجوری میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے زبردستی لگائی جارہی ویکسین کے دوران ایک خاتون کو کھیت میں ویکسین دینے کے بعد بےہوشی کی حالت میں ہی چھوڑ دیا گیا ۔ضلع میں ایک خاتون کو زبردستی ویکسین لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں محکمہ کے ملازمین اور پولیس کی خواتین ایک خاتون کو کھیت میں زبردستی ویکسین لگاتی ہیں جسکے بعد وہ بےہوش ہو جاتی ہے تاہم متعلقہ ملازمین اس کو یوں ہی کھیت میں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے مذکورہ معاملہ پر انتظامیہ کو

لمبیڑ ی ۔ٹیرہ 3کلو میٹر سڑک کی حالت انتہائی خستہ

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے لمبیڑی علاقہ میں رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہونے کی وجہ سے مکینوں و ٹرانسپورٹروں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر کے بعد اس کو مکمل کرنے میں متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیاہے جس کی وجہ سے مذکورہ تعمیرات ایک عام راستے کی شکل اختیار کر گئی ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ لمبیڑی تا ٹیرہ سڑک پر مکینوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔انہوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کٹائی کے بعد اس کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی ہی ظاہر نہیں کی جارہی ہے ۔مقامی معززین نے بتایا کہ تعمیر ات کو مکمل کرنے اور پروجیکٹ کو پائیہ تکمیل تک پہنچا کر مکینوں کو فائدہ پہنچانے کےلئے کئی مرتبہ آفیسران سے بھی رجوع کیا گیا تاہم اس کے باوجود بھی سڑک کو معیاری نہیں بنایا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انت

سرنکوٹ کے کئی سیاحتی مقام انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل

سرنکوٹ//سرحدی ضلع پونچھ کے سرنکوٹ سب ڈویژن میں متعدد خوبصورت ترین علاقوں کو انتظامیہ نے سیاحتی نقشے پر ہی نہیں لایا تاہم ان علاقوں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود بھی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد سیر کرنے کےلئے آتی ہے ۔سرنکوٹ میں نوری چھم ،پیر گلی ،ڈہنا شاہستار و دیگر کئی ایسے علاقے موجود ہیں جوکہ واد ی کے متعدد علاقوں سے خوبصورتی میں بہتر ہیں تاہم ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے نہ تو مذکورہ علاقوں کی نشاندہی کی گئی اور نہ ہی ان کو سیاحتی نقشے پر لانے کےلئے کوئی عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ سرنکوٹ میں ڈھر شکر مرگ، پنج گلیاں سات جھیل ،گلی گیچن پنج تاری مر گٹی کے علاوہ جبھی طوطی ،جموں شہید وغیرہ مقامات بہت ہی زیادہ حوبصورت ہیں جبکہ ان علاقوں میں مقامی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ جگہوں پر کوئی بنیادی سہولیات فراہم ہی نہیں کی گئی

تھنہ منڈی۔ درہ سڑک پر تار کول بچھانے کا مطالبہ

 تھنہ منڈی // تھنہ منڈی سب ڈویژن کے مکینوں نے تھنہ تا درہ سڑک پر جلدازجلد تار کول بچھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فوری طور پر مذکورہ سڑک پر تار کول بچھانے کا عمل شروع کیا جائے کیونکہ یہ رابطہ سڑک اب بہت پرانی اور کافی مضبوط ہے لہذا اب اس پر تارکول بچھانے کا عمل شروع کیا جائے۔ غور طلب ہے کہ سب ڈویژن تھنہ منڈی کے اکثر دیہات میں رابطہ سڑکیں انتہائی خستہ حالی کا شکارہ ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے جہاں مکینوں کو مشکلات درپیش ہیں وہیں ٹرانسپورٹروں کو بھی کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عبد الرشید نامی ایک شخص نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دیہات میں سڑکیں پیدل چلنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔ لہذا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ علاقہ میں تعمیراتی عمل شروع کیا جائے۔ اس سلسلے میں موضع درہ ، کھنیال کوٹ، ڈھوک اور نیلی بھٹیلی کے مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر تار کول کے عمل کو

میں دو روزہ قومی سیمینار منعقد BGSBU

 راجوری //بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں انتظامیہ کی جانب سے ’ادب اور فلسفہ ‘کے عنوان سے 2روزہ قومی سیمینار کا اہتمام کیا ۔اس آن لائن سیمینار کو یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے شعبہ انگزیزی کو سیمینار منعقد کرنے کےلئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس عمل سے کئی افراد کو فائدہ ہو گا جبکہ یونیورسٹی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی وعدہ بند بھی ہے ۔اس موقعہ پر پروفیسر وویک سچدیوا گورو گوبند سنگھ یونیورسٹی نے پروگرام کی مناسبت سے اپنا خطاب پیش کیا ۔انہوں نے کہاکہ دونوں شعبوں کے مابین علمی او ر نسلی امتیاز نے فلسفہ کی ترقی کےلئے ایک اہم رول ادا کیا ہے ۔انہوں نے ادب اور فلسفے کے درمیان فرق کو بھی واضح کیا ۔منتظمین نے سیمینار کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہوا تھا ۔پہلے سیشن کی قیاد ت ڈاکٹر امت یوگراج نے

مدرسہ کی بجلی بحال کرنے پر محکمہ کا شکریہ ادا

 پونچھ//پونچھ میں بچیوں کے مدرسہ میں بجلی کی بحالی کے لئے منتظمین نے محکمہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ جامعہ فاطمة الزہراءسلام جوکہ بچیوں کا مدرسہ ہے میں عرصہ دراز سے بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا۔متعلقہ محکمہ کے ایگز یکٹو انجینئر ارشاد حسین نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی مدرسہ کی انتظامیہ کا ایک وفد ان سے ملاقی ہواتو انہوں نے شکایت کا ازالہ کوتے ہوئے بچیوں کے مدرسے میں بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا ۔ مدرسہ کے مہتمم سید آفتاب حسین شاہ نے ایکس ای این کی ستائیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی قیادت میں محکمہ نے ان کی مشکل کو حل کر دیا ہے ۔مدرسے کے منتظمین نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کےلئے آپسی اشتراک سے کام کیا جائے گا۔  

ڈائریکٹر محکمہ باغبانی نے پونچھ کا دورہ کیا

پونچھ//ڈائریکٹر محکمہ باغبانی اور پلاننگ نے سرحدی ضلع پونچھ کا دورہ کرتے ہوئے ضلع میں شعبہ کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔موصوف نے د±رونگلی نالہ پل کے قریب واقع کسانوں کی منڈی (مارکیٹ) کا جائزہ لے کر انجینئروں کو ہدایت کی کہ وہ 31 اگست تک اس مارکیٹ کو فعال بنانے کے لئے پہلے مرحلے کو مکمل کریں۔ بعد از آں انہوں نے کئی کسانوں ،کاروباریوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کے وفود سے بھی ملاقات کی۔ غیر سرکاری تنظیم ناوا فاﺅنڈیشن پونچھ کے مشیر اجیت ورما،چیئرمین سنجیو شرما،صدر ایڈوکیٹ نوجوت شرما نے ڈائریکٹر ویشیش مہاجن (کے اے ایس) سے ملاقات کرکے انھیں پونچھ قصبہ میں ایک چھوٹی سی کاشت کار مارکیٹ اور پونچھ سے جموں و کشمیر کے بازاروں تک پھلوں اور سبزیوں کی نقل و حمل کے لئے کولڈ اسٹوریج وین کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ مطالبات پر غور کریں گے اور پونچھ کے کسانوں اور لوگوں کی خواہشات ک

زیر تعمیر پل سے گر کے 2مزدور زخمی

راجوری //راجوری ضلع میں ایک زیر تعمیر پل سے گر کر 2مزدور زخمی ہو گئے ۔حکام کے مطابق راجوری قصبہ میں ایک زیر تعمیر پل پر کام کررہے دو مزدور حادثاتی طورپر پل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک مزدور کو مزید علاج معالجہ کےلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پل کی تعمیر کےلئے مزدوروں کا ایک گروپ کام کررہا تھا تاہم اس دوران لوہے کا ایک ڈھانچہ گرنے کی وجہ سے دو مزدور اونچائی سے گر کر زخمی ہوگئے جس کے بعد مذکورہ زخمیوں کو میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا تاہم دونوں میں سے ایک شدید زخمی کو تشویش ناک حالت میں میڈیکل کالج جموں ریفر کر دیا گیا ۔زخمی مزدوروں کی شناخت مسحی عالم ولد رستم علی سکنہ بہار اور محمد اجمل ولد محمدسعید سکنہ بہار کے طورپر ہوئی ہے ۔  

راجوری میں مختلف سڑک حادثات ،4افراد زخمی

راجوری //راجوری ضلع کے مختلف علا قوں میں ہوئے سڑک حادثات میں 4افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔انتظامیہ کے مطابق جموں وپونچھ شاہراہ پر منجا کوٹ کے مقام پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ۔کھنہ مارکیٹ میں ایک الٹو گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر الٹ گئی جس کی وجہ سے گاڑیوں میں سوار تین افراد میں سے ایک زخمی ہو گیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر لیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ جموں پونچھ شاہراہ پر ہی سندر بنی کے مقامی پر ایک سکارپیو گاڑی زیر نمبر JK02BM-0804اور ایک مسافر بس زیر نمبر JK12-3200 کی آپسی ٹکر میں 2نوجوان زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کی شناخت محمد طاہر سکنہ کوٹ بلوال اور عمر فاروق سکنہ بن تالاب کے طورپر ہوئی ہے ۔زخمیوں کو گور نمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح تھنہ منڈی کے دوداسن بالا علاقہ میں ایک لوڈ کئیر زیر نمبر JK02CM-4905حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے ایک ش

لورن میں حولناک آتشزدگی سے 9دکانیں خاکستر

منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ لورن میں سنیچر کی صبح حولناک آگ کی واردات پیش آئی جس میں9دوکانیں جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ۔پولیس نے بتا یا کہ سنیچر کی صبح 4بجے انہیں یہ خبر موصول ہوئی کہ لورن بس اڈہ پر ایک دوکان کو آگ لگ گئی ہے جس دوران آگ نے مزید 8 دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ دکانوں میں موبائل کی ایک دکان ،دو کمپیوٹر شاپ ،ہوٹل اور دو دیگر دکانیں بھی شامل ہیں ۔معاملہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم ایس ایچ او لورن کی قیادت میں موقعہ پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی گئی ۔مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی جانب سے وقت پر کارروائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق فائر اینڈ ایمر جنسی کی سروس کی گاڑی تاخیر سے پہنچی جس پر مکینوں نے سنگ ب

مزید خبریں

گھمبیر مغلاں میں نائب تحصیلدار کی کرسی خالی  پرویز خان منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ کی گھمبیر مغلاں نیابت میں گزشتہ دو برسوں سے نائب تحصیلدار کی کرسی خالی پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو منجا کوٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر کا رخ کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دو برسوں سے نائب تحصیلدار کی کرسی خالی پڑی ہوئی ہے جسکی وجہ سے مذکورہ دفتر بھ بند ہے تاہم انتظامیہ سے رجوع کرنے کے بعد بھی مذکورہ آفیسر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے آفیسر موصوف کو تعینات کیا گیا تھا لیکن ان کی تبدیلی کے بعد مذکورہ خالی جگہ پر کسی دوسرے آفیسر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کےساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ خالی آسامی کو جلدازجلد پُر کیا جائے ت

ضلع پونچھ میں آگ کی واردات ،کم سے کم9دکان خاکستر

پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے لورن علاقے میں سنیچر کی صبح آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران کم سے کم 9دکان خاکستر ہوگئے۔  یہ واقعہ لورن بس اڈہ علاقے میں آج صبح سویرے 4بجے اُس وقت پیش آیا جب ایک دکان سے اچانک آگ نمودار ہوگئی اور اس نے آناً فاناً دوسرے دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق فائیر اینڈ ایمرجنسی سروس کی کاوشوں سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔  

سینکڑوں کنال اراضی کو سیراب کرنے والی نہر کی مرمت نہ ہو سکی

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے کنڈی علاقہ میں محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کی جانب سے نہر کا مرمتی کام ہی نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے ہزاروں کنال اراضی پر دھان کی پنیری لگانے کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ کسانوں نے بتایا کہ اب و بارشوں کا انتظار کررہے ہیں ۔کسانوں نے متعلقہ حکام اور مقامی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سیلاب کے دوران آبپاشی نہر کی دیواروں میں پڑے ہوئے کھڈوں کی مرمت کرنے کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے اپر کنڈی ،لوہر کنڈی و دیگر ملحقہ علاقوں کی زراعی اراضی کی سینچائی ہی نہیں ہو سکی ۔کسانوں نے بتایا کہ مذکورہ آبپاشی نہر کی مدد سے 500ہیکٹر سے زائد اراضی کو سیراب کیا جاتا تھا لیکن متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے مذکورہ اراضی ابھی تک بنجر ہی پڑی ہوئی ہے ۔سابقہ سرپنچ تاج ٹھا کر نے بتایا کہ کسان اب خود بالٹیوں کے ذریعے ہی کھیتوں کی سینچائی کرنے

راجوری پونچھ میں کووڈٹیسٹنگ مہم مسلسل جاری

راجوری //انتظامیہ کی جانب سے سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں کووڈ کے سلسلہ میں ٹیسٹنگ مہم مسلسل جاری ہے جس کے دوران گزشتہ روز مختلف علا قوں میں کئے گئے کووڈ ٹیسٹوں کے دوران مجموعی طورپر 46کیس سامنے آئے ہیں ۔اس دوران کووڈ میں مبتلا 2مریضوں کی گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں موت وقعہ ہو گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع راجوری کے مختلف علا قوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران 24افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ نئے سامنے آنے والے زیادہ تر معاملات کا تعلق میڈیکل بلاک درہال سے ہے ۔حکام نے بتایا کہ تھنہ منڈی کی منیال گلی علاقہ کا رہائشی ایک بزرگ وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زندگی کی جنگ ہار گیا ۔اسی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں 22افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ضلع کے نوڈل آفیسر زمر د احمد نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علا قوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران مختلف علا قوں میں 22افراد کووڈ میں مبتلا

راجوری دریا سے نامعلوم لاش برآمد

راجوری //راجوری ضلع کے دریاسے ایک نامعلوم لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ ایک اطلاع موصول ہونے کے بعد مذکورہ لاش کو تحویل میں لیا گیا جبکہ مذکورہ شخص کی عمر 60سے 65برس کے درمیان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ضلع کے سرانوں گائوں کے مکینوںنے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ دریا میں ایک لاش پڑی ہوئی ہے جس کے بعد ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس سٹیشن راجوری کی قیادت میں ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی ۔ایس ایچ او سمیر جیلانی نے بتایا کہ لاش کو تحویل میں لیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقاتی عملی شروع کیا گیا ہے ۔  

صفر لائن کے قریب فوج اور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن مہم

راجوری //فوج اور محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے حدمتارکہ پر صفر لائن کے قریب مکینوں کیلئے ایک ویکسی نیشن مہم شروع کی ۔پونچھ ضلع میں فائرنگ زون میں آنے والے علاقوں میں رہائشی لوگوں کو وائرس سے بچانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ طورپر مہم شروع کی گئی ۔انتظامیہ نے بتایا کہ سرحدی ضلع پونچھ کے کیرنی گائوں جوکہ حدمتارکہ اور صفر لائن کے درمیان آباد ہے ،کے مکینوں کو ویکسین دی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علا قوں میں ویکسی نیشن مہم چلانا اس لئے مشکل نہیں ہو تا کہ وہ فائرنگ زون میں آنا والا علاقہ ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں کئی ایک مقامات پر دھماکہ خیز مواد بھی نصب کیا گیا ہے جو کہ خطرے ناک ثابت ہوسکتا ہے ۔محکمہ صحت نے بتایا کہ اس سلسلہ میں فوج کیساتھ بات چیت کی گئی جس کے بعد مذکورہ مہم کو شروع کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران فوج کی ایک خصوصی ٹیم اور محکمہ صحت کی ٹیم کے آپسی اشتراک سے علا قہ

گریڈ سٹیشن گلہوتہ مکمل ہونے کے باوجود بند

مینڈھر // مینڈھر سب ڈویژن کے گلہوتہ علاقہ میں انتظامیہ کی جانب سے ایک گریڈ سٹیشن کئی ماہ قبل مکمل کرلیا گیا تھا لیکن اس کے بعد ابھی تک صارفین کو مذکورہ سٹیشن سے بجلی سپلائی کرنے کا کوئی بندوبست ہی نہیں کیا گیا ہے ۔صارفین نے متعلقہ محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کئی ماہ سے گریڈ سٹیشن کو مکمل کرنے کے بعد یوں ہی چھوڑ دیا گیا ہے تاہم علاقہ میں اس وقت بجلی کی بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گلہوتہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے مکینوں کیساتھ ساتھ طلباء اور بجلی کی مدد سے کاروبار کرنے والوں کے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم اس کے باوجود بھی علاقہ میں ہی قائم کر دہ گریڈ سٹیشن سے صارفین کو بجلی سپلائی کرنے کا کوئی بندوبست ہی نہیں کیا جارہا ہے ۔یوتھ لیڈر کفیل خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ محکمہ پی ڈی ڈی ا

منجا کو ٹ اور مینڈھر میں سڑک حادثات ،2زخمی

منجا کوٹ +مینڈھر //تحصیل منجا کوٹ اور مینڈھر سب ڈویژن میں ہوئے مختلف سڑک حادثات میں 2افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی شروع کر دی ہے ۔جمعہ کے روز پونچھ سے جموں کی جانب جارہی ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے دیگر تین گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔پولیس نے بتایا کہ منجا کوٹ کی کھنہ مارکیٹ کے مقام پر پیش آئے حادثے میں مذکورہ گاڑی کی ٹکر کی وجہ سے ایک الٹو گاڑی ،ٹاٹا موبائل اور ایک موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔مینڈھر سب ڈویژں میں طوطا گلی تانکہ سڑک پر ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کو پیش آئے حادثے میں 2افراد زخمی ہو گئے ۔کیری ٹاپ کے مقام پر پیش آئے حادثے کے دوران مقامی لوگوں نے بچائو کارروائی میں شرکت کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو

کنڈی ۔جواہر نوودیلے 2کلو میٹر سڑک

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے کنڈی علاقہ سے جواہر نوودیلے دو کلو میٹر سڑک کی مرمت کے دوران غیر معیاری ساز و سامان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے ۔مکینوں نے متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دہائیوں قبل انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ سڑک کی تعمیر عمل میں لاکر دو علاقوں کو آپس میں جوڑا گیا تھاتاہم برسوں بعد محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے سڑک کی مرمت کا عمل شروع کیا گیا لیکن اس میں غیر معیاری مٹریل کا استعمال کیا جارہا ہے ۔محمد بشیر ،شیر علی ودیگر مکینوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کئی برسوں کی جدوجہد کے بعد سڑک کی مرمت کا عمل شروع کیا گیا لیکن اس میں بھی غیر معیاری ساز و سامان استعمال کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ دو کلو میٹر کے بجائے چھ سو میٹر سڑک کی ہی مرمت کررہا ہے جبکہ نالیوں ،حفاظتی باندھ و دیگر کلوٹوں کا بھی کوئی بندوبست نہی

تازہ ترین