کوٹرنکہ کے کنڈی علاقے میں سینکڑوں کنال اراضی کھسک گئی

کوٹرنکہ //سب ضلع کوٹرنکہ کے اپر کنڈی راج دیرا کے مقام پر سینکڑوں کنال اراضی کھسکنے سے پسی کی شکل اختیار کر گی جسکی زد میں آکر دو مکانات تباہ ہوگئے ہیں جبکہ مزید پچاس گھروں کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔اس پسی سے کنڈی موڑا چودہ کلو میٹر سڑک کا دوسو میٹر سے زائد حصہ تباہ ہوگیاہے اورانس پروجیکٹ کی پائپ لائن کو بھی نقصان پہنچاہے۔تباہ ہونے والے مکانات سائیں خان ولد وزیر علی ساکنہ کنڈی و انور حسین ولد سائیں خان کے ہیں۔انچارج تحصیلدار کوٹرنکہ سید ساحل علی نے و ایس ایچ او نے موقعہ پر پہنچ کر  معائنہ کیا۔اس سے مقامی ا?بادی میں انتہائی خوف و ڈر کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔تحصیلدار نے وہاں کی حالت کو دیکھ کر گیارہ کنبوں کوہائر سکینڈری سکول کنڈی  و محکمہ سیاحت کی عمارت کنڈی و پنچایت گھر کنڈی میں رہنے کو کہا۔ انچارج تحصیلدار نے کشمیر عظمی ٰکو بتایا کہ جو لوگ گھر سے بے گھر ہوئے ہیں،انہیں راشن ک

اقامتی قانون کے خلاف ریمارکس | پی ایچ ای ٹریڈیونین لیڈر ملازمت سے معطل

راجوری //اقامتی قانون کے خلاف سوشل میڈیا پر ریمارکس دینے پر محکمہ پی ایچ ای نے ٹریڈ یونین لیڈر کو معطل کردیاہے ۔معطلی کا حکم ایگزیکٹو انجینئر محکمہ پی ایچ ای راجوری کی طرف سے جاری کیاگیاہے جس میں یہ بتایاگیاہے کہ محکمہ میں اسسٹنٹ لائن مین کے طور پر کام کررہے طاہر احمد شال نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ شائع کی جبکہ وہ محکمہ کا مستقل ملازم ہے ۔طاہر شال کی طرف سے اپنی پوسٹ میں لکھاگیاتھا’’کیا ڈومیسائل قانون الطاف بخاری اوران کے ٹیم ممبران کیلئے اپریل فول ہے‘‘۔حکمنامہ میں کہاگیاہے کہ مذکورہ ملازم نے حکومت کی طرف سے وقت بروقت جاری ہونے والے احکامات کی خلاف ورزی کی اور سیول سروسز قوانین کی پاسداری بھی نہیں کی ۔حکمنامہ کے مطابق طاہر شال نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا جس بناپر اسے معطل کیاجاتاہے اور اس معاملے میں تحقیقات کی جائے گی ۔معطل شدہ ملازم کو ایگزیکٹو انجی

حد متارکہ پر فائرنگ وگولہ باری | مینڈھر میں مارٹر شیل ناکارہ بنایاگیا

مینڈھر//راجوری اور پونچھ کے مختلف سیکٹروں میں ہندوپاک افواج کے مابین فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواتاہم اس دوران کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیںالبتہ سرحدی عوام میں شدید خوف پایاجارہاہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایاکہ اتوار کی صبح پاکستانی فوج کی طرف سے مینڈھر کے منکوٹ علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری شروع کردی گئی جس کا بھارتی فوج نے بھی موثر جواب دیا ۔فائرنگ اورگولہ باری کا یہ سلسلہ لگ بھگ ایک گھنٹے تک جاری رہا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوگیاتاہم کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ادھر اتوار کی شام مینڈھر کے بالاکوٹ اور راجوری کے منجاکوٹ و نوشہرہ سیکٹروں میں شدید فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ شروع ہواجو تادم تحریر جاری تھا۔دریں اثناء مینڈھر کے سرحدی علاقے گھانی میں فوج نے ایک مارٹر شیل کوناکارہ بنایا ۔ذرائع نے بتایاکہ حالیہ آر پار فائرنگ اور گولہ باری کے دوران

تازہ ترین