تازہ ترین

خطہ پیر پنچال میں 73 واں یومِ جمہوریہ سخت سیکورٹی کی موجودگی میں جوش و جزبے کیساتھ منایا گیا

 راجوری +پونچھ //ملک کے دیگر حصوں کی ہی طرح جموں وکشمیر کے خطہ پیر پنچال میں ملک کا  73 واں یومِ جمہوریہ جوش و جزبے کیساتھ منایا گیا ۔اس دوران دونوں سرحدی اضلاع میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔راجوری میں ضلع ہیڈ کوارٹر کیساتھ ساتھ ،سب ڈویژنوں ،تحصیلوں کے علاوہ سرکاری سکولوں اور دیگر اداروں و مقامات پر مذکورہ تقریبات منعقد کی گئی جن کے دوران بچوں کی جانب سے تمدنی و ثقافتی پروگرام بھی منعقد کئے گئے تھے راجوری میں 73 واں یومِ جمہوریہ پورے راجوری ضلع میں بڑے جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ ضلع میں سب سے بڑی تقریبات ضلعی ہیڈ کوارٹرز ، تمام اضافی اضلاع ، سب ڈویژنوں اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور پنچائتوں میں منعقد کی گئیں ۔ ڈی پی ایل گراؤنڈ راجوری میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مہمانِ خصوصی ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین نسیم لیاقت نے قومی پرچم لہرایا اور سل

ہائی سکول کوٹلی میں شجر کاری مہم

راجوری // یوم جمہوریہ کی مناسبت سے گور نمنٹ ہائی سکول کوٹلی کالابن میں ایک شجر کاری مہم چلائی گئی جس کے دوران سکول کے سٹاف ممبران و پروگرام میں موجود معززین کی جانب سے سرکاری سکول کے احاطے میں پودے لگائے گئے ۔سٹاف ممبران نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے موقعہ پر شجر کاری مہم شروع کرنے کا اصل مقصد ملحقہ علاقوں کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو قدرتی ماحولیاتی توازن میں آئے بگاڑکے سلسلہ میں بیدار کرنا تھا تاکہ وہ اپنے گھروں کے ارد گرد اور زمینوں میں زیادہ تعداد میں پودے لگاکر قدرتی ماحولیاتی توازن کو بر قرار رکھنے کیلئے اپنا رول ادا کرسکیں۔

این سی یوتھ صوبائی صدر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

پونچھ //یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموںاعجاز جان نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ پونچھ ضلع میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل میں تیزی لائے اور کاموں کی بحالی کا آغاز کرے۔ضلع کے مختلف دیہات کے دورے کے دوران این سی سنیئر لیڈر دنے کہا کہ بجلی، پینے کا پانی اور سڑک رابطہ جیسی ضروری خدمات کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔اڑائی، منڈی، اسلام آباد اور مینڈھر ننگالی سائین بابا بلاک سمیت مختلف دور دراز علاقوں کے دورے کے دوران این سی لیڈرنے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ جبی طوطی روڈ کی تکمیل کے معاملے کو متعلقہ ایجنسی کے ساتھ سنجیدگی سے اٹھایا جائے گا اور امید ظاہر کی کہ حکومت انصاف کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ محکمہ جل شکتی پینے کے پانی کی سپلائی کے پائپوں کو تبدیل کرنے کے حوالے سے بے حسی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

’ تعمیرات کیلئے سرپنچوں کی اجازت ‘

تھنہ منڈی //جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے دیہات میں رہائشی مکانات و دیگر تعمیرات کیلئے پیشگی اجازت کے سلسلہ میں جاری حکم نامے پر ناراضگی و مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس عمل سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا ۔ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں دیہی علاقوں میں رہائشی مکان یا دکان کی تعمیر کیلئے متعلقہ سرپنچ سے اجازت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس حکم نامے کے تحت متعلقہ سرپنچ دیہی علاقوں میں رہائشی مکان کی تعمیر کی اجازت دے گا۔حکم نامے کے مطابق اس کمیٹی کے چیئرمین ایس ڈی ایم ہوں گے جبکہ تحصیلدار ، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، ٹاؤن پلاننگ آفیسر ، پٹواری حلقہ، پنچایت سیکریٹری ااور دیگر پنچایت ممبران بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔اس حکم نامے کے تحت سرپنچ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر مکان کی تعمیر کو قانون کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ اس فیصلے پر حیرانگی کا اظہا

مینڈھر میں بھاجپا کارکنوں کا اجلاس

مینڈھر //بھاجپا کی مینڈھر یونٹ کی جانب سے پارٹی میں شامل ہوئے نئے کارکنوں کیلئے ایک استقبالہ اجلاس کا اہتمام کیا ۔اس اجلاس میں بھاجپا کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مہاش چندر شرما کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران اراکین نے بتایا کہ مینڈھر سب ڈویژن کے مختلف علاقوں سے جموں میں جا کر پارٹی کے سنیئر لیڈران کی موجود گی میں بھاجپا میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنوں کی مدد سے پارٹی زمینی سطح پر مزید مضبوط ہو گئی ۔غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں مینڈھر کے مختلف علاقوں سے کئی کارکنوں نے بھاجپا میں شمولیت اختیار کی ان میں سنجیو کمار فنسی ،کفیل خان اور منظور خان کیساتھ ساتھ دیگران بھی شامل ہیں ۔اجلاس میں ببلو کمار ،ستیش شرما ،الیاس خان و دیگران بھی موجود تھے ۔

سکھوں کے مذہبی پیشوبابا دیپ سنگھ کا یوم پیدائش منایا گیا

پونچھ// گردوارہ سنگھ سبھا پونچھ میں شہید بابا دیپ سنگھ کے یوم پیدائش پر ضلع گردوارہ پر بندھک کمیٹی پونچھ اور اندرجیت سنگھ مالک سونو گولڈ اسمتھ پونچھ کے باہمی اشتراک سے سکھوں کے مذہبی پیشوا شہید بابا دیپ سنگھ کے یوم پیدائش پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔اس دوران پونچھ کے معروف راگی جتھوں نے گربانی کرتن کیا اور مذہبی اسکالرس نے خطاب کرتے ہوئے بابا دیپ سنگھ جی کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بابا دیپ سنگھ نے دم داما صاحب میں گرو گوبند سنگھ جی کی ہدایت پر گرو گرنتھ صاحب تحریر فرمایا۔ضلعی گردوارہ پربندھ کمیٹی پونچھ کے صدرسردار نرندر سنگھ، جنرل سیکریٹری سرجن سنگھ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابا جی نے مغلوں کے خلاف جنگ لڑی اور سکھوں کے مقدس ترین مقام ، گولڈن ٹیمپل کو اپنی جان کی قربانی دے کر آزاد کرایا۔انہوں نے کہا کہا جاتا ہے کہ بابا جی کا سر30 کلوگرام سے زیادہ وزنی

درابہ میں سلائی کورس اختتام پذیر

پونچھ //فوج کی جانب سے نیشنل سکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیر تحت سرنکوٹ کے درابہ علاقہ میں خواتین کیلئے منعقدہ سلائی کورس اختتام پذ یر ہو گیا ۔فوج کی جانب سے مقامی خواتین کو با ختیار بنانے کیلئے ایک تربیتی کورس شروع کیا گیا تھا جس میں مختلف علاقوں کی 32خواتین و لڑکیوں نے شرکت کی ۔اس سلسلہ میں جاری ایک بیان میں فوج نے بتایا کہ دیہات کی خواتین کو مختلف شعبوں میں با اختیار بنانے کیلئے تربیتی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان تربیتی پروگراموں کی مدد سے کئی شعبوں میں خواتین کو تیار کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں مزید اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ درابہ میں منعقدہ تربیتی پروگرام کے دوران خواتین کو سلائی کے سلسلہ میں تربیت فراہم کی گئی ۔

کووڈ 19: راجوری، پونچھ میں 93نئے کیس سامنے آئے

راجوری//جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح خطہ پیر پنچال کے دونوں سرحدی اضلاع میں کووڈ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔دونوں سرحدی اضلاع میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 93نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ راجوری ضلع میں 8نئے مائیکرو کنٹینمنٹ زون بنائے گئے ہیں ۔ راجوری ضلع میں حکام نے آٹھ نئے مائیکرو کنٹینمنٹ زون بنائے گئے ہیں ۔ان نئے مائیکرو کنٹینمنٹ زونوں میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کا یونٹ ہیڈ کوارٹر سندربنی م، نوشہرہ میں بارڈر سیکورٹی فورس کا یونٹ ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے۔اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں سے کووڈ کے متعدد کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مذکورہ علاقوں کو احتیاطی طورپر مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ جن علاقوں کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون بنایا گیا ہے ان میں تحصیل

مزید خبریں

سڑک کی انتہائی خستہ حالت  ایتی کے مکینوں نے متعلقہ محکمہ کیخلاف احتجاج کیا  راجوری//راجوری قصبہ کے نزدیک واقعہ ایتی گائوں کے مکینوں نے سڑک کی انتہائی خراب حالت کو لے کر شدید احتجاج کیا ۔مکینوں نے متعلقہ محکمہ و ضلع انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے راجوری تھنہ منڈی سڑک کو ایک گھنٹے سے زائد عرصہ کیلئے بند کر دیا ۔احتجاجی مظاہرے میں درہالی پل کے قریب ایتی اور دیگر علاقوں کے لوگ موجود تھے جنہوں نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ علاقے سے گزرنے والی مین سڑک جو کہ درہالی پل سے شروع ہو کر تھنہ منڈی تک جاتی ہے انتہائی ابتر حالت میں ہے اور لوگ بری طرح پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سڑک کی سطح پر بڑے بڑے گڑھے ہیں جو کہ خستہ حال ہیں تو دوسری طرف نالیوں کا پانی بہہ کر سڑک کے ساتھ نشیبی علاقوں میں داخل ہو کر عوامی املاک کو نقصان پہنچاتا ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ