جنوبی ضلع اننت ناگ کے گاوں میں پر اسرار حالت میں لاش بر آمد

سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں بدھ کی صبح ایک لاش پُر اسرارحالت میں بر آمد ہوئی ۔یہ لاش رانی پورہ گاوں میں ملی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق رانی پورہ میں مقامی لوگوں نے ایک لاش پائی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس کی ایک ٹیم جائے مقام پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ لاش کی شناخت محمد یاسین کیانی ولد برکت اللہ ساکن رکھ براہ کے طور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 11.23 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرین کی تعداد چار کروڑ سے تجازو کرکے40660963 اورجان لیوا وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد 11.23 لاکھ سے بڑھ کر 1123180 ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 2.20 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور 82.10 سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 46790نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 75.97 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔  

پلوامہ معرکہ آرائی میں2جنگجو جاں بحق،آپریشن جاری

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے ہکری پورہ گاوں میں منگل کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے دو جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے تاہم کہا کہ اُن کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔ یہ معرکہ آرائی کاکا پورہ علاقے کے ہکری پورہ گاوں میں اُس وقت شروع ہوگئی جب فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا۔ یہ آپریشن پولیس ،فوج، اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے شروع کیا اوراس کے دوران جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں ۔ جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا جس کے دوران ابھی تک دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ جنگجوﺅں کیخلاف شروع کیا گیا آپریشن ابھی جاری ہے۔  

جنوبی ضلع پلوامہ میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ میں منگل کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین اُس وقت معرکہ آرائی شروع ہوگئی جب فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔ یہ معرکہ آرائی کاکا پورہ علاقے میں ہکری پورہ گاوں میں شروع ہوگئی ہے جہاں فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق پولیس ،فوج، اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک پارٹی پر جنگجوﺅں نے گولیاں چلائیں جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔   

اسرائیل اورعرب امارات کے درمیان ویزا میں چھوٹ کا معاہدہ

تل ابیب// اسرائیل اور متحدہ عرب امارات منگل ویزا میں چھوٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں جو اسرائیل کا کسی عرب ملک کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوگا۔ اس معاہدے پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دستخط کیے جائیں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے دو سینئر وزراءکے علاوہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن بھی شرکت کریں گے - امارتی وفد اسرائیل کا دورہ کرنے والا نخلیجی ممالک کا پہلا اعلی سطحی وفد ہوگا۔ یہ اطلاع ٹائمز آف اسرائیل نے دی ہے۔ اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان ویزا کی چھوٹ کے اس معاہدے کا مطلب یہ ہوگا کہ دونوں ممالک کے شہریوں کو پہلے ویزا کے لئے درخواست دینے کی پریشانی سے گزرے بغیر ایک دوسرے کے ممالک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ بہر حال یہ معاہدہ دونوں ممالک کے توثیق کے بعد ہی عمل میں آجائے گا۔ اس کے لئے اسرائیلی پارلیمان میں ووٹنگ ک

ملک میں 46790 نئے کوروناوائرس متاثرین ، تعداد7597063

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) متاثرین کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.97 لاکھ ، جبکہ جان لیوا وباسے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7.48 لاکھ ہوچکی ہے۔ منگل کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46790نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد7597063 ہوگئی۔  

شوپیان معرکہ آرائی کا دوسرا دن،ایک اور جنگجو جاں بحق,تعداد2

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں گذشتہ شام سے جاری معرکہ آرائی کے دوران منگل کی صبح ایک اور جنگجو جاں بحق ہوگیا۔اس طرح مذکورہ معرکہ آرائی میں جاں بحق جنگجوﺅں کی تعداد2ہوگئی ہے جبکہ فورسز آپریشن جاری ہے۔  یہ معرکہ آرائی گذشتہ شام میلہورہ گاوں میں اُس وقت شروع ہوئی جب وہاں فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن ہاتھ میں لیا اور چھپے جنگجوﺅں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر گولیاں چلائیں۔ پولیس کے مطابق ابھی تک اس معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں جن کی شناخت ہونا باقی ہے۔پولیس نے کہا کہ گاوں میں فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔ اس معرکہ آرائی کے آغاز میں ہی پیر کی شام ایک جنگجو جاں بھق ہوا تھا جس کے بعد اندھیرے کی وجہ سے آپریشن ملتوی کیا گیا تھا۔ آج صبح جونہی آپریشن کا سر نو آغاز ہوا تو طرفین میں گولی باری کے دوران دوسرا جنگجو جاں بحق ہوگیا۔  

جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس عائد نہیں ہوگا:ایل جی سنہا

سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ انتظامیہ یونین ٹریٹری میں املاک پر ٹیکس عائد نہیں کرے گی۔ تاہم انہوں نے کہا ” اگر منتخب نمائندے عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے لوگوں کو اعتماد میں لیکر کوئی فیصلہ لیتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے“۔ لیفٹیننٹ گورنر نے 'میرا شہر میری شان' پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔ یاد رہے کہ مرکزی وزارت امور داخلہ نے جموں وکشمیر انتظامیہ کو یونین ٹریٹری میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ ٹیکس میونسپل حدود کے تحت آنے والے علاقوں میں تمام اراضی، عمارتوں اور خالی زمین پر عائد ہوگا۔  

جنوبی ضلع شوپیان میں فورسز آپریشن کے دوران معرکہ آرائی کا آغاز

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کے میلہورہ گاوں میں پیر کو جنگجوﺅں کیخلاف فورسز آپریشن کے دوران مسلح معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔ یہ معرکہ آرائی اُس وقت شروع ہوئی جب فورسز نے میلہورہ گاوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔آپریشن کے دوران چھپے جنگجوﺅں نے محاصرے سے بچ نکلنے کیلئے فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے بعد طرفین میں باضابطہ معرکہ چھڑ گیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ آخری اطلاعات ملنے تک طرفین میں گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔  

عدالتیں سیر گاہ نہیں کہ جب دل میں آیاچلے آئے: سپریم کورٹ

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومتیں جان بوجھ کر اپیلیں دائر کرنے میں تاخیر کرتی ہیں ، کیونکہ انہیں عدالتیں بطور سیر گاہ نظر آتی ہیں۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس دنیش مہیشوری کی بنچ نے حال ہی میں مدھیہ پردیش حکومت کی خصوصی عرضی خارج کرتے ہوئے ان پر 25000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ دریں اثنا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریاستی حکومتیں جان بوجھ کر اپیلیں دائر کرنے میں تاخیر کرتی ہیں ، تاکہ ان کے پاس یہ کہنے کا بہانہ ہو کہ درخواست خارج کردی گئی۔ بنچ نے کہا کہ مقررہ مدت (لمیٹیشن پیریڈ)کونظر انداز کرنے والی ریاستی حکومتوں کیلئے عدالت عظمیٰ سیر گاہ نہیں ہوسکتی کہ جب دل میں آیا یہاں چلے آئے۔ عدالت نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو ’عدالتی وقت ضائع کرنے کا خمیازہ برداشت کرنا چاہئے‘ اور اس کے ذمہ دار حکام سے قیمت وصول کی جانی چاہئے۔ یاد رہے مدھیہ پردیش حکومت نے ’ب

حج 2021کا انحصار کورونا وائرس کے اثرات پر:نقوی

نئی دہلی//اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ حج 2021 کورونا کی وبا کے پیش نظر قومی - بین الاقوامی پروٹوکول کے رہنما ہدایات پر منحصر ہوگا۔ پیر کو حج 2021 کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے نقوی نے کہا کہ حج- 2021 جون جولائی کے مہینے میں ہونا ہے لیکن کوروناوائرس اور اس کے اثرات اور سعودی عرب اور حکومت ہند کے عوام کی صحت کا مکمل جائزہ لینے اور رہنما ہدایات کی بنیاد پر حج 2021 کا حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا ، دیگر ہندوستانی ایجنسیاں جلد ہی 2021 میں حج کے لئے درخواستیں حاصل کرنے اور دیگر تیاریاںشروع کریں گے۔ حج- 2021 کی درخواست اور دیگر کارروائیوں کے سلسلہ میں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے رہنما ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حج انتظامات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی

فاروق عبد اللہ کی ای ڈی میں طلبی سیاسی انتقام گیری :محبوبہ

سرینگر//پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق کے نام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طلبی اور پوچھ تاچھ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ظاہر ہورہا ہے کہ مرکز جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے” خوفزدہ “ہوگیا ہے۔ محبوبہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فاروق کے نام ای ڈی کی اچانک سمن سے حکومت ہند کا وہ ”خوف “ ظاہر ہوتا ہے جو اُسے جموں کشمیر کی مین اسٹریم جماعتوں کے اتحاد سے پیدا ہوا ہے۔انہوں نے مزید لکھا”یہ سیاسی انتقام گیری ہے لیکن ہم مل جل کر اپنے حقوق کیلئے لڑیں گے“۔  محبوبہ کو گذشتہ ہفتے14ماہ کی اسیری سے رہا کیا گیا۔ اس سے قبل آج صبح فاروق کو ای ڈی نے جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن گوٹالہ کیس میں فاروق کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا۔  

شمالی قصبہ سوپور میں فورسز کا تلاشی آپریشن

سرینگر//سیکورٹی فورسز نے پیر کو شمالی قصبہ سوپور کے ڈانگر پورہ علاقے کا محاصرہ کرکے وہاں گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اطلاعات کے مطابق فوج ، ایس او جی اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور ڈانگر پورہ کو محاصرے لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔فورسز نے علاقے کی طرف جانے والے سبھی راستوں کو بند کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے مطابق تلاشی آپریشن علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشیوں کا سلسلہ جاری تھا۔  

پٹن میں لشکر جنگجوﺅں کے2اعانت کار گرفتار،ہتھیار بر آمد

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے چندودہ پٹن علاقے میں پیر کو لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجوﺅں کے دو اعانت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق یہ گرفتاریاںفوج نے چندودہ پٹن میں عمل میں لائیں۔  گرفتار شدگان سے ایک یو بی جی ایل اور گولیوں کے82راونڈ بر آمد کئے گئے۔ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ملک میں 75.50لاکھ کورونا متاثرین ، ہلاک شدگان کی تعداد 1.14لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.50 لاکھ ، جبکہ فعال کیسزکی تعداد کم ہوکر 7.72 لاکھ رہ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر7550273 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران66399 مریضوں نے جان لیوا وبا کورونا کو شکست دی جس سے ملک میں شفایاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد 66.63 لاکھ ہوچکی ہے۔  

پاکستان میں اپوزیشن پارٹیوں کی صف بندی ، حکومت بھی حرکت میں

اسلام آباد// پاکستان میں عمران خان حکومت کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کے متحرک ہونے کے بعد حکومت بھی ایکشن میں ہے اور پیر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر اعوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گذشتہ روز پاکستان کی اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے عمران خان کی حکومت کے خلاف ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ہزاروں افراد جمع ہوئے تھے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم شریف نے اپنے شوہر کی گرفتاری کی اطلاع ٹوئٹر سے دی۔ مریم نے الزام لگایا ”پولیس صبح سویرے کراچی میں ہمارے ہوٹل کے کمرے میں آئی اور دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا۔“ آخری دن کی ریلی میں مریم شریف کے علاوہ بلاول بھٹو ، شاہد خاقان عباسی ، مولانا فضل الرحمن اور عوامی پارٹی کے محمود وغیرہ شامل تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن رہنماو¿ں کا نشانہ بنے رہے۔ یاد رہے کہ حال

پلوامہ میں فورسز پر جنگجوﺅں کا حملہ، سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے گونگو علاقے میں پیر کی صبح جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فورسز اہلکار زخمی ہوگیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق زخمی سی آر پی ایف اہلکار کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ جنگجوﺅں کے حملے کے فوراً بعد فورسز کی اضافی کمک جائے مقام پر پہنچ گئی جس نے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا  

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ہند۔پاک کے مابین گولہ باری کا تبادلہ

سرینگر//بھارت اور پاکستانی کی افواج نے ہفتہ کے روز ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق گولہ بھاری کا آغاز پاکستانی رینجرس نے بلا کسی اشتعال کے کیا اور انہوں نے بھارت کے اگلے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ گذشہ رات دیر گئے پنسر منیاری علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں سرحد کے قریب آبادی زیر زمین بینکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئی۔ مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پاکستانی گولہ باری کا مو¿ثر جواب دیا۔ اطلاعات کے مطابق آر پار گولہ باری کا سلسلہ رات بھر جاری رہنے کے بعد آج صبح تھم گیا جس کے نتیجے میں منیاری کا ایک48سالہ شہری زخمی ہوا اور ایک دکان کو نقصان پہنچا ۔

رواں ماہ میں اب تک13جنگجو جاں بحق،2گرفتار:آئی جی کشمیر

سرینگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس برائے کشمیر رینج وجے کمار نے ہفتہ کو کہا کہ وہ اب کشمیر میں موجود غیر مقامی جنگجوﺅں کو ڈھونڈ نکالنے کی طرف توجہ مبذول کریں گے۔ آئی جی کشمیر نے نیوز ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ آنے والے دنوں میں غیر مقامی جنگجوﺅں پر توجہ مرکوز کرکے اُنہیں ڈھونڈ نکالا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ اکتوبر میں ابھی تک 13جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا ہے جن میں4غیر مقامی تھے۔وجے کمار کے مطابق گذشتہ پندرہ دنوں میں 2جنگجوﺅں کو الگ الگ آپریشنوں کے دوران زندہ پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں حال ہی میں لشکر کا ایک نیٹ ورک فاش کرکے جنگجوﺅں کے 6 اعانت کاروں کو پکڑا گیا جس سے ہائی وے پر حالیہ حملوں کی گتھی سلجھ گئی۔  

آرمینیا۔ آذربائیجان تنازع کو لیکر سلامتی کونسل کی میٹنگ پیر کو

اقوام متحدہ//آرمینیا اورآذربائیجان کے مابین نگورنو قاراباخ خطے میں جاری لڑائی پر تبادلہ خیال کے لئے بند دروازوں کے درمیان پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ ہونے جارہی ہے۔  یہ اطلاع اقوام متحدہ میں روسی مشن کے پریس سکریٹری فیڈراسٹریززووسکی نے دی۔ فیڈراسٹریززووسکی نے کہا”پیر کی صبح بند دروازوں کے درمیان سلامتی کونسل کا اجلاس ہوگا۔“ اس اجلاس کا مطالبہ منسک گروپ ، یوروپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم نے کیا تھا۔