تازہ ترین

بالاکوٹ پونچھ جنگلات میں آگ | سینکڑوں درخت جل گئے

سرینگر//سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ جنگلات میں ہولناک آگ سے بیسیوں درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ۔ سی این آئی  کے مطابق سنیچروار کی صبح پونچھ کے بالاکوٹ جنگلات میں اچانک آگ نمودار ہو ئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔   ۔ ہولناک آگ کی اس واردات میںبیسیوں درخت جل کر خاکستر ہوئے ۔ اگرچہ آگ پر قابو پانے کیلئے کارورائی شروع کی گئی تاہم گھنے جنگلات ہونے کے باعث آگ دور دور تک پھیل چکی تھی اور جنگلات میں موجود درختوں کو کافی نقصان پہنچا تھا ۔ذرائع نے بتایا کہ آگ بجھانے کیلئے کارروائی بڑے پیمانے پر جاری ہے اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکے اہلکار مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف تھے ۔   

راجوری پونچھ میں 26نمونے منفی

راجوری //ضلع راجوری میں مزید 24رپورٹ منفی آئی ہیں جبکہ پونچھ میں بھی 2نمونے منفی آئے ہیں۔متعلقہ حکام نے بتایاکہ سنیچر کو 24مزید رپورٹوں کے نتائج موصول ہوئے جو سب منفی آئی ہیں ۔یہ ساری رپورٹ منجاکوٹ علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہیں جہاں سے 3افراد کو کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں ۔قبل ازیں جمعہ کے روز 14رپورٹیں منفی آئی تھیں ۔اسی طرح سے ضلع پونچھ میں بھی 2مزید رپورٹیں موصول ہوئیں جو منفی ہیں۔ اس سرحدی ضلع میں اب تک تمام رپورٹیں منفی ہی آئی ہیں اور 8نمونوں کے نتائج کا انتظار کیاجارہاہے ۔ایک افسر نے بتایاکہ سنیچر کو دو مزید رپورٹیں موصول ہوئیں اور اب تک 8افراد کے نمونے منفی ہی آئے ہیں ۔دریں اثناء ضلع راجوری سے مزید 27نمونے حاصل کئے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی اب تک حاصل شدہ کل نمونوں کی تعداد146ہوگئی ہے جن میں سے 83کی رپورٹ آنا باقی ہے ۔ایک افسر نے بتایاکہ ضلع بھرسے 27نئے نمونے