تازہ ترین

ایم ڈی ایچ گروپ کے بانی دھرم پال گلاٹی کا انتقال

نئی دہلی//ملک و بیرون ملک مصالحوں کی خوشبو بکھیرنے والے مہاشیاں دی ہٹیّ (ایم ڈی ایچ) گروپ کے بانی مہاشئے دھرم پال گلاٹی کا جمعرات کو دل کو دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ پدم بھوشن اعزازیافتہ دھرم پال نے ماتا چنّن دیوی اسپتال میں 97 سال کی عمر میں آج آخری سانس لی۔ وہ بیماری کے سبب گزشتہ کئی دنوں سے یہاں داخل تھے۔  

راجوری میں ہتھ گولہ بر آمد:پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ اُنہوں نے راجوری کے گجر منڈی مارکیٹ میں سڑک کے کنارے ایک ہتھ گولہ بر آمد کیا۔ ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے گجر منڈی اور کھیورا کے درمیان سڑک کے کنارے ایک ہتھ گولہ برآمد کرلیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرینیڈ کو پویس نے اپنی تحویل میں لے لیکر پولیس سٹیشن راجور ی میں ایک کیس درج کیا۔اس ضمن میں ملزمان کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے۔  

ضروری مرمت کے پیش نظر سرینگر۔جموں شاہراہ کل بند رہے گی

بانہال// جمعرات کے روز جموں۔ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو جموں سے وادی کشمیر کی طرف چلنے کی اجازت تھی جو بانہال علاقے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام کا شکار ہوگیا۔ اس دوران حکام کے مطابق کل یعنی جمعہ کو جموں۔ سرینگر شاہراہ ضروری مرمت اور رکھ رکھاو¿ کے پیش نظر بند رہے گی۔ سڑک کا ضروری کام بانہال اور ناشری ٹنل کے درمیان انجام دیا جائے گا۔ یہ سلسلہ پچھلے سات ہفتوں سے جاری ہے اور ہر جمعہ کو شاہراہ ٹریفک کیلئے بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور سینکڑوں مجبور مسافروں کو پیدل ہی سفر پر نکلنا پڑتا ہے۔ تاہم بانہال اور وادی کشمیر کے درمیان چلنے والا ٹریفک اس پابندی سے مبرا رہے گا۔  آج جموں سے وادی کشمیر کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی لیکن دو پہر سے جواہر ٹنل اور شیر بی بی کے درمیان کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا جس کی وجہ سے مسافروں اور مال

ڈگڈول سڑک حادثے میں زخمی استاد دم توڑ بیٹھا

بانہال// سرینگر۔جموں شاہراہ پر واقع ڈگڈول کے علاقے میں گذشتہ شام ٹینکر کی ٹکر کے نتیجے میں شاہراہ سے نیچے گری ٹاٹاسومو گاڑی میں زخمی ہوئے تین میں سے ایک شخص نے جمعرات علی الصبح شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سرینگر میں دم توڑدیا۔ اس حادثے میں زخمی ہوئے دیگر دو افراد ضلع ہسپتال رام بن میں زیر علاج ہیں۔  پولیس نے زخموں کی تاب نہ لاکر لقمہ اجل بنے شخص کی شناخت محمد اقبال نائیک ساکن سراچی، کھڑی بانہال کے طور کی ہے۔  بتایا جاتا ہے کہ محمد اقبال نائیک ڈی ڈی سی الیکشن ڈیوٹی کے سلسلے میں گول کیلئے جارہے تھے کہ رام بن پہنچنے سے پہلے ہی اُن کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ٹینکر سے ٹکر اکر سڑک سے لڑھک گئی جس میں سوارتین افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے نائیک نے آج دم توڑدیا۔  نائیکو کی وفات پر رام بن بانہال کھڑی کی اساتذہ انجمنوں اور ادبی تنظیموں نے دکھ کا اظہار ک

وادی کشمیر میں برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 4 اور 5 دسمبر کو کہیں ہلکے درجے کی برف باری ہوسکتی ہے جبکہ 7 اور 8 دسمبر کو درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔ ادھر جنوبی کشمیر کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر نو روز کے بعد بدھ کو یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی جبکہ سری نگر – جموں شاہراہ اور سری نگر – لیہہ شاہراہیں یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھلی ہی ہیں۔  

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 6.44 کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی زد میں دنیا بھر میں 6.44 کروڑ سے زیادہ افراد آچکے ہیں جبکہ اس سے 14.92 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر کے 191 ممالک میں 64469705 افراد کو متاثر کیا ہے اور 1492029 افراد کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔  

کورونا کے 35551 نئے معاملے، ملک میں متاثرین کی تعداد95.34لاکھ

نئی دہلی//صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35551 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 95.34 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 526 مریضوں کی موت ہوئیں، ان میں سے سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر اور دہلی میں ہوئی ہیں۔ اس دوران مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے باعث جہاں 111 مریضوں کی موت ہوئی وہیں دہلی میں 82 افراد کی اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔  

جنوبی ضلع شوپیان میں فوجی اہلکار کی خود کشی

سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے سروس رائفل سے خود پرگولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ زوروہ گاوں میں پیش آیا جہاں62ہیڈ کوارٹرس سے وابستہ چندر پال نامی فوجی اہلکارنے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرکے خود کشی کی۔  پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے اس بات کی تحقیقات شروع کی ہے کہ آیا مذکورہ فوجی اہلکارنے یہ انتہائی اقدام کیوں اور کس وجہ سے اُٹھایا۔

تازہ ترین