تازہ ترین

کورونا وائرس کے 499نئے مثبت معاملات سے مجموعی تعداد 23454

سرینگر//حکومت نے جمعرات کو کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے499نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے426کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 73کا تعلق جموں صوبے سے ہے اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد23454تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ابھی تک نوول کورونا وائرس کے23454معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7310 سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک15708اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد426تک پہنچ گئی ،جن میں سے 395کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور31کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔ اِس دوران آج مزید464 شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے105اور کشمیر صوبے کے 359اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 686808ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 06اگست

کشمیر میں سرگرم جنگجوﺅں کو ہتھیاروں کی کمی کا سامنا:پولیس سربراہ

سرینگر//جموں کشمیرپولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ کشمیر میں سرگرم جنگجوﺅں کو ہتھیاروں کی زبردست کمی کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دلباغ سنگھ نے کہا”یہاں سرگرم جنگجوﺅں کو ہتھیاروں کی سنگین کمی کا سامنا ہے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اب جنگجوﺅں تک ہتھیار پہنچانے کا نیا طریقہ اپنایا ہے ۔دلباغ سنگھ کے مطابق پاکستان جنگجوﺅں تک ہتھیار پہنچانے کیلئے ڈرون قسم کے یو اے وی کام میں لارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت جموں کشمیر میں200سے کم جنگجو سرگرم ہیں اور اس سال محض26جنگجو دراندازی کرکے یہاں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دلباغ سنگھ کے مطابق بنا پائلٹ کے چلنے والی ہوائی گاڑیوں کے ذریعے جنگجوﺅں تک ہتھیار پہنچانے کے کئی واقعات ماضی قریب میں کپوارہ،ہیرا نگر،کٹھوعہ اور راجوری علاقوںمیں پیش آئے ہیں۔  

گجرات کے اسپتال میں آتشزدگی،3 خواتین سمیت 8 کورونا مریضوں کی موت

احمد آباد// گجرات میں احمد آباد کے پرائیویٹ اسپتال میں جمعرات کی صبح آتشزدگی کے واقعہ میں تین خواتین سمیت کم از کم آٹھ کورونا مریضوں کی دردناک موت ہوگئی۔ نائب وزیراعلی اور وزیر صحت نتن پٹیل نے بتایا کہ صبح نو بجے کے قریب نورنگ پورہ کے علاقے میں واقع شریئے اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں جیسے حکومت نے کورونا کے علاج کے لئے وقف کیا تھا، اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس واقعے میں علاج کے لئے داخل آٹھ کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔  

سی آر پی ایف اہلکار سمیت مزید3کورونا سے از جان،دن میں ابھی تک7ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کو مزید تین افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس سے قبل صبح چار افراد کی جان چلی گئی تھی اس طرح آج کورونا سے مرنے والوں کی تعداد7ہوگئی۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آج مرنے والوں میں ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہے جو43ویں بٹالین سے وابستہ اور اُتر پردیش کا باشندہ تھا اور اس کی عمر50سال تھی۔اس کے علاوہ رسو بڈگام کا ایک65سالہ شہری اور پوتالی جموں کا ایک42سالہ شہری از جان ہونے والوں میں شامل ہیں۔ اس سے قبل آج صبح مولو چھترا گام شوپیان کا55سالہ شہری، نوگام سرینگر کا82سالہ شہری،ملہ باغ سرینگر کا80سالہ شہری اورہندوارہ کا68سالہ شہری انتقال کرگئے۔

ممبئی میں طوفانی بارشوں کا نصف صدی کاریکارڈٹوٹ گیا

ممبئی //ممبئی میں تیسرے دن بھی مسلسل طوفانی بارش نے شہر اور میٹرو پولیٹن ریجن اور کوکن ساحلی علاقے کی عام زندگی کو مفلوج کردیا ہے ،ممبئی میں نصف صدی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور جنوبی ممبئی کے متمول علاقوں میں پانی گھس گیا ہے،ملبار ہل اور والکیشور میں پہاڑی سڑک کھسکنے اور چٹانیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور ہرممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔ ممبئی میں سیلاب جیسی صورتحال ہے اس کی وجہ سے ٹرینیں اور بسیں بند کردی گئیں جبکہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ممبئی میں طوفانی بارش کی وجہ سے پہلی بار چرچ گیٹ،مرئن لائنس،مرئن ڈرائیو،کالبادیوی،ڈونگری،بائیکلہ،مجگاوں،پریل،دادر اور دوسرے علاقوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے۔ ان متمول اور متوسط علاقوں کا بھی برا حال ہے۔سینٹرل ریلوے نے طوفانی با

اُوڑی میں دس سالہ بچے کی لاش ڈوبنے کے21گھنٹوں بعد بر آمد

سرینگر//گنگل اُوڑی میں جمعرات کو اُس دس سالہ بچے کی لاش دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی جو گذشتہ شام نہاتے ہوئے غرقآب ہوا تھا۔ گذشتہ شام محمد مومن ساکن سلی کوٹ نامی بچہ گنگل میں ڈوب گیا تھا جہاںوہ اپنے رشتہ داروں کے ہاں گیاتھا۔  پولیس کے مطابق بچے کی لاش مہر پل کے پاس بر آمد کی گئی۔بچے کی تلاش گذشتہ شام جاری تھی۔  

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین میں 56 ہزار سے زائد کا اضافہ

سرینگر//ملک میں کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زائد کیس سامنے آنے کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 19.64 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 904 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد40699 ہو گئی۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56228افراد کے کورونا سے متاثر ہونے سے متاثرین کی تعداد1964536 ہوگئی۔ راحت کی کی بات یہ رہی کہ اس دوران46121 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے صحت یاب افراد کی تعداد1328337ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق صحت یابی کی شرح 67.62 فیصد ہو گئی ہے اور شرح اموات 2.07 فیصد ہے۔  

ایک نائب تحصیلدار سمیت جموں کشمیر میں مزید4کورونا وائرس ہلاکتیں

سرینگر//وادی کشمیر میں جمعرات کو مزید چار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جاں گنوا بیٹھے۔ان میں ایک نائب تحصیلدار بھی شامل ہے۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آج کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں مولو چھترا گام شوپیان کا55سالہ شہری، نوگام سرینگر کا82سالہ شہری،ملہ باغ سرینگر کا80سالہ شہری اورہندوارہ کا68سالہ شہری شامل ہیں۔ شوپیان کے جاں بحق شہری کے بارے میں حکام نے کہا کہ وہ محکمہ مال کا ایک سینئر آفیسر تھا اور اس وقت وہ نائب تحصیلدار وچی کے طور اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈمیں بھاجپا سرپنچ گولیاں مار کر ہلاک

سرینگر//مشتبہ جنگجوﺅں نے جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ ویسو علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ایک سرپنچ کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے سجاد احمد کھانڈے نامی بھاجپا سرپنچ کو اُس کے گھر پو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ اُسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ یہ گذشتہ48گھنٹوں میں جنوبی کشمیر میں پیش آنے والا اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل 4اگست کوبھاجپا سرپنچ عارف احمد کو آکھرن علاقے میں گولی مار کر بری طرح زخمی کیا گیا۔  

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے 559نئے متاثرین،9ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں بدھ کو کورونا وائرس کے مزید559متاثرین ظاہر ہوئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد22955تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج وادی کشمیر سے463جبکہ جموں صوبے سے96کیس سامنے آئے۔ مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 9افراد جاں بحق ہوگئے۔ان میں ایک ہلاکت جموں میں جبکہ آٹھ ہلاکتیں وادی کشمیر میں واقع ہوئیں۔اس طرح کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر426ہوگئی ہے۔ان میں جموں میں31جبکہ وادی کشمیر میں 395اموات ہوئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت جموں کشمیر میں 7285متحرک کیس ہیں۔  

فاروق عبد اللہ کی بلائی گئی میٹنگ پابندیوں کی وجہ سے منعقد نہ ہوسکی:نیشنل کانفرنس

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے بدھ کو کہا کہ پارٹی صدر فاروق عبد اللہ نے دفعہ 370ہٹائے جانے سے پیدا صورتحال پر غور کرنے کیلئے جوکچھ سیاسی پارٹیوں کی میٹنگ بلائی تھی وہ حکام کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے منعقد نہ ہوسکی۔ عبد اللہ نے آج اپنی گپکار روڑ پر واقع اپنی رہائش گاہ پرکئی پارٹیوں کی میٹنگ بلائی تھی جس میں خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے سیاسی لائحہ عمل پر غور کرنے کیلئے بلایا گیا تھا۔ ایک این سی لیڈر کے مطابق پارٹی کے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی اور پی ڈی پی کے راجیہ سبھا ممبر فیاض میر کو گپکار روڑ سے واپس بھیجا گیا اور اُنہیں بتایا گیا کہ شہر میں کورونا مخالف لاک ڈاﺅن نافذ ہے۔ اس کے علاوہ سی پی آئی (ایم) لیڈر یوسف تاریگامی اور نیشنل کانفرنس کے ایک اور رکن اکبر لون اور عوامی نیشنل کانفرنس کے لیڈر مظفر شاہ کو اُن کی رہائش گاہوں میں ہی روکا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ عم

بھاجپا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا ایک سال پورا ہونے کا جشن منایا، سرینگر میں مٹھائیوں کی تقسیم

 سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے کشمیر یونٹ نے بدھ کو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں جشن منایا۔ بھاجپا لیڈران نے پارٹی کے صدر دفتر پر ترنگا لہرا کر اور مٹھائیاں تقسیم کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ”ہم دفعہ370کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے کا جشن منارہے ہیں“، بھاجپا لیڈر الطاف ٹھاکر نے جواہر نگر سرینگر میں قائم پارٹی صدر دفتر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ370کے خاتمے نے جموں کشمیر کے اندر کافی مثبت تبدیلیاں لائی ہیں۔ انہوں نے کہا”پہلے پتھر بازی ہوتی تھی اورآئی ایس آئی ایس کے جھنڈے لہرائے جاتے تھے، اب ایسا نہیں ہوتا ہے،ہم اسی لئے جشن منارہے ہیں“۔ ٹھاکر نے کہا کہ جو آج کے دن کو ”یوم سیاہ“ کے طور مناتے ہیں وہ” آئی ایس آئی ایس کے ہمدرد ہیں“۔

جنوبی قصبہ شوپیان میں فورسز پر حملہ، کوئی نقصان نہیں

سرینگر//مشتبہ جنگجوﺅں نے بدھ کو جنوبی قصبہ شوپیان میں فورسز اہلکاروں پر گرینیڈ سے حملہ کیا اور گولیاں چلائیں ۔ نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے فورسز کو قصبہ کے بنہ بازار علاقے میں نشانہ بنایا۔  تاہم اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی۔  

کورونا متاثرین میں52509کا اضافہ، ملک میں مجموعی تعداد19لاکھ سے متجاوز

سرینگر//بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں52509کا اضافہ ہوا ہے جس سے مہلک وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد19لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو جو اعداد و شمار پیش کئے اُن کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران1282215کورونا متاثرین افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک ملک میں کورونا سے1908254افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ857نئے مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد39795تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کی شفایابی 67.19فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح گر کر2,09فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں586244متحرک کورونا کیس ہیں۔  

دنیا میں کورونا سے ایک ارب سے زائد طالب علموں کی تعلیم متاثر:اقوام متحدہ

نیویارک// اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہاہے کہ کورونا وائرس کووڈ19کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں میں تاریخ کا سب سے بڑا خلل آیا ہے اور جولائی کے وسط تک 160 سے زائد ممالک میں اسکول بند ہونے سے ایک ارب سے زائد اسٹوڈنٹس متاثر ہوئے۔ ایسو سی ایٹ پریس کے مطابق سکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا بھر میں کم از کم 4 کروڑ بچے اپنے پری سکول کے اہم ترین سال میں تعلیم سے دور ہوگئے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیا ایک نسل کی تباہی کا سامنا کر رہی ہے جس سے سامنے نہ آنے والی انسانی صلاحیت اور دہائیوں کی پیشرفت ضائع ہوسکتی ہے اور عدم مساوات بڑھ سکتی ہے۔  

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکہ ، 78 ہلاک،4ہزار زخمی

بیروت// لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بندرگاہ پر منگل کی شام ہوئے ایک زبردست دھماکے میں کم از کم 78 افراد ہلاک ہوئے اور 4000 سے زائد زخمی ہوگئے۔ الجزیرہ ٹیلی ویڑن چینل نے لبنان کی وزارت صحت کے حوالے سے اطلاع دی۔ الجزیرہ ٹیلی ویڑن چینل کی رپورٹ کی تازہ ترین معلومات کے مطابق بیروت کے جہاز پر ہوئے اس خوفناک دھماکے میں 78 افراد ہلاک ہو گئے اور 4000 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل لبنان کے وزیر داخلہ محمد فہمی نے کہا تھا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دھماکہ کوئی حملہ تھا یابیروت بندر گا ہ پردھماکہ خیز مواد کے ذخیرہ کے مقام کی وجہ سے ہوا۔ بیروت کی بندر گاہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں بڑی مقدار میں دھماکہ مواد ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ لبنان کے وزیر اعظم حسن دیاب نے منگل کے روز قوم سے خطاب میں کہا کہ بیروت دھماکے کے لئے جو لوگ بھی ذمہ دار ہیں انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

جموں کشمیر میں کورونا کے390 نئے کیس ظاہر،10اموات

سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس کے390 نئے کیس ظاہر ہوئے۔ان میں238وادی کشمیر جبکہ 152کیس جموں صوبے میں ظاہر ہوئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد22396تک پہنچ گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے 10اموات ہوئیں ۔  اسی عرصہ کے دوران824کورونا مریض شفایا ب بھی ہوگئے جبکہ فی الوقت جموں کشمیر میں کورونا کے7123متحرک کیس ہیں۔  

بانڈی پورہ میں کمسن بچہ غرقآب، دوسرے کو بچایا گیا

سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں منگل کو دوکمسن بچے ڈوب گئے  تاہم ان میں سے ایک کو زندہ نکالا گیا جبکہ دوسرے کی لاش بر آمد کی گئی ۔ حکام کے مطابق دوکمسن بچے نالہ مدھومتی میں بانڈی پورہ ضلع پولیس لائنز کے نزدیک تیرتے ہوئے غرقآب ہوئے۔  واقعہ کے فوراً بعد شروع کی گئی بچاﺅ کارروائی کے دوران ایک کو زندہ نکال کر ضلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے کی لاش بر آمد کی گئی۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ بانڈی پورہ، ڈاکٹر بشیر احمد تیلی کے مطابق دو بچوں کو اسپتال پہنچایا گیا جو غرقآب ہوئے تھے۔ ان میں ایک اسپتال پہنچنے کے وقت ہی مردہ تھا جبکہ دوسرے کو سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔  

سول سروسز امتحانات کے حتمی نتائج کا اعلان ،16کامیاب اُمیدوارو ں کا تعلق جموں کشمیر سے

سرینگر// یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے منگل کے روز سول سروسز امتحان 2019 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا ، جس میں پردیپ سنگھ نے پہلی ، جتن کشور نے دوسری اور پرتبھا ورما نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کامیاب اُمیدواروں میں16کا تعلق جموں کشمیر سے ہے۔ اس بارمجموعی طور پر 829 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان امیدواروں میں جنرل زمرہ کے 304 ، معاشی طور پر کمزور طبقات سے 78 ، دیگر پسماندہ طبقات کے 251 و 129 درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے 67 امیدوار شامل ہیں۔ کامیاب ہونے والے اُمیدواروں میں 16کا تعلق جموں کشمیر سے ہے ۔ان اُمیدواروں میں کپوارہ کی نادیہ بیگ،ترہگام کپوارہ کاآفتاب رسول،ککر ناگ اننت ناگ کا سبزار احمد گنائی اور شانگس اننت ناگ کا ماجد اقبال خان بھی شامل ہیں۔ یو پی ایس سی نے ستمبر 2019 میں سول سروس کے لئے تحریری امتحان لیا۔ رواں سال فروری اور اگست کے درمیان کئے گئے ا

جھڑپوں کے بعد مقامی لوگوں کے ہاتھوں لکھنپور ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ،علاقے میں پابندیاں عائد

جموں//مقامی لوگوں نے گذشتہ رات جموں ،پٹھانکوٹ شاہراہ پر قائم لکھنپور ٹول پلازا کے ملازمین کے ساتھ جھڑپ کے بعد مذکورہ ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ کی۔  یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقامی لوگوں نے ،جو شاہراہ سے گذر رہے تھے، ٹول ٹیکس ادا کرنے سے انکار کیا جس کے بعد طرفین میں گرم گفتاری ہوئی۔ حکام کے مطابق معاملہ بہت جلد بگڑ گیا اور طرفین میں جھڑپ جھڑ گئی جس کے دوران چار افراد زخمی ہوگئے۔ ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ او پی بھگت کے مطابق”تین سے چار نوجوان زخمی ہوئے ہیں اور اُن کی حالت مستحکم ہے“۔ جھڑپوں کے دوران مزید مقامی افراد جائے مقام پر پہنچے اور لکھنپور ٹول پلازا کی توڑ پھوڑ کی جس کے بعد وہاں پولیس اور فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں دفعہ144نافذ کیا گیا ہے اور ان پابندیوں کا اطلاق دو پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں ہوگا۔